پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ کرکٹ ورلڈ کپ!

arifkarim

معطل
آفرین اس تجزیہ پر۔۔ فیورٹ ٹیم دو میچ ہار چکی ہے۔۔ "کوئی بڑی بات نہیں" ۔ طوطا بھی اتنی بری فال نہیں نکال سکتا۔
دو میچ تو پاکستان بھی ہار چکا ہے اسکے باوجود وہ بہت سوں کی "فیورٹ" ہے :)

ہر ورلڈ کپ میں یہ حواس باختہ ہوکر المناک طریقہ سے باہر ہوجاتے ہیں۔ کبھی فائنل میں پہنچ نہیں پائے۔ جبکہ پاکستان بھارت اور سری لنکا ایک سے زائد ورلڈکپ فائنل کھیل چکے ہیں۔
امید پر دنیا قائم ہے :)

واقعی ہر ایک کی کارکردگی اسکی قسمت سے ہی منسلک ہوتی ہے۔ بھارت کی قسمت دیکھیے کہ اس ورلڈکپ میں اب تک ایک میچ نہیں ہارا۔
1999 کے ورلڈ کپ میں پاکستان غالباً صرف بھارت، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش سے ہارا تھا اور فائنل میں جا پہنچا۔ وہاں جا کر اس ٹیم سے ہار گیا جسے پہلے گروپ میچز میں شکست دے چکا تھا :)

اور اعداد و شمار یہ کہتے ہیں کہ پچھلے ورلڈ کپ سے لے کر اب تک جنوبی افریقہ کا ہدف پورا کرنے کا ریکارڈ پاکستان سے بھی بد ترین ہو چکا ہے
پرانے اعداد و شمار کی حقیقت کو کوئی نہیں جھٹلا سکتا البتہ اسوقت جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ورلڈ کلاس بیٹسمین موجود ہیں جو سری لنکا کو ٹورنمنٹ سے باہر بھی کر سکتے ہیں۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
میری نظر میں اسوقت انڈیا اور نیوزی لینڈ فیورٹ ہیں،سری لنکا اورآسٹریلیا دونوں اچھا خاصا ٹف ٹائم دے سکتے ہیں سو یہ جوڑی سیکنڈ فیورٹ ، پاکستان ساؤتھ افریقہ سے ایک پوائنٹ آگے ہی ہے کیونکہ مشکل مقابلوں میں پاکستان یا تو بالکل ہمت ہار جاتا ہے یا بہت شاندار جیت بھی جاتا ہےاس لئے پاکستان کے میچ کا نتیجہ پریڈکٹ کرنا بڑا ہی مشکل سا کام ہے۔ جبکہ ساؤتھ افریقہ کو ورلڈ ایونٹس میں زیادہ تر ہتھیار ڈالتے ہی دیکھا ہے،شاید کہ اس دفعہ کوئی اچھی پرفارمنس دکھا سکیں ۔ رہا سوال ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کا تو یہ دونوں ٹیمیں اس قابل نہیں ہیں کہ ورلڈ کپ جیت سکیں۔

نوٹ: کرکٹ میں کبھی بھی کہیں بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن پچھلے ریکارڈز کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ سہولت سے کہا جا سکتا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز کا نتیجہ اخذ کرنا بہت مشکل ہے اگر مقابلے میں ہندوستان نہ ہو تو ۔ ۔ ۔ :)
 
arifkarim

معطل
جبکہ ساؤتھ افریقہ کو ورلڈ ایونٹس میں زیادہ تر ہتھیار ڈالتے ہی دیکھا ہے،شاید کہ اس دفعہ کوئی اچھی پرفارمنس دکھا سکیں ۔
اسکی وجہ انکے کھلاڑیوں کی پرفارمنس نہیں بلکہ ٹیم کا ذہنی دباؤ نہ لے سکنا ہے۔ لگتا ہے جنوبی افریقی اپارٹہائیڈ کا اثر ابھی تک اس ٹیم سے گیا نہیں :)
 
عثمان

محفلین
دو میچ تو پاکستان بھی ہار چکا ہے اسکے باوجود وہ بہت سوں کی "فیورٹ" ہے :)
کسی ٹیم کی جیت کی خواہش رکھنا اور کسی ٹیم کو جیت کا حق دار سمجھنا دو الگ باتیں ہیں۔
میرے تبصروں کا مرکز آپ کا مرتب کردہ وہ جدول تھا جس میں اگلے تین میچوں میں آپ جنوبی افریقہ کی جیت کو حتمی سمجھتے ہیں۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ویسٹ انڈیز کو یہ فکر تھی کہ کم از کم 75 رنز سے جیتے یا 36 اوورز میں ٹارگٹ پورا کرے جو اس نے تیس اوورز میں کر لیا
بھئی میرا مطلب تھا کہ ویسٹ انڈیز اپنا کام کر چکا تھا ۔تب دوملکوں کا مسئلہ باقی تھا جس میں مذکورہ صورت حال تھی۔
 
اس مرتبہ انشاللہ بنگلہ دیش انڈیا کو ہرادئے گا
بہت ممکن ہے کہ اسڑیلیا بھی چٹ ہوجائے کوارٹر فائنل میں۔ لگتا تو نہیں ہے۔ پر سٹے کا یہی اصول ہے
تو مزہ اجاوے
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
اس مرتبہ انشاللہ بنگلہ دیش انڈیا کو ہرادئے گا
بہت ممکن ہے کہ اسڑیلیا بھی چٹ ہوجائے کوارٹر فائنل میں۔ لگتا تو نہیں ہے۔ پر سٹے کا یہی اصول ہے
تو مزہ اجاوے
بنگلہ دیش انڈیا کو ہرا دے گا۔ یہ نتیجہ کیسے اخذ کیا آپ نے؟
 
لو یہ کیا بات ہوئی؟ پھر تو مستقبل کا نتیجہ نکالنا بہت آسان ہو گیا ہے:
b389.gif
ویسے کمزور ٹیم بھی جیت سکتی ہے
جیسے 2003 میں کینیا سیمی فائنل میں پہ پہنچی 2011 میں نیوزی لینڈ نے کواٹر فائنل میں افریقہ کو ہرایا
اس چارٹ سے آپ دیکھ سکتے ہیں۔ سیمی سے چھوٹا کوارٹر ہے اور کوارٹر میں 2 گروپس میں آپ آسانی سے بتاسکتے ہیں کہ کونسی دو ٹیمیں آگے جائینگی۔ مگر سیمی سے فائنل تک آپ کی پشین گوئی شاید غلط ثابت ہوجائے کیونکہ وہاں چاروں ٹیمیں مضبوط ہونگی۔ اس دفعہ اپ سیٹ کے کوئی چانسز نظر نہیں آرہے۔
حسیب بھائی اسے اپ سیٹ کرنا کہتے ہیں۔ جیسا آج سے 8 سال پہلے اسی آئرلینڈ نے پاکستان کے ساتھ کیا تھا، اور پاکستانی کرکٹ کی تاریخ پہ ایک گہرا زخم چھوڑگیا جوکہ باب وولمر کی آنجہانی موت کی صورت میں تھا۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
بھارت کی کارکردگی اسکی قسمت پر منحصر ہے۔ بنگلہ دیش سے جیتنا تو آسان ہی ہوگا۔ بعد میں سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے کیسے جیتیں گے جو ابھی تک سوائے نیوزی لینڈ کے ایک میچ نہیں ہاری؟

ہر شخص کی اپنی ایک رائے ہوتی ہے۔ جسکا احترام ضروری ہے۔ اپنی ڈانٹ ڈپٹ کہیں اور جا کر کریں :)

:)[/QUOTE]
ویسے آپ کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ انڈیا اور آسٹریلیا سیمی کھیلیں گے؟
 
عبدالحسیب

محفلین
اس چارٹ سے آپ دیکھ سکتے ہیں۔ سیمی سے چھوٹا کوارٹر ہے اور کوارٹر میں 2 گروپس میں آپ آسانی سے بتاسکتے ہیں کہ کونسی دو ٹیمیں آگے جائینگی۔ مگر سیمی سے فائنل تک آپ کی پشین گوئی شاید غلط ثابت ہوجائے کیونکہ وہاں چاروں ٹیمیں مضبوط ہونگی۔ اس دفعہ اپ سیٹ کے کوئی چانسز نظر نہیں آرہے۔
حسیب بھائی اسے اپ سیٹ کرنا کہتے ہیں۔ جیسا آج سے 8 سال پہلے اسی آئرلینڈ نے پاکستان کے ساتھ کیا تھا، اور پاکستانی کرکٹ کی تاریخ پہ ایک گہرا زخم چھوڑگیا جوکہ باب وولمر کی آنجہانی موت کی صورت میں تھا۔

باب وولمر کی موت سے اسکا کیا تعلق؟
 
باب وولمر کی موت سے اسکا کیا تعلق؟
کیونکہ اسی رات باب وولمر کی موت ہوئی تھی جس دن پاکستان ائرلینڈ سے ہارا تھا۔ پہلی اور اب تک آخری دفعہ۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ وولمر اس صدمے کو برداشت نہیں کرپائے اور ان کو دل کا دورہ پڑگیا۔ اب لوگ اس واقعے کو اسی تناظر میں دیکھیں گے چاہے موت کی وجہ کوئی اور ہو۔
 
اگر اس طرح کے واقعات سے اموات ہوں تو وولمر کو بہت پیلے ہی.۔۔۔
 
:)
ہندوستان کی موجودہ پرفورمانس اور کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹی آر پی کو دیکھا جائے تو یہ بلکل غیر یقینی ہے کہ ہندوستان کارٹر میں باہر ہو جائے۔:)

کرکٹ بائی چانس
اگر ہر بات یقینی ہو تو کھیل کا مزہ کیا

البتہ ہندوستان نے دھاندلی کا بندوبست کرلیا ہے اور پچ اسپینر کے لیے بنوالی ہے
 
آخری تدوین:
Top