تبادلہ خیال پائتھون کورس 2018 عمومی گفتگو / آپ کی آراء

م حمزہ

محفلین
جب موقع ملے۔ گوگل کے لوگ جب موقع ملے پائتھون سے گو پر منتقل ہو رہے ہیں۔
لیکن میرے اصلی سوال کا جواب کیا ہے ؟
یعنی کیا ہمیں ابھی صرف مشق کرکے کمانڈس وغیرہ یاد رکھنے ہیں یا ان مشقوں کو محفوظ کرکے کچھ اور بھی کرنا ہے ؟
 
سید رافع

محفلین
لیکن میرے اصلی سوال کا جواب کیا ہے ؟
یعنی کیا ہمیں ابھی صرف مشق کرکے کمانڈس وغیرہ یاد رکھنے ہیں یا ان مشقوں کو محفوظ کرکے کچھ اور بھی کرنا ہے ؟

اسکا جواب تو محب علوی ہی دے سکتے ہیں۔ لیکن میرا خیال ہے کہ آپ کو اگر کوئی امتحان نہیں دینا اور یہ کام بطور ہوم ورک بھی نہیں ملا تو بس مشق کریں اور یاد کریں۔
 
اسکا جواب تو محب علوی ہی دے سکتے ہیں۔ لیکن میرا خیال ہے کہ آپ کو اگر کوئی امتحان نہیں دینا اور یہ کام بطور ہوم ورک بھی نہیں ملا تو بس مشق کریں اور یاد کریں۔

شکریہ زلفی۔
مشقیں پائتھون کے زمرے میں پچھلے کورس کی بھی پڑی ہیں ، اس کے علاوہ نیٹ پر مزید سرچ کرکے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں کیونکہ آخر میں خود میں سے ڈھونڈ کر مثالوں اور مشقوں کو حل کرنا ہی مقصد ہے۔
 
پائتھون کا کورس کا آخری ہفتہ چل رہا ہے اور اس میں دو تین اسباق مزید رہ گئے ہیں۔
اس کے بعد غیر رسمی طور پر چند سکرپٹس پر گفتگو ہو گی مگر اسباق کا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔
 
فائل لکھنے اور پڑھنے کے متعلق سبق بھی پوسٹ ہو گیا ہے اور اب صرف دو موضوعات پر چھوٹی چھوٹی پوسٹ رہ گئی ہیں جن کے ساتھ یہ کورس ختم ہو جائے گا۔
ٹپل (tuple)
while لوپ
 
Top