پاکستان اور جنوبی افریقہ دبئی میں چوتھا ایک روزہ بین الاقوامی میچ

محمداحمد

لائبریرین
ہممم۔۔۔ کیا کیا باتیں ہو گئیں یہاں۔

میں ذرا آرام کر رہا تھا۔ پانچواں میچ بھی تو دیکھنا ہے نا۔۔۔! :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے میں سوچ رہا تھا کہ پانچواں میچ بھی ہار جائیں تو شاید ٹیم اور منیجمینٹ میں واضح تبدیلی کی فضا بن جائے۔

ٹی 20 میں رزاق کی واپسی ہوئی ہے سو یہاں ہار کی دعا کرنا مشکل لگ رہا ہے۔
 
عمر سیف

محفلین
ویسے میں سوچ رہا تھا کہ پانچواں میچ بھی ہار جائیں تو شاید ٹیم اور منیجمینٹ میں واضح تبدیلی کی فضا بن جائے۔

ٹی 20 میں رزاق کی واپسی ہوئی ہے سو یہاں ہار کی دعا کرنا مشکل لگ رہا ہے۔
بلا تو لیا ہےاسے کھلائیں گے بھی کہ نہیں ؟؟
 
عمر سیف

محفلین
اتنے عرصے بعد بُلا کر بھی نہ کھلانا تو بڑی زیادتی کی بات ہوگی۔
دیکھیں وہ اب مکمل آل راونڈر تو رہا نہیں کہ بالنگ وہ کرواتا نہیں کرواتا بھی ہے تو سلو میڈیم پیس۔ ۔۔ اسے بس تجربہ کی بنیاد پر کھلایا جا رہا ہے ۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
دیکھیں وہ اب مکمل آل راونڈر تو رہا نہیں کہ بالنگ وہ کرواتا نہیں کرواتا بھی ہے تو سلو میڈیم پیس۔ ۔۔ اسے بس تجربہ کی بنیاد پر کھلایا جا رہا ہے ۔۔

جو بھی ہے اُسے موقع ملنا چاہیے کہ اُس کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ایک عرصے سے اُسے ایکشن میں دیکھنا چاہ رہی ہے اور اُس کی سیلیکشن ذاتی پسند اور نا پسند کی وجہ سے رُکی ہوئی تھی۔

موقع ملنے پر اُسے کوشش کرنی چاہیے کہ وہ اپنے سیلکشن کو صحیح ثابت کرے۔ آگے اللہ مالک ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں تو ثقلین کی بات ہی نہیں کر رہا۔

عامر اور آصف کی بات کر رہا تھا کہ اچھے گیند باز ہیں۔
 
Top