پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ کرکٹ ورلڈ کپ!

حاتم راجپوت

لائبریرین
کمبختوں؟ شاید آپنے آفریدی کے ہاتھوں اسی ٹیم اور اسکے کیپٹین کی وہ چھترول نہیں دیکھی جو اسنے ایشیا کپ 2014 میں کی تھی؟
صرف ایک میچ کی کارکردگی سے مکمل تجزیہ نہیں کیا جا سکتا۔ ورلڈ کپ سے باہر بھی پچھلے کچھ سالوں سے پاکستان کے خلاف انڈیا کا ٹریک ریکارڈ بہتر ہے۔

سن دوہزار سے لیکر اب تک پاکستان اور انڈیا کے مابین 50 ایک روزہ میچ ہوئے ہیں جن میں سے 25 میں پاکستان نے فتح حاصل کی ہے اور 24 انڈیا نے جیتے ہیں۔ جبکہ ایک میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔
لیکن یہ ریکارڈ پندرہ سال پر محیط ہے ۔ اگر اسے کچھ مختصر کرتے ہوئے پچھلے دس سال پر آئیں تو 2005 سے اب تک دونوں ٹیموں کے مابین 33 میچ کھیلے گئے ہیں جن میں 18 انڈیا جبکہ 14 پاکستان نے جیتے ہیں جبکہ ان میں ایک منسوخ میچ بھی شامل ہے۔

2010 سے اب تک کی بات کی جائے تو کل 9 میچ کھیلےگئے ہیں جن میں 6 انڈیا نے جبکہ 3 پاکستان نے جیتے ہیں۔
اور ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا اب تک 6 دفعہ آمنے سامنے آئے ہیں اور ہر دفعہ انڈیا نے ہی فتح حاصل کی ہے۔
اس ورلڈ کپ میں انڈیا ابھی تک ایک بھی میچ نہیں ہارا ہے۔ بہترین بیٹسمین سے لیس اس ٹیم کو کپل دیو کے بعد پہلی دفعہ اتنا زبردست کپتان ملا ہے جو انہیں پچھلا ورلڈ کپ جتوا بھی چکا ہے۔

اب آپ ہی ایمان سے بتائیں کہ کیا آپ کے سامنے پاکستان کی ٹیم کبھی بھی اتنی لولی لنگڑی رہی ہے جتنی کہ اب ہے؟
سو ثابت ہوگیا نا کہ ہسٹری انڈیا کو ہر طرح سے فیور کر رہی ہے !!

لیکن یہ صرف پاکستان ٹیم کی ان پریڈکٹیبلٹی ہے جو پاکستان کو دنیا کی ہر ٹیم کے خلاف فیور دے سکتی ہے اور اسی کے سہارے ہم پورا میچ دیکھتے ہیں۔ خوش رہیے :)
 

arifkarim

معطل
اب آپ ہی ایمان سے بتائیں کہ کیا آپ کے سامنے پاکستان کی ٹیم کبھی بھی اتنی لولی لنگڑی رہی ہے جتنی کہ اب ہے؟
یہ ٹیم کم از کم 2007 کے ورلڈ کپ سے تو کم ہی لولی لنگڑی ہے جب آئرلینڈ سے ہار کر ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی تھی :)

لیکن یہ صرف پاکستان ٹیم کی ان پریڈکٹیبلٹی ہے جو پاکستان کو دنیا کی ہر ٹیم کے خلاف فیور دے سکتی ہے اور اسی کے سہارے ہم پورا میچ دیکھتے ہیں۔ خوش رہیے :)
پاکستانی ٹیم کا ناقابلِ پیشگوئی ہونا جواریوں کیلئے ابر نعمت ہے :)
 
Top