پائتھون کورس میں پچھلی دفعہ خوب گپ شپ ہوئی تھی اور سیکھنے سکھانے کے ساتھ ساتھ ہنسی مذاق کا بھی بھرپور دور چلا تھا۔
ایک دیرینہ دوست اور پائتھون کورس کے پرانے ساتھی نیرنگ خیال کا گلہ بھی ہے کہ پائتھون کے پرانے دوستوں کو اس دفعہ بھلا دیا گیا۔ یہ دھاگہ انہیں یاد کرنے کی بھی ایک صورت ہے اور پرانے دھاگوں کی روداد بھی اس میں بیان ہو سکتی ہے۔

اس میں متعلقہ اور غیر متعلقہ ہر قسم کی گفتگو ہو سکتی ہے۔ اس لیے کھل کر رائے کا اظہار کریں کہ اظہار رائے پر کوئی پابندی نہیں۔
 
اگر میں نے کاف کی فیملی کے سارے سوالیہ الفاظ الگ الگ مراسلوں میں لکھنے شروع کیے تو پھر گوشے کو بھی گنتی کا کھیل سمجھ لیا جانا ہے، سمجھا کریں نا! :)
 
Top