ٹھہراؤ از قلم نیرنگ خیال

فلک شیر

محفلین
تشخیص

یہ وہی تالاب ہے جہاں سلمان حمید کے قیدی اور فلک شیر کے ابو ظاہر اور ابو باطن ڈبکیاں کھا رہے ہیں آپ نے سچ کہا ہے اس تالاب کے بہاو میں بہتے رہیں تو سکون ہے اس کے خلاف بہیں گے تو انتشار میں رہیں گے ویسے ایک اور آپشن بھی ہے " اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغِ زندگی " مجھ جیسے جو تیر نہیں پاتے وہ ڈوبنے میں ہی عافیت جانتے ہیں بہت خوبصورتی سے قلمبند کی گئی منتشر تحریر
کوشش تو دوسری کی ہی ہے .............. کہ پہلا آپشن عملیت پسند اور دماغ کے لوگوں کے لیے ہوتا ہے .......... :)
 
فلک شیر

محفلین
آپ تینوں کو کسی اچھے سائیکاٹرسٹ کی ضرورت ہے
( تجویز کو سنجیدگی سے ہرگز نہ لیا جاے )
کسی ایک کا پتہ ہی دے دیں ............تینوں کا بھلا ہو جائے گا ...........پیکج ڈیل کر لیں گے :)
سلمان اور نین ..........کیا خیال ہے بھائی؟ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
تشخیص

یہ وہی تالاب ہے جہاں سلمان حمید کے قیدی اور فلک شیر کے ابو ظاہر اور ابو باطن ڈبکیاں کھا رہے ہیں آپ نے سچ کہا ہے اس تالاب کے بہاو میں بہتے رہیں تو سکون ہے اس کے خلاف بہیں گے تو انتشار میں رہیں گے ویسے ایک اور آپشن بھی ہے " اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغِ زندگی " مجھ جیسے جو تیر نہیں پاتے وہ ڈوبنے میں ہی عافیت جانتے ہیں بہت خوبصورتی سے قلمبند کی گئی منتشر تحریر

تجویز

سلمان حمید اس معاملے میں بیگم سے رجوع مت کیجیے گا

( تجویز کو سنجیدگی سے ہرگز نہ لیا جاے )
ہاہاہاہاہاااااا۔۔۔۔ قیدی و ابو ظاہر و باطن کی ڈبکیاں۔۔۔ لاجواب۔۔۔ :p بےاختیار قہقہہ۔۔۔۔۔

لو جی۔۔۔ ایک سے تین بھلے۔ تو چلیں کسی سائیکاٹرسٹ کے پاس۔۔۔۔ ؟ ویسے اس پر کچھ چھوٹا موٹا سا مکالمہ لکھا جا سکتا ہے۔۔۔ کیا خیال ہے ابو معین و جیلر صاحب :)

سراہنے پر شکرگزار ہوں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سمندر کی سطح پرسکون ، بہتے تالاب میں طغیانی ؟
بہاؤ اور طغیانی سمندر سے منسوب ہوتی ہے۔ تالاب عموما ًنہ تو بہتا ہے نہ اس میں طغیانی آسکتی ہے ماسوائے وہ ہلچل جو آپ خود پیدا کریں۔

آپ نثر کے راجہ ہیں لیکن میری رائے میں اس تحریر میں آپ کی تمثیلات کچھ کمزور ہیں۔
تنقید کا برا مت مانیے گا۔ :)
متفق کی رائے سے تیسری سطر کا پہلا حصہ مستثنیٰ ہے۔ :)

اور باقی سب کے لئے متفق ہوں۔ درحقیقت یہ تمثیل استعمال تو کی تھی۔ لیکن اس کی وضاحت کرنا ضروری خیال نہیں کیا۔ اس تحریر کے بہت سے پہلو تشنہ ہیں۔ لیکن شاید بہتری ان میں کبھی لا پاؤں گا۔ :)
آپ کا شکرگزار ہوں عثمان بھائی۔ اور تنقید ہمیشہ بہتری لے کر آتی ہے جب تک ذاتی نہ ہوجائے۔ لہذا برامنانے کی کوئی بات تھی ہی نہیں۔ :)
 
آخری تدوین:

صائمہ شاہ

محفلین
کسی ایک کا پتہ ہی دے دیں ............تینوں کا بھلا ہو جائے گا ...........پیکج ڈیل کر لیں گے :)
سلمان اور نین ..........کیا خیال ہے بھائی؟ :)
خواتین مردوں سے زیادہ ہمدرد ہوتی ہیں اور لسننگ سکلز بھی بہتر ہیں اس لیے میں کسی فی میل سائیکاٹرسٹ کا سوچ رہی تھی :)
 
فلک شیر

محفلین
خواتین مردوں سے زیادہ ہمدرد ہوتی ہیں اور لسننگ سکلز بھی بہتر ہیں اس لیے میں کسی فی میل سائیکاٹرسٹ کا سوچ رہی تھی :)
ڈاکٹر انیس ناگی کے بارے میں کسی نے لکھا تھا .......کہ "ساری عمر اپنی شاعری اور ناولوں میں عورت سے فرار کا رویہ تو وہ اختیار کیے رہے ، لیکن اُن کی دوا بھی وہی تھی".........آپ بھی انہی خطوط پر سوچ رہی ہیں کیا ؟ :)
ویسے آپ کے جملے کے پہلے حصے سے کامل اتفاق .......لسننگ سکلز والے کے بارے میں کافی شکوک ہیں ......:ڈ
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
خواتین مردوں سے زیادہ ہمدرد ہوتی ہیں اور لسننگ سکلز بھی بہتر ہیں اس لیے میں کسی فی میل سائیکاٹرسٹ کا سوچ رہی تھی :)
تجربے کے لئے یہ خاکسار اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔ :p

ڈاکٹر انیس ناگی کے بارے میں کسی نے لکھا تھا .......کہ "ساری عمر اپنی شاعری اور ناولوں میں عورت سے فرار کا رویہ تو وہ اختیار کیے رہے ، لیکن اُن کی دوا بھی وہی تھی".........آپ بھی انہی خطوط پر سوچ رہی ہیں کیا ؟ :)
ویسے آپ کے جملے کے پہلے حصے سے کامل اتفاق .......لسننگ سکلز والے کے بارے میں کافی شکوک ہیں ......:ڈ
ہو سکتا ہے وہ اس حوالے سے کہہ رہی ہوں کہ محفل میں سب خواتین بول رہی ہوتی ہیں اور سب ایکدوسرے کی بات سمجھ رہی ہوتی ہیں۔
 
سلمان حمید

محفلین
تشخیص

یہ وہی تالاب ہے جہاں سلمان حمید کے قیدی اور فلک شیر کے ابو ظاہر اور ابو باطن ڈبکیاں کھا رہے ہیں آپ نے سچ کہا ہے اس تالاب کے بہاو میں بہتے رہیں تو سکون ہے اس کے خلاف بہیں گے تو انتشار میں رہیں گے ویسے ایک اور آپشن بھی ہے " اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغِ زندگی " مجھ جیسے جو تیر نہیں پاتے وہ ڈوبنے میں ہی عافیت جانتے ہیں بہت خوبصورتی سے قلمبند کی گئی منتشر تحریر

تجویز

آپ تینوں کو کسی اچھے سائیکاٹرسٹ کی ضرورت ہے
سلمان حمید اس معاملے میں بیگم سے رجوع مت کیجیے گا

( تجویز کو سنجیدگی سے ہرگز نہ لیا جاے )
ہم تو جی محبت کی شادی کے پہلے سے لے کر آخری اصول تک پر قائم ہیں کہ زخمی ہوں یا بھلےچنگے، بات آپس میں ہی رہے کیونکہ ہر تیسرا یہی کہے گا کہ خود ہی کی تھی اب بھگتو.
تو اب میں اندر کی بات کسی تیسرے سے کیسے کروں؟
سو مائی لارڈ میری بیگم کو ہی میری سائکاٹرسٹ کے عہدے پر تعینات کر دیا جائے تو اسی میں ہم تینوں کا بھلا ہے.
تینوں کا اس لیے کہ میری بیگم کو جلد یا بدیر پتہ لگ ہی جائے گا کہ باہر جانے کا مشورہ کس نے دیا تھا.
 
سلمان حمید

محفلین
ہاہاہاہاہاااااا۔۔۔۔ قیدی و ابو ظاہر و باطن کی ڈبکیاں۔۔۔ لاجواب۔۔۔ :p بےاختیار قہقہہ۔۔۔۔۔

لو جی۔۔۔ ایک سے تین بھلے۔ تو چلیں کسی سائیکاٹرسٹ کے پاس۔۔۔۔ ؟ ویسے اس پر کچھ چھوٹا موٹا سا مکالمہ لکھا جا سکتا ہے۔۔۔ کیا خیال ہے ابو معین و جیلر صاحب :)

سراہنے پر شکرگزار ہوں۔
اور مکالمہ ہو اس سائکاٹرسٹ کے ساتھ اور پھر مکالمے کا انجام پڑھ کر صائمہ شاہ صاحبہ ہم چاروں کو کسی نئے مشورے سے نواز رہی ہوں:rollingonthefloor:
:):)
 
صائمہ شاہ

محفلین
ڈاکٹر انیس ناگی کے بارے میں کسی نے لکھا تھا .......کہ "ساری عمر اپنی شاعری اور ناولوں میں عورت سے فرار کا رویہ تو وہ اختیار کیے رہے ، لیکن اُن کی دوا بھی وہی تھی".........آپ بھی انہی خطوط پر سوچ رہی ہیں کیا ؟ :)
ویسے آپ کے جملے کے پہلے حصے سے کامل اتفاق .......لسننگ سکلز والے کے بارے میں کافی شکوک ہیں ......:ڈ
لسننگ سکلز کے علاوہ بھی سکلز ہیں جو میں نے ڈس کلوز نہیں کیں ابھی
 
صائمہ شاہ

محفلین
تجربے کے لئے یہ خاکسار اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔ :p

ہو سکتا ہے وہ اس حوالے سے کہہ رہی ہوں کہ محفل میں سب خواتین بول رہی ہوتی ہیں اور سب ایکدوسرے کی بات سمجھ رہی ہوتی ہیں۔
نہ صرف ایک دوسرے کی سمجھ رہی ہوتی ہیں بلکہ وہاں دل کھول کر تبصرے کرنے والے مرد حضرات کی بھی سمجھتی ہیں :)
ایکدوسرے کی بات سمجھتی ہیں تبھی تو بات نہیں کرتیں ایکدوسرے سے :quiet:
 
Top