پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ - پہلا ون ڈے میچ

آج پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین 2 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ ہے۔
ایک طرف جہاں پاکستان ٹیسٹ رینکنگ کی بلندیوں کو چھو رہا ہے، وہاں دوسری طرف ون ڈے رینکنگ میں پاکستان 9ویں پوزیشن پر براجمان ہے۔
جبکہ آئرلینڈ کی رینکنگ 12ویں ہے۔
یہ سیریز ون ڈے کپتان اظہر علی کے لئے بہت اہم ہے۔ اور وہ کسی صورت اس سیریز کو ہلکا نہیں لینا چاہیں گے۔
پاکستان اور آئر لینڈ کے مابین اب تک 6 ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں۔ جن میں سے4 پاکستان نے جیتے، ایک آئرلینڈ نے اور ایک میچ برابر ہوا ہے۔
 
رات کی بارش کے سبب آؤٹ فیلڈ مکمل خشک نہیں ہے۔
جس کے باعث ٹاس کو مؤخر کیا گیا ہے۔
پاکستانی بیٹسمین کے لئے ایک بری خبر یہ ہے کہ پچ کافی گرین ہے۔
 

Muhammad Ikram

محفلین
رات کی بارش کے سبب آؤٹ فیلڈ مکمل خشک نہیں ہے۔
جس کے باعث ٹاس کو مؤخر کیا گیا ہے۔
پاکستانی بیٹسمین کے لئے ایک بری خبر یہ ہے کہ پچ کافی گرین ہے۔
ہاں ۔۔۔۔لیکن اچھی خبر بھی ہوسکتی ہے اگر ہمارے باولرز اس کا صحیح استعمال کریں۔۔۔۔۔
 

Muhammad Ikram

محفلین
پہلے دس اوورز تک بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔ عمرانی فارمولے کے مطابق رنز آخری دس ، پندرہ اوورز میں کرنے چاہئے جب کافی وکٹیں ساتھ ہوں۔
 

Muhammad Ikram

محفلین
پہلا اوور احتتام پذیر ہوا۔۔۔۔۔پچ سے کوئی حاص سوئنگ اور مدد نہیں ملی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان 11 رنز بغیر کسی نقصان
 

Muhammad Ikram

محفلین
شرجیل کا ابھی تک کھیل اور باڈی لینگویج ایسا ہے گویا کہ پچ اس کے لئے آئیڈیل ہے۔۔۔۔۔۔جبکہ رائیٹ ہینڈ بلے بازوں کو کھیلنے میں دشواری ہورہی ہے۔
 
پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین جب بھی میچ کھیلا جاتا ہے تو 2007 عالمی ورلڈکپ کا وہ میچ یاد آجاتا ہے جس میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دیکر عالمی کپ سے باہر کردیا تھا ، اور اسی دورے میں انسان دوست شخصیت باب وولمر کی موت واقع ہوئی تھی
 
پاکستان نے 255 رنز سے آئرلینڈ کو ہرا دیا.
عماد وسیم کی 5 وکٹیں. جن میں سے 3 وکٹیں آخری اوور میں لیں.
یہ پاکستان کی ون ڈے انٹرنیشنلز میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے.
 
Top