پاکستان اور انگلینڈ کا میچ دلچسپ مرحلے میں

نبیل

تکنیکی معاون
ہم نے نوٹ ہی نہیں کیا اور ڈرا کی جانب جاتا ہوا میچ دلچسپ ہوگیا ہے۔ اب پاکستان کو آخری دن میچ جیتنے کے لیے 323 رنز درکار ہیں۔ دیکھتے ہیں کیا بنتا ہے۔
 
محب علوی

لائبریرین
ویسے میں نے کل نوٹ کر لیا تھا کہ میچ خاصا دلچسپ ہو گیا ہے۔ تیسرے دن کا کھیل میں نے لیڈز جا کر سٹیڈیم میں دیکھا اور اس کی روداد جلد ہی بمع تصویروں کے پوسٹ کروں گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ جا رہا ہے میچ۔ امید ہے کہ پاکستان جیتنے کے چکر میں ہار جائے گا :(۔ ویسے اللہ پاک سے بہتری کی توقع ہے
 
دوست

محفلین
ان کو جیتنے کی کوشش ضرور کرنی چاہیے۔
میچ بچانے کی صورت میں بھی ہارنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
ہم تودست بدعاہیں کہ رب تعالی ہماری ملک کوجیت سے ہمکنارکرے (آمین ثم آمین)

پاکستان پائندہ باد​
والسلام
جاویداقبال
 
ساجداقبال

محفلین
محب علوی نے کہا:
ویسے میں نے کل نوٹ کر لیا تھا کہ میچ خاصا دلچسپ ہو گیا ہے۔ تیسرے دن کا کھیل میں نے لیڈز جا کر سٹیڈیم میں دیکھا اور اس کی روداد جلد ہی بمع تصویروں کے پوسٹ کروں گا۔
ارے وہ پنیسر پر آپ ہی آوازیں کس رہے تھے؟
 
محب علوی

لائبریرین
ساجداقبال نے کہا:
محب علوی نے کہا:
ویسے میں نے کل نوٹ کر لیا تھا کہ میچ خاصا دلچسپ ہو گیا ہے۔ تیسرے دن کا کھیل میں نے لیڈز جا کر سٹیڈیم میں دیکھا اور اس کی روداد جلد ہی بمع تصویروں کے پوسٹ کروں گا۔
ارے وہ پنیسر پر آپ ہی آوازیں کس رہے تھے؟

میں تو نہیں البتہ گورے سارے اس پر آوازیں کس رہے تھے

monte gives away monte gives away
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top