تبادلہ خیال پائتھون کورس دوبارہ کب شروع کرنا چاہیے

پائتھون کے بنیادی اسباق پر دوبارہ کورس شروع کرنا چاہ رہا ہوں مگر اس کے لیے متوقع شرکا سے رائے لینا چاہ رہا ہوں۔
اس کا خیال ایک نئی رکن کے استفسار سے ہوا جو پائتھون سیکھنا چاہ رہی ہیں مگر دھاگوں کا سرا نہیں مل رہا۔

پائتھون کی مقبولیت اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں عمل دخل اب کافی بڑھ گیا ہے اور اس وقت پائتھون کی افادیت پانچ سال سے کئی گنا زیادہ ہے۔

تجاویز اور مشورے کےبعد اسباق کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

محمداحمد متوجہ ہو!!!!!!!!!!
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت اچھا خیال ہے۔
پائتھون سیکھنے اور سکھانے کے لیے جوپیٹر نوٹ بک یا جوپیٹرلیب کا استعمال بہتر رہے گا۔
اب جہاں وقت گزرنے کے ساتھ پائتھون کی فیچرز میں تبدیلی آئی ہے وہاں آن لائن سیکھنے کا طریقہ بھی کافی حد تک بدل گیا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ کورسیرا جیسے MOOC سٹائل کورسز کا استعمال کرتے ہیں۔ اگر کوئی کورس آفر کرنا ہے تو اس کے لیے بظاہر سیکھنے والوں کی کسی مخصوص تعداد مکمل ہونی ضروری نہیں ہے۔ آسان طریقہ یہی ہوگا کہ پہلے بنیادی سطح کے اسباق شائع کر دیے جائیں۔ اگر یہ ویڈیو ٹیوٹوریل ہوں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ اگر کلاس کے ساتھ انٹرایکشن درکار ہے تو اس کے لیے گوگل ہینگ آؤٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہینگ آؤٹ سیشن کو بھی ریکارڈ کرکے یوٹیوب پر اپلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ میری تجویز ہے کہ پہلے دس اسباق کی سیریز پر مبنی بیسک کورس تشکیل دیا جائے۔ اس کے بعد انٹرمیڈیٹ اور ایڈوانسڈ لیول کورسز کا پلان کیا جا سکتا ہے۔ بیسک لیول کورس کی آؤٹ لائن کچھ یوں نظر آ سکتی ہے۔۔

سبق 1

پائتھون اور جوپیٹر سیٹ اپ (بذریعہ ایناکونڈا)
مختلف ڈیٹا ٹائپس اور ان کا استعمال۔ نمبر، سٹرنگ، اسائنمنٹ سٹیٹمنٹ
جوپیٹر میں سیل ٹائپس اور سیل کو رن کرنا، مارک ڈاؤن کا استعمال

سبق 2

مزید ڈیٹا ٹائپس۔ ٹپل، ڈکشنری اور لسٹ۔ لسٹ میں انڈکسنگ

سبق 3

کنٹرول سٹرکچرز۔ لوپس (loops)

سبق 4

کنڈیشنل سٹیٹمنٹس (conditional statements)

سبق 5

کنٹرول سٹرکچر ز۔ سوئچ سٹیٹمنٹ

سبق 6
فنکشن کا استعمال

سبق 7
فائل ان پٹ آؤٹ پٹ

۔۔۔۔

یہ محض رف آؤٹ لائن ہے۔ اسے پلاننگ سے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ کوئی بھی سبق 10-15 منٹ کے دورانیے کا ہونا چاہیے۔ اسباق میں پائتھون 3 کمپیٹیبل سنٹیکس استعمال کیا جانا چاہیے۔
 
زیک

مسافر
میں نے بھی پائتھن سکھانی ہے گرمیوں کی چھٹیوں میں لیکن میری شاگرد کو اردو نہیں آتی لہذا الگ انتظام کرنا پڑے گا
 
میں نے بھی پائتھن سکھانی ہے گرمیوں کی چھٹیوں میں لیکن میری شاگرد کو اردو نہیں آتی لہذا الگ انتظام کرنا پڑے گا

آپ کے شاگرد کے پاس تو انگریزی استاد موجود ہے تو اسے اردو کی کیا حاجت ہے، ویسے بھی انگریزی میں پائتھون آسان ہے۔
 
بہت اچھا خیال ہے۔
پائتھون سیکھنے اور سکھانے کے لیے جوپیٹر نوٹ بک یا جوپیٹرلیب کا استعمال بہتر رہے گا۔
اب جہاں وقت گزرنے کے ساتھ پائتھون کی فیچرز میں تبدیلی آئی ہے وہاں آن لائن سیکھنے کا طریقہ بھی کافی حد تک بدل گیا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ کورسیرا جیسے MOOC سٹائل کورسز کا استعمال کرتے ہیں۔ اگر کوئی کورس آفر کرنا ہے تو اس کے لیے بظاہر سیکھنے والوں کی کسی مخصوص تعداد مکمل ہونی ضروری نہیں ہے۔ آسان طریقہ یہی ہوگا کہ پہلے بنیادی سطح کے اسباق شائع کر دیے جائیں۔ اگر یہ ویڈیو ٹیوٹوریل ہوں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ اگر کلاس کے ساتھ انٹرایکشن درکار ہے تو اس کے لیے گوگل ہینگ آؤٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہینگ آؤٹ سیشن کو بھی ریکارڈ کرکے یوٹیوب پر اپلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ میری تجویز ہے کہ پہلے دس اسباق کی سیریز پر مبنی بیسک کورس تشکیل دیا جائے۔ اس کے بعد انٹرمیڈیٹ اور ایڈوانسڈ لیول کورسز کا پلان کیا جا سکتا ہے۔ بیسک لیول کورس کی آؤٹ لائن کچھ یوں نظر آ سکتی ہے۔

سبق 1

پائتھون اور جوپیٹر سیٹ اپ (بذریعہ ایناکونڈا)
مختلف ڈیٹا ٹائپس اور ان کا استعمال۔ نمبر، سٹرنگ، اسائنمنٹ سٹیٹمنٹ
جوپیٹر میں سیل ٹائپس اور سیل کو رن کرنا، مارک ڈاؤن کا استعمال

سبق 2

مزید ڈیٹا ٹائپس۔ ٹپل، ڈکشنری اور لسٹ۔ لسٹ میں انڈکسنگ

سبق 3

کنٹرول سٹرکچرز۔ لوپس (loops)

سبق 4

کنڈیشنل سٹیٹمنٹس (conditional statements)

سبق 5

کنٹرول سٹرکچر ز۔ سوئچ سٹیٹمنٹ

سبق 6
فنکشن کا استعمال

سبق 7
فائل ان پٹ آؤٹ پٹ

۔۔۔۔

یہ محض رف آؤٹ لائن ہے۔ اسے پلاننگ سے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ کوئی بھی سبق 10-15 منٹ کے دورانیے کا ہونا چاہیے۔ اسباق میں پائتھون 3 کمپیٹیبل سنٹیکس استعمال کیا جانا چاہیے۔

شکریہ نبیل ، آپ کی تجاویز اچھی ہیں مگر اس کے لیے محنت زیادہ ہو گی اور جوپیٹر نوٹ بک اور جوپیٹر لیب سب کے لیے استعمال کرنا آسان نہ ہوگا۔ اس کے لیے ہم ایک علیحدہ دھاگہ شروع کر سکتے ہیں جس میں ڈاؤن لوڈ کا لنک اور انسٹال کرنے پر گفتگو ہو سکتی ہے۔ anaconda کی ضرورت ڈیٹا سائنس اور مشین لرننگ میں زیادہ پڑتی ہے یا اگر آپ لائبریریاں بار بار انسٹال نہ کرنا چاہیں۔ میری ذاتی رائے میں ویژول سٹوڈیو کوڈ ایک عمدہ سافٹ ویئر ہے اور IDLE کے ساتھ ساتھ اس کا استعمال آسان رہے گا۔

edX.org ، udacity.com ، coursera.org ان پر پائتھون سمیت بہت سے مضامین پر بہترین کورس ہیں مگر انگریزی یا دوسری زبانوں میں۔

بنیادی کورس میں اور محمداحمد پہلے کروا چکے ہیں اور امید ہے اسے ہی زیادہ آسان طریقے سے اب کروائیں گے۔

آپ کا جذبہ قابل دید ہے اور میرا خیال ہے کہ آپ بھی محمد احمد کی طرح ہمارے ساتھ مل کر کام کریں تو اس کورس کے ثمرات زیادہ لوگوں تک بہتر انداز میں پہنچ سکتے ہیں۔
 
مجھے بالکل بیسک سے سٹارٹ لینا ہے. میں نے آئی ٹی کا محض ایک کورس پڑھا ہے زندگی میں (بی ایس) اور وہ بھی لینگویج تک پھیلا ہوا نہیں تھا. کیا میرے لیے یہ ممکن ہو پائے گا اس کورس کے ذریعے جب کہ مجھے شاید الف بے بھی نہیں پتا؟ یا اگر مجھے کچھ اور ہوم ورک کرنا ہے اس سے پہلے تو ری کومنڈ کر دیا جائے!
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ نبیل ، آپ کی تجاویز اچھی ہیں مگر اس کے لیے محنت زیادہ ہو گی اور جوپیٹر نوٹ بک اور جوپیٹر لیب سب کے لیے استعمال کرنا آسان نہ ہوگا۔

جوپیٹر نوٹ بک یا جوپیٹر لیب انسٹال کرنا اتنا ہی مشکل یا آسان ہے جتنا کہ خود پائتھون انسٹال کرنا۔ صرف اینا کونڈا ڈسٹریبیوشن انسٹال کرنے کی ضرورت ہے، اس کے بعد سارا کچھ از خود ہو جاتا ہے۔
 
م حمزہ

محفلین
پائتھون کے بنیادی اسباق پر دوبارہ کورس شروع کرنا چاہ رہا ہوں مگر اس کے لیے متوقع شرکا سے رائے لینا چاہ رہا ہوں۔
اس کا خیال ایک نئی رکن کے استفسار سے ہوا جو پائتھون سیکھنا چاہ رہی ہیں مگر دھاگوں کا سرا نہیں مل رہا۔

پائتھون کی مقبولیت اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں عمل دخل اب کافی بڑھ گیا ہے اور اس وقت پائتھون کی افادیت پانچ سال سے کئی گنا زیادہ ہے۔

تجاویز اور مشورے کےبعد اسباق کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

محمداحمد متوجہ ہو!!!!!!!!!!
السلام عليكم ورحمۃ اللہ۔
صباح الخير !

میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ کورس شروع ہوچکا ہے۔ یا ابھی نہیں ۔
 
Top