ٗ”کوائف نامے کے مراسلے“ یا ”کیفیت نامے کے مراسلے“

عباس رضا

محفلین
صارف کے نام کے صفحے پر دائیں ٹیب پر لکھا ہوتا ہے: ”کوائف نامے کے مراسلے۔“
میرے خیال میں اسے ”کیفیت نامے کے مراسلے“ ہونا چاہیے کیونکہ ”کوائف نامے“ کا مطلب تو ذاتی تفصیلات کی دستاویز ہوگیا جبکہ یہاں اسٹیٹس یعنی حالیہ کیفیت کی بات ہورہی ہے۔ واللہ اعلم ورسولہ اعلم
 
میرے خیال میں بات ایک ہی ہے ، جب آپ کی کوئی ذاتی بات جو آپ محفل میں بیان کرنا چاہ رہے ہوں ، وہ کیفیت نامے کی صورت میں بیان کرسکتے ہیں تو وہ آپ کے کوائف ہی ہوئی نا۔
 
عباس رضا

محفلین
میرے خیال میں بات ایک ہی ہے ، جب آپ کی کوئی ذاتی بات جو آپ محفل میں بیان کرنا چاہ رہے ہوں ، وہ کیفیت نامے کی صورت میں بیان کرسکتے ہیں تو وہ آپ کے کوائف ہی ہوئی نا۔
ایک حد تک ٹھیک تو ہے لیکن کوائف کا لفظ عمومًا ذاتی معاشرتی وتعلیمی تفصیلات پر بولا جاتا ہے۔ اردو محفل کو بہتر سے بہترین کی طرف جاتا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے
 
ایک حد تک ٹھیک تو ہے لیکن کوائف کا لفظ عمومًا ذاتی معاشرتی وتعلیمی تفصیلات پر بولا جاتا ہے۔ اردو محفل کو بہتر سے بہترین کی طرف جاتا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے
آپ کے تعمیری خیالات جان کر بہت خوشی ہوئی ۔
جدید کے معنی نئے یا تازہ اور کوائف کا معنی ذاتی کے ہوئے ،
مختصر 140 الفاظ میں آپ اپنی ذاتی معاشرتی و تعلیمی سوچ کوائف نامے یا کیفیت نامے میں بیان کرسکتے ہیں ۔
 
بیان کرتو سکتے ہیں لیکن اسٹیٹس میں یار لوگ عمومًا اپنی کیفیات کو ہی کسی جملے، اقتباس یا شعر وغیرہ کی صورت میں بیان کرتے ہیں معنیٰ کی بات کی جائے تو لفظ کوائف کی بنیاد ہی نہیں ملتی :love-over: فیروز اللغات میں اسے کیفیت کی غلط جمع لکھا ہے۔
 
محفل کے ترجمے میں عموماً "کیفیت نامہ" اسٹیٹس میسیج کے لیے اور "کوئف نامہ" پروفائل پیج کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ :) :) :)
 
عباس رضا

محفلین
محفل کے ترجمے میں عموماً "کیفیت نامہ" اسٹیٹس میسیج کے لیے اور "کوئف نامہ" پروفائل پیج کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ :) :) :)
بجا فرمایا، میں جس مقام کی بات کررہا ہوں وہاں کیفیت نامے اور کیفیت ناموں پر تبصرے ہی ہیں لیکن بس عنوان میں ”کوائف نامے کے مراسلے“ لکھا ہوا ہے
ملاحظہ فرمائیے:
kawaif-name-ke-murasle.png
 
عباس رضا

محفلین
اب یہاں یہ سوال بھی زیر بحث لایا جا سکتا ہے کہ یہاں 'کے مراسلے' کے الفاظ اضافی تو نہ ہیں؟
اضافی نہیں کیونکہ یہاں صرف کیفیت نامے ہی نہیں ہوتے ہیں بلکہ کیفیت نامے کے جواب میں بھیجے گئے دیگر محفلین کے مراسلے بھی ہوتے ہیں:)
 
Top