ٹیلی ویژن پر یہ پروگرام دیکھیے ۔۔

طالوت

محفلین
(یہاں ہم کسی بھی کارآمد اور اچھے ٹیلیویژن پروگرام کے بارے میں محفلین کو بتائیں گے ۔۔ تاکہ وہ احباب جن کو خبر نہ ہو وہ بھی اس سے مستفیذ ہو سکیں ۔۔۔)

Atv پر آج صبح پروگرام "مارننگ ود فرح" میں ایک پاکستانی پروفیسر عبدالغفار میمن بطور مہمان تشریف لائے تھے ۔۔ دفتر جانے کی وجہ سے میں ان کی مکمل گفتگو تو نہیں سن سکا ، البتہ وہ 8 اکتوبر 2005 اور حالیہ بلوچستان میں آنے والے زلزلے کے بارے میں کہہ رہے تھے کہ انھوں نے ان دونوں کی پیشن گوئی کر دی تھی ۔۔ خصوصا بلوچستان میں آنے والا زلزلہ ان کی بتائی گئی تاریخ کے تین دن بعد آیا تھا ۔۔ خاصا حیران کن اور معلوماتی سیشن لگتا ہے ۔۔ آج رات یہی پروگرام "ری ٹیلی کاسٹ" (نشرر مکرر) ہو گا ۔۔ دلچسپی رکھنے والے خواتین/حضرات دیکھ سکتے ہیں ۔۔
وسلام
 
ابو کاشان

محفلین
مجھے یاد پڑتا ہے کہ پروفیسر عبدالغفار میمن کا ایک انٹرویو/کالم رمضان والے زلزلے کے بعد جنگ مڈویک میں بھی چھپا تھا۔ واللہ اعلم
 
طالوت

محفلین
ہمارے یہاں سعودی وقت کے مطابق شاید 11 یا 12 بجے شروع ہوتا ہے ، آپ پاکستان کے حساب سے رات 1 یا 2 بجے دیکھ سکیں گے ۔۔
وسلام
 
arifkarim

معطل
(یہاں ہم کسی بھی کارآمد اور اچھے ٹیلیویژن پروگرام کے بارے میں محفلین کو بتائیں گے ۔۔ تاکہ وہ احباب جن کو خبر نہ ہو وہ بھی اس سے مستفیذ ہو سکیں ۔۔۔)

Atv پر آج صبح پروگرام "مارننگ ود فرح" میں ایک پاکستانی پروفیسر عبدالغفار میمن بطور مہمان تشریف لائے تھے ۔۔ دفتر جانے کی وجہ سے میں ان کی مکمل گفتگو تو نہیں سن سکا ، البتہ وہ 8 اکتوبر 2005 اور حالیہ بلوچستان میں آنے والے زلزلے کے بارے میں کہہ رہے تھے کہ انھوں نے ان دونوں کی پیشن گوئی کر دی تھی ۔۔ خصوصا بلوچستان میں آنے والا زلزلہ ان کی بتائی گئی تاریخ کے تین دن بعد آیا تھا ۔۔ خاصا حیران کن اور معلوماتی سیشن لگتا ہے ۔۔ آج رات یہی پروگرام "ری ٹیلی کاسٹ" (نشرر مکرر) ہو گا ۔۔ دلچسپی رکھنے والے خواتین/حضرات دیکھ سکتے ہیں ۔۔
وسلام

ہاہاہا، بڑا معرکہ مارا پیش گوئی کرکے! اسکے باوجود لاکھوں لوگ لقمۂ اجل بن گئے! اب یہاں ’’تقدیر قدیر‘‘ کی رٹ نہ لگائیے گا، کیونکہ اگر تقدیر برحق ہے تو پھر ان پیشگوئیوں کا کوئی فائدہ نہیں یا یہ سب جھوٹ بولتے ہیں!
 
طالوت

محفلین
یہاں صرف ٹی وی پروگرامز کے بارے میں بتانا ہے ۔۔ اور موصوف کی پیشن گوئیاں تجرباتی علم کی بنیاد پر ہیں ، ستاروں سیاروں یا عددوں جیسی کسی بےہودہ چیز پر نہیں ۔۔ میں نے توکسی بات کی رٹ لگائی ہی نہیں ، گستاخی معاف آپ کو ساری محفل میں ایک میرے ہی دھاگے ملے ہیں اپنا غصہ نکالنے کے ۔۔ بھائی میرے جیسا زمرہ اور جس قسم کا دھاگہ ہے اس بارے میں اگر کچھ کہہ سکتے ہیں تو ضرور کہیں ۔۔ وہ کوئی اور ہوں گے جو اپنی ناکامیوں کو تقدیر کے کھاتے میں ڈال دیتے ہوں گے ۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
"کسوٹی "

"ٹی وی ون" پر نشر ہونے والا یہ پروگرام دو گراں قدر شخصیات کی وجہ سے بڑا اہم ہے ، ایک ہیں ۔ عبید اللہ بیگ اور دوسرے قریش پور ۔۔

قریش پور میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہیں ، جبکہ عبید مہمانوں کے پوچھے گئ ، عمارت ، واقعے ، شخصیت اور کتاب کو بوجھتے ہیں ۔۔ دوران پروگرام نا صرف نایاب معلومات حاصل ہوتی ہیں بلکہ اچھی اردو بھی سننے کو ملتی ہے ۔۔
(یہ پروگرام بدھ کی رات سعودی وقت کے مطابق 12 بجے نشرر مکرر کیا جاتاہے)
وسلام
 
سعود الحسن

محفلین
"ٹی وی ون" پر نشر ہونے والا یہ پروگرام دو گراں قدر شخصیات کی وجہ سے بڑا اہم ہے ، ایک ہیں ۔ عبید اللہ علیم اور دوسرے قریش پور ۔۔

صحیح نام عبید اللہ بیگ ہے ۔

ویسے کسوٹی مجھے بھی بہت پسند ہے۔
 
ابوشامل

ہائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ عبید اللہ علیم کب زندہ ہو گئے؟
 
ابوشامل

محفلین
صحیح نام عبید اللہ بیگ ہے ۔

ویسے کسوٹی مجھے بھی بہت پسند ہے۔
شکر ہے جناب آپ نے بتا دیا ورنہ میں تو حیرت کے سمندر میں ڈوبنے ہی والا تھا۔
عبید اللہ بیگ میرے بھی پسندیدہ ہیں، کسوٹی کے علاوہ ان کا ایک ناول ("اور انسان زندہ ہے") بھی زیر مطالعہ رہا ہے۔ بہت زبردست کاوش ہے اُن کی۔ تقسیم ہند کے پس منظر میں لکھا گیا ہے۔
 
arifkarim

معطل
مجھے میوزک ٹی وی کا Masters of Illusion بہت پسند ہے،لیکن نیٹ پر کہیں دستیاب نہیں۔ اگر کسی کو معلوم ہو تو ضرور بتائیں۔
 
Top