ٹوئنکل ٹوئنکل ٹوئن سٹار

زیک

فوٹوگرافر
اب تو ڈیٹا سیٹ ہی اتنا محدود و مسدود وغیرہ ہے کہ جڑوائیت کے امکان خال خال است
اگر 23 لوگ اکٹھے ہوں تو 50 فیصد چانس ہے کہ ان میں سے کم از کم دو کی سالگرہ ایک ہی دن ہو گی۔ یہاں تو برج ملانے کی بات ہو رہی ہے تو اس کی پرابابلٹی تو کافی زیادہ ہو گی۔
 
الف عین

لائبریرین
مریم کی لڑیوں میں جانا چھوڑنا پڑے گا کہ آدھے سے زیادہ مراسلے تو پنجابی میں ہوتے ہیں!
بس یہ سمجھ میں آیا کہ یہاں اپنا برج بتانا ہے تو بتا دیتا ہوں۔ یہ ہے Aquarius سالگرہ کا دن معلوم ہوتے ہی ہر محفلین کو پتہ چل ہی چکا ہو گا بائیس جنوری والے پانی بھرتے ہیں
کیا بھر لاؤں میں جمنا سے مٹکی؟
 
بابا جانی آپ نے نشاندہی کر دی بس آج سے پنجابی بند۔ ویسے بھی دن ہی کتنے رہ گئے ہیں!!! اردو ہے میر انام میں خسرو کی پہیلی، میں میری کی ہم راز ہوں غالب کی سہیلی وغیرہ وغیرہ۔۔ :D

آپ کے برج کا ٹوئن امید ہے محفل بند ہونے سے پہلے مل جائے گا۔ اگر نہ ملے تو ہمارے شریک حیات بھی آپ کے ٹوئن سٹار ٹھہرے کہ وہ بھی Aquarius ہی ہیں! :)

الٹی گنگا بہہ رہی ہو تو مٹکی جمنا سے کیوں بھریں گے بھلا!!! :) :)
 
آخری تدوین:
Top