ٹول بار ToolBar

اجنبی

محفلین
لیجیے ٹول بار حاضر ہے ۔ جو خواتین و حضرات نہیں جانتے ان کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ یہ ٹول بار اردو ویب کے ہر صفحے پر سب سے اوپر ظاہر ہوگی ۔ اس میں چیدہ چیدہ مواد کے روابط دیے گئے ہیں ۔ سادہ سی ٹول بار ہے ۔ اسے اندرونی فریم (iframe) کے ذریعے ہر صفحے پر ظاہر کیا جائے گا تاکہ بوقتِ ضرورت صرف ایک فائل میں ترمیم کرنی پڑے ۔ اس کی مثال http://www.urduweb.org/toolbar/test.html پر دیکھی جا سکتی ہے ۔ اصل فائل یہ ہے http://www.urduweb.org/toolbar/toolbar.html

ابھی اس میں کچھ خامیاں ہیں اور بہتری کی کافی گنجائش ہے ۔ اسے دیکھ کر اپنی آرا سے آگاہ کیجیے ۔
 
شعیب صفدر

محفلین
قدیر احمد نے کہا:

پہلی بات ٹول بار اردو میں تحریر کرو۔۔۔دوسری یہ کہ مجھے محفل پر یہ نظر نہیں آ رہی۔۔۔۔کیوں؟؟؟؟
 
اجنبی

محفلین
اردو دو وجوہات کی بناء پر نہیں لکھی ، ایک تو سرچ انجن کی وجہ سے ، اور دوسری آپ کی رائے لینے کی غرض سے ۔ محفل پر یہ اس لیے نظر نہیں آرہی کیونکہ ابھی اسے یہاں پر ڈالا ہی نہیں ہے :wink: ابھی اسے صرف دیکھ کر رائے دینی ہے مزید بہتری کے لیے :lol:
 
منہاجین

محفلین
آئی فیم کی بجائے جاوا کا استعمال

بار کو اردو میں بنائیں اور ہر ربط کی ٹول ٹپ اس کا انگریزی ترجمہ طے کر دیں، یوں گوگل بھی خوش شعیب بھائی بھی خوش۔

میرے خیال میں آئی فریم کا ایسا استعمال نامناسب ہے۔ اگر آپ اسے ڈاٹ جے ایس فائل بنا کر صفحے کے اُوپری حصے میں طلب کر لیں تو کیا خیال ہے!

مثال کے طور پر ملاحظہ ہو: دین اسلام ڈاٹ کوم
 
دوست

محفلین
شعیب بھائی کا مشورہ ٹھیک ہے اور جناب منہاجین بھائی کا بھی آپ اس کو اردو میں رہنے دیں اور گوگل جی کو راضی کرنے کے لیے کوئی انگریزی ٹوٹکا لگا دیں ساتھ میں۔ بہ ظاہر اردو بباطن انگریزی
 
زیک

مسافر
میرا بھی یہ خیال ہے کہ اردو میں ہو تو بہتر ہے۔ ساتھ میں ٹول ٹپ انگریزی میں ہو جائے۔

جاواسکرپٹ کے ساتھ یہ مسئلہ ہو گا کہ کئی لوگ اس کو بند کئے رکھتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
قدیر احمد نے کہا:
زکریا ویسے آپ کیا تجویز کرتے ہیں ، اندرونی فریم یا جاوا سکرپٹ؟

مجھے تو اندرونی فریم بہتر لگتا ہے۔

اور منہاجین کی باتوں پر نہ جائیں۔ ان کا بتایا ہوا سائٹ تو میرے براوزر کا size بدل دیتا ہے جو انتہائی غلط حرکت ہے۔
 
جیسبادی

محفلین
فائرفاکس میں تو صحیح نظر نہیں آتی۔ 1024x786

toolbar.png
 
اجنبی

محفلین
فائر فاکس تو ایک فضول براؤزر ہے ، اس سے اوپیرا کئی درجے بہتر ہے ، ویسے شکریہ تصویر ارسال کرنے کا ،
 
زیک

مسافر
ربط کے درمیان ستارے کچھ جچ نہیں رہے۔ دوسرے چوڑائی fixed رکھنے کی خاص وجہ ہے کیا؟

1024x768 کا تو نہیں پتہ مگر 1400x1050 پر کچھ سکڑا اور تنگ لگتا ہے۔
 
اجنبی

محفلین
لو جی یہ تو سارا کام ہی چوپٹ لگ رہا ہے ، اب آپ ہی مشورہ دیجیے کہ کیا کیا جائے ۔

مخصوص چوڑائی رکھنےکی وجہ یہ ہے کہ اگر چوڑائی کو ١٠٠٪ کر دیا جائے تو بڑے ریزولیوشن پر سارا ٹیکسٹ دائیں کونے میں گھس جائے گا ۔ جبکہ مخصوص چوڑائی مقرر کرنے پر اسے درمیان میں کیا جا سکے گا
 
جیسبادی

محفلین
اگر اس صفحے کو فائرفاکس میں دیکھا جائے تو دائیں۔بائیں سکرول پٹی جو کہ نظر آنا چاہیے، نظر نہیں آتی۔

اب اگر jesse کا zap presentational html بوکمارکلٹ اس پر چلا دیا جائے تو پٹی نظر آنا شروع ہو جاتی ہے۔ آگے آپ لوگ خود html کے گُرو ہو۔
 
Top