پاکستانی انڈین کھانوں کے ٹیک آوے کا نام

ندیم عامر

محفلین
پاکستانی انڈین کھانوں کے ٹیک آوے کے نام کے آئیڈیاز
کیونکہ میں ایک ٹیک آوے اوپن کر رہا ہوں
میں نے پہلے ڈابا سو چا تھا پھر اس کو دیسی ڈابا کر دیا اب یہ بھی ٹھیک نہیں لگ رہا باقی بہت اور سے نا م کے پہلے ہی بہت پیزے اور ٹیک آوے ہیں جن کے نا م سے ہی پتا چل جا تا ہے کہ دیسی کھا نے ہیں
کوئ اسی طر ح کا نا م ہو جس سے پتا چل جائے دیسی کھانا ہے تو کیا با ت ہے
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کہاں پر ہیں؟ اور جہاں پر ہیں وہاں کون سی کیمونٹی زیادہ ہے پاکستانی، ہندوستانی، بنگلہ دیشی ؟

میں یہاں سعودی عرب میں ہوں، یہاں ایک علاقہ ہے جہاں ہندوستانی اور پاکستانی ففٹی ففٹی ہیں اور وہاں پر ایک دیسی ریسٹورنٹ ہے "لاہوری کھابے" کے نام سے۔ بہت چلتا ہے اور اختتام ہفتہ پر تو باری ہی نہیں آتی۔
 

ندیم عامر

محفلین
ادھر پاکستانی کم اور ڈینش لوگ زیادہ ہیں اور انڈین تو نا ہونے کے برابر ہیں انڈین کھا نا سا تھ اس لیے لکھا ہے کہ یہ یورپ والے پاکستانی کھانے سے زیادہ انڈین کھا نے کو جانتے ہیں بیشک اصلی پاکستانی کھانے ہوں یہ کہیں گے انڈین کھا نا ہے
 

نایاب

لائبریرین
"پاکستانی کھابے " " پاکستانی چسکے " ان کے ڈینش زبان میں متبادل تلاش کر لیں
 

الف عین

لائبریرین
سموسا، چاٹ، کری، مسالہ وغیرہ الفاظ سے معلوم ہو جاتا ہے کہ دیسی کھانا ہے، اس کے آگے کچھ بھی لگا دیں، ٹیک اوے مثلاً۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں جرمنی میں جہاں رہ رہا ہوں اس کے آس پاس انڈین ریسٹورینٹس کے نام ہیں ہاؤس آف انڈیا، سر مندر، بالی وڈ، بھارت، تاج محل۔ اس کے علاوہ دو ٹیک اوے ہیں کری ہاؤس اور پنجابی۔ کری ہاؤس فاسٹ فوڈ قسم کا ہے۔ وہاں بیٹھ کر بھی کھایا جا سکتا ہے اور پیک کرکے ساتھ بھی لیجایا جا سکتا ہے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
مجھے نہیں لگتا کہ میری رائے اس مد میں کچھ کام کرے گی۔ مگر میرے ذہن میں ایک نام آیا ہے۔ دیسی ذوق۔
یہ نام رکھا جا سکتا ہے۔ کیا خیال ہے۔ آگے جیسا آپ چاہیں۔
 
Top