پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا : تیسرا ایک روزہ بمقام پرتھ

arifkarim

معطل
دوسری طرف دھونی 99 اور یووراج 150 پر کھیل رہا ہے۔ پاکستانیوں کچھ تو بھارتیوں سے سیکھ لو، جلنے کڑنے کے علاوہ
 
آسٹریلیا کو شکست دینے کے لیے ویمن اور مینز کی ایک مشترکہ ٹیم بنائی جائے تاکہ کھلاڑی کا مورل بلند ہو سکے: محمد حفیظ
 
arifkarim

معطل
ہمیں بیٹنگ سیکھانے کیلئے آسٹریلیوی یا بھارتی ٹیم میں بھرتی کیا جائے، محمد حفیظ کی پی سی بی سے شکایت
 
آج کے میچ میں مزید سکور ہو سکتے تھے مگر پھر بھی یہ کم سکور نہ تھے۔ جس طرح ہماری بیٹنگ لائن ہے اسکے لیے آسٹریلیا کے میدان میں آسٹریلیا کے خلاف یہ ایک اچھا ٹوٹل تھا۔

مگر ہماری گیند بازی جس پر ہمیں بہت ناز ہے، اس نے کیا کر لیا آج؟ صرف بلے بازوں کو ہی نہیں ہمیں تھوڑا غصہ گیند بازوں پر بھی نکالنا چاہیے۔ :)
 
فیلڈنگ تو ویسے بھی ہمارے بس کی بات نہیں۔ اس کو سنانے کی کیا ضرورت ہے۔
 
انہی کے ناز اٹھانے کی وجہ سے بلے بازوں کا یہ حال ہوا ہے :)
میرے خیال میں ایسا نہیں ہے۔ ہماری بلے باز شروع سے ہی ایسے ہیں۔ کبھی بھی کہیں بھی کسی بھی ٹیم کے خلاف ناکام ہونا انکے بائیں ہاتھ کا کام ہے ۔ :)
سعید انور، انظمام الحق، محمد یوسف، یونس خان جاوید میانداد ان جیسے مایہ ناز بلے بازوں کے ہوتے ہوئے بھی پاکستان کی ٹیم کو کبھی بھی اچھی بیٹنگ ٹیم تصور نہیں کیا گیا۔ اس وقت بھی تمام تر امیدیں گیند بازوں سے ہی ہوتی تھیں۔ مگر اب حال یہ ہے کے ۔۔۔۔۔۔۔۔ بس چھوڑیں۔
 
حافظ عاصم

محفلین
جب میچ کی لڑی ٹائم سے پہلے شروع کی جائے گی تو یہی انجام ہوگا : محمد حفیظ
محمد حفیظ کو کپتانی لیول کی پڑی ہے۔۔1-1 اصل مسئلہ تو اظہر علی کو ہونا چاہیئے کہ میں نہ بھی کھیلوں تو اردو محفل والے مجھے لتاڑنے سے باز نہیں آتے
 
حافظ عاصم

محفلین
آسٹریلیا کو شکست دینے کے لیے ویمن اور مینز کی ایک مشترکہ ٹیم بنائی جائے تاکہ کھلاڑی کا مورل بلند ہو سکے: محمد حفیظ
ابھی کل ہی بڑوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے انڈر 16 کے لڑکوں کی پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کی انڈر 16 ٹیم کو 3-0 سے شکست دی ہے۔۔۔دبئی میں :applause:
 
یاز

محفلین
ہم نے تو پہلے ہی بولا تھا۔ ہونی ہو کے رہی۔

ایک دشمن کہ "پرتھ" ہی نہ رہے
تجھ سے یہ اے دعا نہیں ہوتا
 
Top