ٹائینز۔۔۔۔۔ صحت اور دولت۔۔۔ آپ کے دروازے پر۔۔۔۔۔!(ٹائینز پر کچھ تبادلہ خیال، محفل پر)

S. H. Naqvi

محفلین
ٹائینز (Tiens):
"ان کا کہنا ہے کہ صحت اور دولت پر ہر انسان کا حق ہے اور یہ حق اسے آسان طریقے سے ملنا چاہے اور ان کے سسٹم کی بدولت ہر انسان یہ حق باآسانی حاصل کر سکتا ہے"
میں کچھ بہت زیادہ نہیں جانتا ٹائینز کی بارے میں جتنا کہ میرے خیال میں مجھ جاننا چاہیے۔۔۔۔۔۔ یہ قریبا 2 سال پہلے کی بات ہے کہ جب سنا گیا تھا کہ ٹائینز نامی ایک کمپنی ہے کہ جس کی کچھ پروڈکٹس بیچنی پڑتی ہیں اور اس طریقے سے آپ کو کچھ پروفٹ ملتا ہے۔ یہ سن کر میں نظر انداز کر گیا کہ آئے روز ایسی مارکیٹنگ کمپنیاں ایسے پرکشش نعروں کے ساتھ میدان میں آتی رہتی ہیں اور خوابوں کےسبز باغ دکھا کر خواہشوں کے اندھیروں میں چھوڑ جاتی ہیں۔ اور پھر اس سارے عرصے کے دوران میں ادھر ادھر سے کچھ نہ کچھ خبریں ملتی رہیں۔
چند ماہ پہلے ایک قریبی دوست کے کہنے پر آکر کار میں نے ٹائینز کو جوائن کر ہی لیا۔ اور اس کے بارے میں کچھ حیران کن معلومات سامنے آئیں جو میں محفلین سے شئیرکرنا چاہوں گا۔ اس شئیرنگ کا مقصد صرف اور صرف ، کسی بھی طریقے سے ،ٹائینز سے منسلک احباب کی رائے جاننا اور اس جے منفی اور مثبت پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرنا ہے کہ اگر یہ ایک اچھی 'چیز' ہے تو اسے زیادہ سے زیادہ پھیلانا چاہے اور بطور خاص میں خود، کچھ سنجیدہ ہو کر اس میں کچھ کام کر سکوں۔۔۔۔۔! اس سلسلے میں تمام احباب کو تبادلہ خیال کی دعوت ہے جو ٹائینز کے بارے میں کچھ بھی جانتے ہیں یا اس کے ممبر ہیں۔ اسی حوالے سے میں دو محفلین کو ٹیگ کر رہا ہوں۔۔۔! تلمیذ جاسمن روحانی بابا
میرے علم کے مطابق ٹائینز مختلف قسم کے فوڈ سپلیمنٹ اور کافی ساری دوسری پروڈکٹس بناے والی کمپنی ہے جو ایک مارکیٹنگ سسٹم رکھتی ہے اور اس سسٹم کے زریعے استعمال کنندہ کو اپنے منافع میں بھی شریک کرتی ہے۔ ٹائینز کی پروڈکٹس گو مارکیٹ سے مہنگی ہوتی ہیں مگر ایک تو یہ خالص ہوتی ہیں اور دوسرا ان کے منافع میں صارفین کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔
طریقہ کار یہ ہے کہ آپ ٹائینز کمپنی کی مختلف پروڈکٹس کے بارے میں معلومات لیتے ہیں جس کے لیے آپ کو ابتدائی طور پر ان کی پانچ روزہ کلاس میں شامل ہونا پڑتا ہے ہر کلا س کا دورانیہ 3 سے چار گھنٹے کا ہوتا ہے۔ پروڈکٹس کے بارے میں جاننے کے بعدآپ ان میں سے اپنے لیے جو مناسب سمجھیں وہ خریدتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ اسے سے فائدہ حاصل کرتے ہیں تو آپ کا اتنا سا کام ہے کہ اسے آگے اپنے جاننے والوں، دوست، احباب کو ریفر کر دیں۔ مثلا آپ نوکیا کا موبائل استعمال کر رہے ہیں آپ کا کوئی فرینڈ جب موبائل لینا چاہتا ہے تو آپ سے مشورہ کرتا ہے تو آپ فورا اسے نوکیا کے موبائل کو خریدنے کا مشورہ دیتے ہیں کیوں کہ یہ آپ کا آزمایا ہوا ہوتا ہے اور آپ اسکی کئی ایک خوبیاں گنوا سکتے ہیں۔ اب وہ فرینڈ جب موبائل لے لیتا ہے تواس میں سوائے ایک طرح کی نیکی کے اور کوئی مالی منفعت آپ حاصل نہیں کر سکتےاسی طرح زندگی بھر آپ کے مشورے سے کئی لوگ ہزاروں اشیا خریدتے ہیں مگر کبھی کسی کمپنی نے آپ کو اپنے منافع میں شریک نہیں کیا، کبھی نوکیا نے نہیں کہا کہ زید کی وجہ سے ہمارے دس موبائل سیل ہوے ہیں تو ہم زید کو چند روپے دے دیں مگر جب یہ کام آپ ٹائینز کے دائرہ کار میںرہ کر کرتے ہیں تو ٹائینز آپ کو براہ راست اپنے منافع میں شریک کرتی ہے اور اس طرح آپ اپنے توسط سے دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی بھی بکنے والی پروڈکٹ پر کچھ پرسنٹ ریٹرن ضرور حاصل کرتے ہیں۔ اس طریقہ کار کے تحت آپ ٹائینز کی خالص پروڈکٹ استعمال کر کے صحت حاصل کرتے ہیں اور پھر منافع میں شریک کار بن کر دولت بھی حاصل کرتےہیں۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
Tiensکی مصنوعات WHO سی تصدیق شده هین.یه بهت فائده مند هین. ان کو خرید کر هم رکه نهین لیتی، ان سی کام لیتی هین.
 
S. H. Naqvi

محفلین
شکریہ مفید تبصرے کا۔۔۔۔۔۔ ان کی پروڈکٹس بھی کام کرتی ہیں۔ سنی سنائی کا کیا کہوں جو آزمائی ہے وہ بتلاتا چلوں کہ ان کے ٹوٹھ پیسٹ کے بارے میں کہا گیا کہ یہ نیچرل طریقے سے جڑی بوٹیوں سے تیار کیا گیا ہے اور کوئی کیمیکل کی ملاوٹ نہیں ہے اور دانتوں کی صفائی کے علاوہ بھی اس کے بہت سے فوائد ہیں تو ایسوفیجیل السر میں، جب کھانے کے بعد ہارٹ برننگ ہو تو اس کی تھوڑی سی مقدار چبا کر کھا لی جائے تو، ڈائی جیکس ایم پی کے پینے جتنا فوری ریلیف ملتا ہے۔۔۔۔۔!
 
شکریہ مفید تبصرے کا۔۔۔ ۔۔۔ ان کی پروڈکٹس بھی کام کرتی ہیں۔ سنی سنائی کا کیا کہوں جو آزمائی ہے وہ بتلاتا چلوں کہ ان کے ٹوٹھ پیسٹ کے بارے میں کہا گیا کہ یہ نیچرل طریقے سے جڑی بوٹیوں سے تیار کیا گیا ہے اور کوئی کیمیکل کی ملاوٹ نہیں ہے اور دانتوں کی صفائی کے علاوہ بھی اس کے بہت سے فوائد ہیں تو ایسوفیجیل السر میں، جب کھانے کے بعد ہارٹ برننگ ہو تو اس کی تھوڑی سی مقدار چبا کر کھا لی جائے تو، ڈائی جیکس ایم پی کے پینے جتنا فوری ریلیف ملتا ہے۔۔۔ ۔۔!

اگر اپ مارکیٹ کی قیمت سے زیادہ فروخت کررہے ہیں تو صرف ایک گھٹیا چیز فروخت کرکے اپنا کچھ حصہ لے کر باقی کمپنی کو۔ درحقیقت اس پراڈکٹ کی اصل قیمت کہیں کم ہے اس سے جس کو اپ فروخت کرتے ہیں۔ اپ بغیر تن خواہ کے کمپنی کے سیلز ایجنٹ بھی ہیں اور گھٹیا پراڈکٹ جس کے کسی کو ضرورت بھی نہیں بیچ رہے ہیں۔ دوسرے کو بیچنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ یہ ایک شیطانی چکر ہے۔ میرا خیال ہے یہ چائنز کمپنی ہے شاید
 
کسی چیز کو آپ کس بنیاد پر گھٹیا کہہ سکتے ہیں؟ کیا آپ نے ٹائینز کی پروڈکٹس استعمال کی ہیں یا یہ سینہ بہ سینہ علم کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں۔
دوسراجب آپ کے توسط سے فروخت ہونی والے ایک ایک روپے پر کمپنی آپ کو کچھ فی صد واپس کر رہی ہے تو آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ بغیر تنخواہ کے ملازمت ہے؟؟؟
ٹائینز نہ میرا کوئی عقیدہ ہے نہ ہی میں اس کا مرید۔۔۔۔۔ یہاں ڈسکشن کرنے کا مقصد ہی یہ ہے کہ اس کے اچھے برے پہلو سامنے لائے جائیں اسلیے برائے مہربانی دلیل کے ساتھ اور اچھے انداز میں کوئی بات کریں تبھی بات بنے گی سنی سنائی باتوں کا آگے مت بیان کریں۔
 
اوشو

لائبریرین
مجھے بھی ایک دوست نے اس کمپنی کا ممبر بنوایا تو تھا لیکن میں نے ورکنگ نہیں کی۔
فرصت نہیں ملی ورنہ ان کا سلسلہ بھی دیکھتا
 
جاسمن

لائبریرین
میں اس کی ممبر بهی ہوں اور خود بهی استعمال کرتی ہوں. میرا تجربه تو بہت اچھا ہے. بس یہی ایک بات مجھے کچھ کہنے سے روک رہی تھی... S H Naqvi آپ کی بات درست ہےکہ یہاں+ اور _ دونونں دیکھتے ہیں۔۔۔اچها سلسہ شروع کیا ہے Aculife سے جس کسی کی تشخیص کی تو لوگ حیران ره گئے . ایک دوست ککے پاؤں پہ سوجن تهی، مجھے نہیں معلوم تھا۔ انہوں نےجرابیں پہنی ہوئی تھیں ۔جب ان کو سو جن کا بتایا تو وه حیران ره گئیں اس سیےمکمل چیک اپ ہو جاتا ہے. ان کا عقیده ہے کہ بائیں ہاتھ پہ پورے جسم کے پوائنٹ ہوتے ہیں۔اسی ڈیوائس سے تشخیص اور اسی سے علاج ہوتا ہے۔پنجابی میں ایک کہاوت ہے یا راہ پیا جانے یا واہ پیا جانے۔
 
آخری تدوین:
کسی چیز کو آپ کس بنیاد پر گھٹیا کہہ سکتے ہیں؟ کیا آپ نے ٹائینز کی پروڈکٹس استعمال کی ہیں یا یہ سینہ بہ سینہ علم کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں۔
دوسراجب آپ کے توسط سے فروخت ہونی والے ایک ایک روپے پر کمپنی آپ کو کچھ فی صد واپس کر رہی ہے تو آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ بغیر تنخواہ کے ملازمت ہے؟؟؟
ٹائینز نہ میرا کوئی عقیدہ ہے نہ ہی میں اس کا مرید۔۔۔ ۔۔ یہاں ڈسکشن کرنے کا مقصد ہی یہ ہے کہ اس کے اچھے برے پہلو سامنے لائے جائیں اسلیے برائے مہربانی دلیل کے ساتھ اور اچھے انداز میں کوئی بات کریں تبھی بات بنے گی سنی سنائی باتوں کا آگے مت بیان کریں۔

میں نے اپ ہی سے سنا ہے کہ اس کی قیمت مارکیٹ کی قیمت سے زیادہ ہے
جب قیمت زیادہ ہوئی تو لامحالہ اس کو ہم گھٹیا ہی کہہ سکتے ہیں۔

اپ ایسا کریں پراڈکٹز کی ایک لسٹ بنائیں اور ایک مستند ڈاکٹر کو دکھالیں اس سے مشورہ لے لیں کہ یہ کیا ہے۔ عموما یہ ایسی پراڈکٹس ہوتی ہیں جن کی کسی کو ضرورت نہیں ہوتی۔ مثلا پیٹ کی جلن پر اگر اپ دھی کھالیں تو ارام اجاتا ہے ( یہ مثال ہے) یا زیادہ کھانے سے پرہیز
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ تو مجھے بزناس ٹائپ کی کوئی کمپنی لگ رہی ہے۔ یہاں فن لینڈ میں بھی ایسے افراد ہیں جو "کافی" بیچ کر 10،000 یورو ماہوار کمانے لگ جاتے ہیں :)
 
S. H. Naqvi

محفلین
حسیب مجھے آسان الفاظ میں بتائیں کہ آپ نے ایک پرفیوم لیا، اس طرح کاسمیٹکس کی مختلف چیزیں لیں، کچھ فوڈ سپلیمنٹ مثلا کیلشیم وغیرہ آپ کو ڈاکٹر نے بتائے آپ نے وہ لیے، آپ کو پسند بھی آئے اب آپ کے کسی بھی ریلیٹڈ بندے نے، دوست، رشتہ دار وغیرہ، ضرورت کے تحت ان اشیا کی ڈیمانڈ کی اور آپ نے اسے اپنی خرید کردہ جگہ سے یہ اشیا دلوا دیں تو اس میں کیا مضائقہ ہے؟؟ اب جب آپ خود ان مصنوعات سے مطمئن ہوں گے تبھی اسے وہ جگہ وہ دکان بتائیں گے نا؟ تو اس صورت میں اسے اچھی پروڈکٹس مل جائیں گی اور آپ کو ان پروڈکٹس پر کچھ منی ریٹرن مل جائے گی۔
میں آپ کے دئیے گئے لنکس پڑھے ہیں ان میں لکھنے والے نے ذہن بنا کر ٹائینز کے خلاف لکھا ہے جس میں سے بہت سے پوائینٹس ایسے ہیں کہ جو بہت ہی کمزور ہیں اور لکھاری کی جانبداری کو ظاہر کر رہے ہیں۔
جاسمن برائے مہربانی اگر آپ کے پاس ڈبلیو ایچ او کا تصدیقی سرٹیفیکیٹ ہے تو اسے یہاں شئیر کریں مجھے تو ان کی پروڈکٹس بک میں سے کہیں ایسا سرٹیفیکیٹ نہیں ملا البتہ دوسری کمپنیوں کے ضرور موجود ہیں۔
اوشو نے کہا:
مجھے بھی ایک دوست نے اس کمپنی کا ممبر بنوایا تو تھا لیکن میں نے ورکنگ نہیں کی۔
فرصت نہیں ملی ورنہ ان کا سلسلہ بھی دیکھتا
میرا اپنا یہی مسئلہ ہے کہ وقت بالکل نہیں ہے بس ابتدائی طور پر کچھ معلومات لی ہیں اور کچھ تھوڑی سی پروڈکٹس استعمال کی ہیں اور یہاں تک کا تجربہ اچھا ہی رہا ہے، اصل میں جب ایک چیز کے بارے میں مختلف مفروضے اور خیالات سامنے آنے شروع ہو جائیں تو جب تک آپ خود اس چیز کو تجربہ نہیں کر لیں، کچھ اچھا یا برا کہنا، زیادتی ہے۔ مجھے خود ورکنگ کا بالکل ٹائم نہیں ملتا ورنہ میری بڑی خواہش ہے کہ ایک دفعہ ورکنگ کر کے کھوج لگا کے اس کا اچھا برا جان ہی لوں۔:)
 
ٹائینز (Tiens):
"ان کا کہنا ہے کہ صحت اور دولت پر ہر انسان کا حق ہے اور یہ حق اسے آسان طریقے سے ملنا چاہے اور ان کے سسٹم کی بدولت ہر انسان یہ حق باآسانی حاصل کر سکتا ہے"
میں کچھ بہت زیادہ نہیں جانتا ٹائینز کی بارے میں جتنا کہ میرے خیال میں مجھ جاننا چاہیے۔۔۔۔۔۔ یہ قریبا 2 سال پہلے کی بات ہے کہ جب سنا گیا تھا کہ ٹائینز نامی ایک کمپنی ہے کہ جس کی کچھ پروڈکٹس بیچنی پڑتی ہیں اور اس طریقے سے آپ کو کچھ پروفٹ ملتا ہے۔ یہ سن کر میں نظر انداز کر گیا کہ آئے روز ایسی مارکیٹنگ کمپنیاں ایسے پرکشش نعروں کے ساتھ میدان میں آتی رہتی ہیں اور خوابوں کےسبز باغ دکھا کر خواہشوں کے اندھیروں میں چھوڑ جاتی ہیں۔ اور پھر اس سارے عرصے کے دوران میں ادھر ادھر سے کچھ نہ کچھ خبریں ملتی رہیں۔
چند ماہ پہلے ایک قریبی دوست کے کہنے پر آکر کار میں نے ٹائینز کو جوائن کر ہی لیا۔ اور اس کے بارے میں کچھ حیران کن معلومات سامنے آئیں جو میں محفلین سے شئیرکرنا چاہوں گا۔ اس شئیرنگ کا مقصد صرف اور صرف ، کسی بھی طریقے سے ،ٹائینز سے منسلک احباب کی رائے جاننا اور اس جے منفی اور مثبت پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرنا ہے کہ اگر یہ ایک اچھی 'چیز' ہے تو اسے زیادہ سے زیادہ پھیلانا چاہے اور بطور خاص میں خود، کچھ سنجیدہ ہو کر اس میں کچھ کام کر سکوں۔۔۔۔۔! اس سلسلے میں تمام احباب کو تبادلہ خیال کی دعوت ہے جو ٹائینز کے بارے میں کچھ بھی جانتے ہیں یا اس کے ممبر ہیں۔ اسی حوالے سے میں دو محفلین کو ٹیگ کر رہا ہوں۔۔۔! تلمیذ جاسمن روحانی بابا
میرے علم کے مطابق ٹائینز مختلف قسم کے فوڈ سپلیمنٹ اور کافی ساری دوسری پروڈکٹس بناے والی کمپنی ہے جو ایک مارکیٹنگ سسٹم رکھتی ہے اور اس سسٹم کے زریعے استعمال کنندہ کو اپنے منافع میں بھی شریک کرتی ہے۔ ٹائینز کی پروڈکٹس گو مارکیٹ سے مہنگی ہوتی ہیں مگر ایک تو یہ خالص ہوتی ہیں اور دوسرا ان کے منافع میں صارفین کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔
طریقہ کار یہ ہے کہ آپ ٹائینز کمپنی کی مختلف پروڈکٹس کے بارے میں معلومات لیتے ہیں جس کے لیے آپ کو ابتدائی طور پر ان کی پانچ روزہ کلاس میں شامل ہونا پڑتا ہے ہر کلا س کا دورانیہ 3 سے چار گھنٹے کا ہوتا ہے۔ پروڈکٹس کے بارے میں جاننے کے بعدآپ ان میں سے اپنے لیے جو مناسب سمجھیں وہ خریدتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ اسے سے فائدہ حاصل کرتے ہیں تو آپ کا اتنا سا کام ہے کہ اسے آگے اپنے جاننے والوں، دوست، احباب کو ریفر کر دیں۔ مثلا آپ نوکیا کا موبائل استعمال کر رہے ہیں آپ کا کوئی فرینڈ جب موبائل لینا چاہتا ہے تو آپ سے مشورہ کرتا ہے تو آپ فورا اسے نوکیا کے موبائل کو خریدنے کا مشورہ دیتے ہیں کیوں کہ یہ آپ کا آزمایا ہوا ہوتا ہے اور آپ اسکی کئی ایک خوبیاں گنوا سکتے ہیں۔ اب وہ فرینڈ جب موبائل لے لیتا ہے تواس میں سوائے ایک طرح کی نیکی کے اور کوئی مالی منفعت آپ حاصل نہیں کر سکتےاسی طرح زندگی بھر آپ کے مشورے سے کئی لوگ ہزاروں اشیا خریدتے ہیں مگر کبھی کسی کمپنی نے آپ کو اپنے منافع میں شریک نہیں کیا، کبھی نوکیا نے نہیں کہا کہ زید کی وجہ سے ہمارے دس موبائل سیل ہوے ہیں تو ہم زید کو چند روپے دے دیں مگر جب یہ کام آپ ٹائینز کے دائرہ کار میںرہ کر کرتے ہیں تو ٹائینز آپ کو براہ راست اپنے منافع میں شریک کرتی ہے اور اس طرح آپ اپنے توسط سے دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی بھی بکنے والی پروڈکٹ پر کچھ پرسنٹ ریٹرن ضرور حاصل کرتے ہیں۔ اس طریقہ کار کے تحت آپ ٹائینز کی خالص پروڈکٹ استعمال کر کے صحت حاصل کرتے ہیں اور پھر منافع میں شریک کار بن کر دولت بھی حاصل کرتےہیں۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ تو مجھے بزناس ٹائپ کی کوئی کمپنی لگ رہی ہے۔ یہاں فن لینڈ میں بھی ایسے افراد ہیں جو "کافی" بیچ کر 10،000 یورو ماہوار کمانے لگ جاتے ہیں :)
ٹائنز کے بارے میں اردو پیجز کے ایڈمن عرفان نواز کا تحقیقی مضمون
http://www.urdupages.com/showthread.php?t=74497

جاسمن S. H. Naqvi
یہ کیا ہے
فراڈ چیک کریں
 
آوازِ دوست

محفلین
میری معلومات کے مطابق یہ آپ کی ذاتی کریڈیبیلیٹی کی قیمت پر آپ کو شارٹ کٹ کے چکر میں ڈالتے ہیں اور شارٹ کٹ بالخصوص ایسا جو سب کے لیے ایک جیسا اوپن ہو عمومی لاجک کے خلاف ہے اور لامحالہ نقصان کا باعث بنے گا خواہ اِس کی تائید میں کتنے ہی لوگ کیوں نہ ہوں :)
 
ایم ایل ایم ( ملٹی لیول مارکیٹنگ) میری رائے میں ایک انتہائی نامناسب طریقہ ۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
اس طریقے کے حوالے سے ، منطقی اعتبار سے کئی باتیں ایسی ہیں جن پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
اور تجربے کے حوالے سے بھی معاملہ بہتر نہیں ہے
 
Top