ٹی وی بھی اب سٹیج ہے۔۔۔

نور وجدان

لائبریرین
آپ شو کتنا مقبول ہے والی ریٹنگ کی بات کر رہی ہیں جبکہ میں شو کس عمر کے لئے موزوں ہے والی ریٹنگ کی۔
پاکستان میں فی الحال اس قسم کی ریٹنگ کا نظام موجود نہیں ہے. اس کے لیے آپ کی پیرنٹل لاک والی بات مناسب لگی ہے. ہمارے ملک میں ریٹنگ سسٹم پاکستان کے پرائیویٹ چینلز کی وجوہ سے ہے. اگر ہم پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ سے ٹی وی دیکھیں تو انٹرنیشنل چینلز کے بہت اچھے پروگرامز دیکھنے کو ملتے ہیں. اس میں بچوں کے لیے "سی بیز " جیسے بہت سے چینلز ہیں جو بچوں کو تفریح کے ساتھ تخلیقی صلاحیت اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں.
 

نور وجدان

لائبریرین
کبھی کبھار میزبان اور انتظامیہ میں کوئی جھڑا میزبان کے چینل چھوڑنے کی وجہ بنتا ہے اور زیادہ تر میزبان زیادہ مشاہرے کے لالچ میں اگلے چینل کا رُخ کرتے ہیں۔۔۔
جاسمن بہنا! اس قسم کے پروگرامز پہلے بھی مشہور ہوئے جس میں ایک شو " ماچس " تھا گھر کے افراد کے لڑائی جھگڑوں میں مزید ماچس کی جلتی تیلی کا کام اس طرح کے شوز نے کیا۔ آج ان کا نام و نشان نہیں ہے
 

نور وجدان

لائبریرین
ا
اسی قسم کی ریٹنگ ایجنسیز نے کچھ سال قبل مغربی مالیاتی نظام کو زمین بوس کر نے میں اہم کر دار اداتھا۔ فرق صرف یہ تھا کہ وہ مالی ادارے ریٹ کرتی تھیں ۔

میں نے ایک پروگرام معید پیرزادہ کا دیکھا جس میں تمام چینلز اصلاحات کے خلاف بول رہے تھے. ان کا کہنا تھا یہ فری فلو آف انفارمیشن کوڈ کے خلاف ہے مگر وہ بھارت کی نان الائمنٹ موومنٹ کو بھول جاتے ہیں جس کی بنا انہوں نے اپنی میڈیا انڈسٹری کی وجہ سے ترقی کی ہے. پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں پیمرہ بھی ہے اور انفار میشن منسٹری ہے. کسی بھی ملک میں یا میڈیا ریگولیٹر ہوتا ہے یا منسٹری .. ہمارا ملک تو ویسے کا ویسا ہے. جمہوریت بھی کچھ نہ بگاڑ سکی
 

جاسمن

لائبریرین
سعدیہ میں نے یہ پروگرام نہیں دیکھا۔ لیکن آپ کی بات حقیقت ہے۔ ہمارے چینلز کو قدروں،اصلاح وغیرہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
 

نور وجدان

لائبریرین
سعدیہ میں نے یہ پروگرام نہیں دیکھا۔ لیکن آپ کی بات حقیقت ہے۔ ہمارے چینلز کو قدروں،اصلاح وغیرہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

اس وقت ''سوچتا پاکستان '' کے نام سے معید پیرزادہ شو کیا کرتے تھے ۔ پاکستان کے جتنے بھی کیپیٹل شوز ہیں وہ بے کار ہوتے ہیں جن میں مرچ مصالحہ ہوتا ہے مگر آپ اس کی وڈیوز سرچ کرلیں میں نے بہت ڈھونڈیں مجھے نہیں ملی ۔ اس وقت میں نے ساری وڈیوذ ڈاؤنلوڈ کرکے دیکھیں تھی کیونکہ مجھے اگزامز دینے تھے
 

محمد وارث

لائبریرین
اس کا سب سے بہتر حل تو یہی ہے کہ ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیا جائے۔ میں نے پچھلے لگ بھگ آٹھ سال سے ٹی وی دیکھنا چھوڑا ہوا ہے اور سکون میں ہوں :)

ٹی وی یا تو کوئی حالاتِ حاضرہ کے لیے دیکھتا ہے یا تفریح کے لیے۔ حالاتِ حاضرہ کی اچھی یا بری خبر کسی نہ کسی طور مجھ تک پہنچ ہی جاتی ہے۔ زیادہ بری خبر ہو تو صبح صبح بیوی بتا دیتی ہے یا شام کو گھر پہنچتے ہی، ورنہ دوسری خبریں دفتر میں ہم کار تو بتا ہی دیتے ہیں۔ تفریح کے لیے میرے پاس دیگر اچھے آپشنز ہیں۔ یہ وقت اگر میں مطالعہ میں نہیں گزارتا تو پھر کمپیوٹر پر اپنی پسند کی کوئی فلم یا پروگرام۔ اللہ اللہ خیر صلیٰ۔۔۔۔:)
 
@حمیراعدنان۔۔ بٹیا یہ کون سی آپا ہیں ؟:p:p
جب تک پاکستان براڈ کاسٹ میڈیا کی ایڈیٹوریل پالیسی نہیں بنتی ۔پیمرہ کا انفارمیشن منسٹری سے الحاق نہیں ہوتا۔۔پرائیوٰٹ ایڈتوریل بورڈز کے سینئر صحافی اصلاحات کو پروموٹ کرتے ہوں تو ایسا نہیں ہو۔۔ایسا ان وجوہات کی بنا پر ہے کہ ہمارا ایک ریٹنگ ایجنسی کا ادارہ ہے۔۔ وہ ہر چینل کی ریٹنگ روز کے حساب سے بتاتا ہے اور ایڈز والی کمپنیاں بھی اس سے رابطہ کرتی ہیں یوں ہمارے ملک میں کاروباری یا سرمایہ کارارانہ نظام کی وجہ چھوٹی چھوٹی سلطنتیں وجود میں آگئی ہیں

نور سعدیہ شیخ معلوم ہوتا ہے آپ کا تعلق بھی صحافت سے ہے
 
کیا تو بہت سوں نے ہوگا، آپ کو بتایا صرف ادب دوست صاحب نے ہے :)
باقیوں کے منہ میں نے تو بند نہیں کئے قسم لے لو وارث بھائی مجھے سے:donttellanyone:
ادب دوست بھائی تو چاہتے ہیں اس لڑکی کی اردو ٹھیک ہو جائے ایسی لیے وہ میری مدد کر رہے ہیں شکریہ بھائی :battingeyelashes:
 

محمد وارث

لائبریرین
باقیوں کے منہ میں نے تو بند نہیں کئے قسم لے لو وارث بھائی مجھے سے:donttellanyone:
ادب دوست بھائی تو چاہتے ہیں اس لڑکی کی اردو ٹھیک ہو جائے ایسی لیے وہ میری مدد کر رہے ہیں شکریہ بھائی :battingeyelashes:

جی آپ نے یقینا بند نہیں کیے لیکن کچھ خود ہی اپنا منہ بند رکھنے میں عافیت سمجھتے ہونگے۔ اطلاعا عرض ہے کہ اس غلطی کی نشاندہی سے آپ کی اردو درست نہیں ہوئی ہوگی، آپ کو یقینا علم ہے کہ جاسمن ج سے لکھا جاتا ہے، ہاں فون پر انگلی گمھانے میں احتیاط ضرور برتیں گی اب آپ :)
 
Top