تبادلہ خیال پائتھون کورس 2018 عمومی گفتگو / آپ کی آراء

محب علوی نے 'پائتھون' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 1, 2018

  1. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,371
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    اس دھاگہ میں پائتھون کورس 2018 کے حوالے سے تمام اسباق پر گفتگو اور آپ کی آراء شامل کی جائے گی۔

    مشورے ، تنقید اور تجاویز جو پورے کورس یا کسی خاص سبق سے متعلق ہوں وہ بھی شامل ہو سکتی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  2. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,371
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    اس دھاگے پر گپ شپ بھی ہو سکتی ہے اور کھل کر گفتگو بھی۔

    جن لوگوں کو پائتھون یا دوسری پراگرامنگ زبانیں آتی ہیں وہ حصہ ضرور لیں۔ اس دفعہ محمداحمد کا بھرپور ساتھ نہ ہونے کی وجہ سے چند اور رضاکاروں کا کورس کو دلچسپ اور متحرک بنانے کے لیے ساتھ چاہیے ہوگا۔ :act-up:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  3. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,371
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    جن لوگوں نے اظہار دلچسپی کیا تھا ، ان کی طرف سے گفتگو میں شرکت متوقع ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  4. م حمزہ

    م حمزہ محفلین

    مراسلے:
    4,609
    موڈ:
    Cool
    مجھے پائتھون سیکھنے میں بے حد دلچسپی ہے اور اسباق کا انتظار رہتا ہے۔ تاہم میں اس حوالے سے بالکل کورا ہوں۔
     
  5. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,371
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    پائتھون انسٹالیشن اور پہلے دو سبق پڑھ لیے کیا؟

    احباب کے تاثرات سے ہی پتہ چلے گا کہ کون دلچسپی لے رہا ہے اور کون کتنا سیکھ رہا ہے۔
    ہو سکتا ہے کچھ لوگ بنیادی چیزیں پہلے سے جانتے ہوں اور اگلے اسباق کے منتظر ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,263
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہی عذر یہاں بھی۔ :)
     
  7. شکیب

    شکیب محفلین

    مراسلے:
    1,770
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Breezy
    بنیادی اسباق پڑھ رکھے ہیں، انسٹالیشن نئے لیپ ٹاپ میں نہیں کی... البتہ اصل اسباق پر آنے سے پہلے ہی انسٹال کرکے عملی مشق شروع کر دوں گا ان شاء اللہ...
    سنٹیکس بقیہ پروگرامنگ لینگویجز کی ہی طرح ہے، چنانچہ سیکھنے میں کوئی دقت نہیں آئی... ویسے تو ابھی بنیادی ہی اسباق ہیں...
    آٹو میشن کے لیے خصوصی دلچسپی ہے! تمام لڑیاں زیر نگرانی ہیں! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. م حمزہ

    م حمزہ محفلین

    مراسلے:
    4,609
    موڈ:
    Cool
    جی 64 بٹ والا انسٹال کردیا اور کیلکولیٹر والا سبق بھی پڑھا۔ تاہم میرے ذاتی لیپ ٹاپ پر یہ ورژن انسٹال نہ ہوسکا۔ شاید وجہ یہ ہے کہ لیپٹاپ پر 32 بِٹ ونڈوز انسٹالڈ ہے۔ طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے تھوڑی سستی سی ہے۔ البتہ اللہ نے چاہا تو کل سے واپس فارم میں ہونگا۔ پھر لیپ ٹاپ کی خبر لیتا ہوں۔
     
  9. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,371
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    32 بٹ والا انسٹالر بھی پائتھون ویب سائٹ پر موجود ہے۔ آپ اسے انسٹال کرنے کی کوشش کریں۔

    پائتھون 32 بٹ انسٹالر
    Windows x86 executable installer


    میرا خیال تھا کہ اب 32 بٹ والے کمپیوٹر گھروں میں نہیں تاریخ کے کتابوں میں ملیں گے مگر لگتا ہے 32 بٹ بھی ونڈوز ایکس پی کی طرح ایڑیاں رگڑ رگڑ کر ہی دم لے گا۔ :)
     
    آخری تدوین: ‏جولائی 6, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. م حمزہ

    م حمزہ محفلین

    مراسلے:
    4,609
    موڈ:
    Cool
    اگست 2014 میں لیپ ٹاپ خریدا۔ i3. اس وقت ضرورت کے حساب سے 32 بٹ ٹھیک ٹھاک تھا۔ اور گھر پر رہ کر کوئی بھی ونڈوز انسٹال کرنا بے حد آسان تھا۔
    ستمبر میں سیلاب نے جا لیا۔ 1 جنوری 2015 کو گھر چھوڑا۔ تب سے ادھر ہی ہوں ۔ ذاتی استعمال کیلئے آج تک اسے ہی استعمال کر رہا ہوں۔ بڑا وفادار ہے۔
    آفس میں نیا لایا ہے۔ آئی 7 ۔ 5 تھ جنریشن ۔
    اس میںمیں 62 بٹ ہی ہے۔
     
    آخری تدوین: ‏جولائی 7, 2018
  11. م حمزہ

    م حمزہ محفلین

    مراسلے:
    4,609
    موڈ:
    Cool
    خیر یہ فرمائیں کہ نیا سبق کب پوسٹ کر رہے ہیں ؟
     
  12. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,495
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    باقی دو بٹ کا کیا ہوا؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  13. م حمزہ

    م حمزہ محفلین

    مراسلے:
    4,609
    موڈ:
    Cool
    انسٹال کرتے ہوئے ایک فائل سکپ کردی تھی۔۔۔
    2 بٹ کم رہ گئے
     
  14. م حمزہ

    م حمزہ محفلین

    مراسلے:
    4,609
    موڈ:
    Cool
    زیک !یہ غلطیاں اتنی دور سے کیوں دکھائی دیتی ہیں؟
     
  15. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,371
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    پرنٹ فنکشن پر نیا سبق پوسٹ ہو گیا ہے۔ پورے ہفتے کے اسباق ایک دو دن میں پوسٹ ہو جائیں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. م حمزہ

    م حمزہ محفلین

    مراسلے:
    4,609
    موڈ:
    Cool
    جی سر! مراسلہ ارسال کرنے کے بعد دیکھ لیا تھا۔ شکریہ محترم۔
     
  17. معظم علی کاظمی

    معظم علی کاظمی محفلین

    مراسلے:
    149
    پتا نہیں کیا مسئلہ ہے پاکستانیوں کے ساتھ۔

    پروگریمنگ کو محض درس و تدریس تک محدود چیز سمجھتے ہیں، بہت، بہت کم لوگ(سید ذیشان مثلا) کوئی ڈھنگ کی چیز بناتے ہیں۔ پروگریمنگ یا پروگریمنگ کی زبانیں بذات خود کچھ بھی نہیں محض آلات ہیں۔ پاکستانیوں کو سرے سے پتہ نہیں ان سے کرنا کیا ہے؛ نہ ہی ان کو شوق ہے اور نہ ہی ان کی ذہنی سطح اتنی ہے۔

    یہ وہ لوگ ہیں جو print فنگشن سے پروگریمنگ شروع کرتے ہیں اور سستی کا یہ حال ہے کہ اپنے کمپیوٹر پر پائیتھان انسٹال کرنا بھی ناگوار گزرتا ہے۔

    اگر آپ کسی ڈھنگ کے طریقے سے پائتھان نہیں سیکھ سکتے میرا نہیں خیال آپ کو اسےسیکھنا بھی چاہیے۔
     
  18. م حمزہ

    م حمزہ محفلین

    مراسلے:
    4,609
    موڈ:
    Cool
    اتنی مایوسی؟ اللہ رحم فرمائے سب پر۔
     
  19. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,371
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    میرا خیال ہے معظم ، لوگوں کو تسلی دی جائے اور مدد کی جائے تو بہت سے مراحل آسان ہو سکتے ہیں۔

    رہی بات سستی کی تو وہ کسی نہ کسی حد تک ہر شخص میں پائی جاتی ہے کسی نہ کسی معاملے میں۔

    پوری قوم کو لپیٹنے کی بجائے "کچھ لوگ" اور عمومی صیغے میں بات کر لیں تو بات پہنچ بھی جائے گی اور ہر شخص ہدف تنقید بھی نہیں ہو گا۔

    سیکھنے کا عمل شاذ و نادر ہی تیز ہوتا ہے ، یہ عموما سست ہی ہوتا ہے۔ میں نے خود بڑی سستی کے ساتھ پائتھون سیکھی اور اب بھی سست رفتاری سے ہی اسے سکھا رہا ہوں۔ :act-up:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 1
  20. م حمزہ

    م حمزہ محفلین

    مراسلے:
    4,609
    موڈ:
    Cool
    السلامُ علیکم:

    چند سوالات:
    1۔ کیا اسٹرنگ String اس ساری عبارت کو کہتے ہیں جو variable کے داہنی طرف ہو؟ اور کیا اس میں بھی اقسام ہوتی ہیں یا نہیں۔
    2۔ Boolean کی کچھ وضاحت کریں۔
     

اس صفحے کی تشہیر