پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ کرکٹ ورلڈ کپ!

عبدالحسیب

محفلین
کرکٹ بائی چانس
اگر ہر بات یقینی ہو تو کھیل کا مزہ کیا

البتہ ہندوستان نے دھاندلی کا بندوبست کرلیا ہے اور پچ اسپینر کے لیے بنوالی ہے
کچھ چیزیں یہاں بلکل یقینی ہیں۔ جیسے 6-0 :)
بھئی بِگ تھری میں شمولیت کا کچھ تو فائدہ ہو :)
 
تجمل حسین

محفلین
اگر ہر بات یقینی ہو تو کھیل کا مزہ کیا

البتہ ہندوستان نے دھاندلی کا بندوبست کرلیا ہے اور پچ اسپینر کے لیے بنوالی ہے

بالکل سچ کہا جی۔ اصل مزہ تب ہی آتا ہے جب کوئی ایسی بات ہوجائے جس کی بالکل بھی امید نہ ہو۔
 
arifkarim

معطل
یہ "نتائج" آپ نے طوطا فال سے مرتب کیے ہیں ؟ :)
آپنے اپنے نتائج کونسی فال سے نکالے تھے؟ :)

کیا آپ کو جنوبی افریقہ کا ماضی نہیں معلوم کہ یہ ہر اہم میچ میں حواس باختہ ہوجاتے ہیں۔
کیا آپ سری لنکا کی انتہائی اعلیٰ فارم میں بیٹنگ کو نہیں دیکھتے ؟
سری لنکا کی "انتہائی اعلیٰ" بیٹنگ کا حال آپکے سامنے ہے۔ 133 پر پوری ٹیم ڈھیر :)

مجھے تو افریقہ کی بجائے سری لنکا مضبوط امیدوار لگ رہا ہے
اب کیا خیال ہے؟ :)

سنگاکارا کا موجودہ فارم یقیناً جنوبی افریقہ کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اور ویسے بھی افریقہ کی تیاری اتنی بہتر نہیں معلوم ہوتی۔
ہاہاہا! 96 بالوں پر 45 رنز :)

اور غالباً دونوں کا آخری عالمی کپ ہے اسی لیے ٹیم بھی ایک یادگار ٹورنمینٹ بنانا چاہے گی اپنے دونوں بزرگ کھلاڑیوں کے لیے۔
افریقہ کا ہر بار کا یہی رونا ہے۔ یہ بڑے مقابلوں کے علاوہ ہر جگہ بہتر کھیلتے ہیں :)
آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا :)

کسی ٹیم کی جیت کی خواہش رکھنا اور کسی ٹیم کو جیت کا حق دار سمجھنا دو الگ باتیں ہیں۔
میرے تبصروں کا مرکز آپ کا مرتب کردہ وہ جدول تھا جس میں اگلے تین میچوں میں آپ جنوبی افریقہ کی جیت کو حتمی سمجھتے ہیں۔ :)
چلو ایک میچ میں تو یہ جدول درست ثابت ہوا جو بقول آپکے ایک طوطے نے نکالا تھا :)

ویسے آپ کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ انڈیا اور آسٹریلیا سیمی کھیلیں گے؟
اور آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ یہ نہیں کھیلیں گے؟ :)

ایچ اے خان صاحب، کافی وقت بعد نظر آئے۔ سب خیر تو؟
جہادی سرگرمیوں کے بعد آجکل چھٹیوں پر ہیں۔
 
عبدالحسیب

محفلین
جنوبی افریقہ کی بہترین فتح مبارک ہو arifkarim
سراندیپ نے واقعی بہت مایوس کیا۔بے حد خراب کھیل۔
عمران اور ڈومنی کی بہترین گیندبازی اور کوک کی بہترین بلے بازی۔ جنوبی افریقہ کا نہایت ہی عمدہ کھیل۔
 
محمداحمد

لائبریرین
جنوبی افریقہ کی بہترین فتح مبارک ہو arifkarim
سراندیپ نے واقعی بہت مایوس کیا۔بے حد خراب کھیل۔
عمران اور ڈومنی کی بہترین گیندبازی اور کوک کی بہترین بلے بازی۔ جنوبی افریقہ کا نہایت ہی عمدہ کھیل۔

بالکل ہی یکطرفہ میچ ہو گیا ۔ کیا ہو گیا تھا بھلا سری لنکا کی ٹیم کو؟
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
لگاتار تین ورلڈ کپ میں سری لنکا 2 مرتبہ رنر اپ اور ایک مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچی۔ 1999 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب یہ کوارٹر مرحلے میں ناک آؤٹ ہوئی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
لگاتار تین ورلڈ کپ میں سری لنکا 2 مرتبہ رنر اپ اور ایک مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچی۔ 1999 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب یہ کوارٹر مرحلے میں ناک آؤٹ ہوئی ہے۔

ویسے اس بار ساؤتھ افریقا خصوصاً اے بی اور آملہ کے تیور بڑے خطرناک ہیں۔ :)
 
Top