ویل کم بیک مشرف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
اکثر ایسی پوسٹیں جب نظر سے گذرتیں ہیں تو حیرت اور صدمے سے ذہن ماؤف ہوجاتا ہے ۔ ہمیں نہ ماضی یاد رہتا ہے اور نہ ہی مستقبل کا کوئی شعور ہے ۔ ہم بس اپنے حال میں مگن رہنے والے لوگ ہیں ۔ میری ایک پرانی پوسٹ کا اقتباس ۔ میرا خیال ہے اس پوسٹ کی افادیت ہر دور میں قائم رہے گی ۔ :)

ہر دور ِ اقتدار میں یہ بات مسلسل تکرار کے ساتھ کہی جاتی ہے کہ " یہ ہماری تاریخ کا بدترین دور ہے " اگر اس تکرار کا مشاہدہ کیا جائے تو صاف نظر آئے گا کہ بھٹو کے دور کو اسلام اور قومی سلامتی کے لیئے بدترین دور قرار دیا گیا ۔ وہ رخصت ہوئے تو گلی کوچوں میں مٹھائیاں بانٹیں گئیں ۔ ابھی اسی مستی میں تھے تو معلوم ہوا کہ ملک مارشل لاء کی زد میں ہے ۔ اور پھر اسی طرح گیارہ برس گذر گئے ۔ پھر اسی دوران قوم کو یہ احساس ہوا کہ ضیاء کے دور سے " بدترین دور " پاکستان کی تاریخ میں نہیں آیا ۔ ایک حادثے کے بعد وہ گئے تو بینظیر آگئیں ۔ پھر ان کو دور کو بھی بدترین دور قرار دیا گیا اور پھر اسی طرح نواز شریف کے دور کو بھی " بدترین دور " کہا گیا ۔ اور اب یہ تبدیلی کی خواہش مشرف کی حکومت کے ساتھ ہے ۔ تاریخ کے تسلسل میں دیکھئے تو آج تبدیلی کی یہ خواہش کونسا دور لیکر آئے گی تو کوئی بعید نہیں کہ آنے والا دور بھی پچھلے ادوار کی طرح " بدترین دور " ہوگا ۔ کم از کم اقتدار سے محروم لوگوں کی تو یہی رائے ہوگی ۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا یہی بدترین کا حصول دراصل وہ تبدیلی کی خواہش ہے ۔ جو عوام چاہتی ہے ۔ ؟ ہم جو تبدیلی چاہتے ہیں وہ خیر کے راستے پر کیوں نہیں جاتی ۔ ؟ اس کو وجود پذیر نہ ہونے کے عوامل کونسے ہیں ؟ میرا تاثر یہ ہے کہ محض تبدیلی کسی خیر کا باعث نہیں بن سکتی ۔ اس کے لیئے ایک ایسے اصلاحی عمل کا ناگزیر ہونا ضروری ہے ۔ جس سے اخلاقی ، سیاسی ، معاشرتی رواداری کا پہلو لوگوں میں اجاگر ہو اور یہ پہلو قومی وحدت پر آکر منتج ہو ۔ جب تک " لے کے رہیں گے پاکستان " والی اجتماعی سوچ نہیں پیدا ہوگی تب تک ایک ایسی تبدیلی کا وقوع پذیر ہونا ناممکن ہے جو معاشرے میں کسی جوہری تبدیلی کا باعث بن سکے ۔
 
گرائیں

محفلین
آپ پہ بھی لگتا ہے مرحوم ارشاد احمد حقانی کا اثر ہو چلا ہے۔ ان کے اکثر کالم اپنے ہی پرانے کالمز کے اقتباسات سے بھرے ہوتے تھے۔ یا پھر کسی ریڈیو کو دئیے گئے انٹڑویو کو چھاپ دیتے تھے۔
 
arifkarim

معطل
ہم ایسی قوم ہیں کہ ہر حکمران کے آنے پر بھنگڑے ڈالتے ہیں اور جانے پر مٹھائیاں بانٹتے ہیں۔

جی اس سلسلہ میں میرا مراسلہ جمہوریت کی گیند ملاحضہ فرمائیں:
بے شک۔ مگر جمہوریت پارٹی بازی کی جنگ کو فروغ بھی نہیں دیتی۔ جیسا کہ قریباً ہر ’’جمہوری‘‘ ملک میں انتخابات کے دوران دھاندلیاں اور بدعنوانیاں سامنے آتی رہتی ہیں۔ جمہوریت کی تھیوری بیشک اچھی ہے مگر انسانوں کی دنیا میں اسکو عمل پیرا کرنا ناممکن ہے۔ کیونکہ انسان عقل سے زیادہ طاقت سے سوچتا ہے۔ اور اسکی حرص ملک و قوم کے اجتماعی فائدہ کو نظر انداز کرکے ذاتی مفادات کا رول ادا کر تی ہے۔ یہ سچ ہے کہ ہر نئی پارٹی ’’نیک‘‘ ارادوں اور عضائم سے جنم لیتی ہے۔ مگر پھر وقت گزرنے کیساتھ ساتھ ایسی مخلوقات اسمیں شامل ہوجاتی ہیں جنکا ایجنڈا محض طاقت کا حصول ہوتا ہے۔ اور یہی لوگ پھر اجتماعی پارٹی کے ایجنڈا کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔
نیز جمہوریت کا ایک بڑا مسئلہ چند بڑی پارٹیوں کے بیچ، چھوٹی پارٹیوں کا مارا جانا ہے۔ اگر جمہوریت کا مطلب اکثریت کی حکومت ہے تو پھر اقلیوتوں کی پارٹیاں اپنی ’’سیٹس‘‘ سے محروم رہ جاتی ہیں۔ نیز ہر نئی پارٹی کو سالہا سال کی جدو جہد اور کرپٹ سسٹم سے مقابلہ کے بعد اپنا ’’مقام‘‘ حکومت ملتا ہے۔ جس دوران بہت سے منفی عناثر اسکو ثبوتاژ کرنے کیلئے اسمیں شامل ہو چکے ہوتے ہیں۔ پس میرا نظریہ جمہوریت کے بارہ میں ہمیشہ یہی رہا ہے کہ یہ پارٹی بازی کا کھیل ہے۔ جسمیں عوام کو مہرا بنا کر ۴، ۴ سالوں کیلئے کھیلا جاتا ہے۔ اور اس دوران اسکی لوٹ مار کو یقینی بنا کر جمہوریت کی ’’گیند‘‘ کسی دوسری پارٹی کو دے دی جاتی ہے۔ یعنی آسان لفظوں میں ہر نئی سر اقتدار پارٹی، پچھلی پارٹی کے ظلم و ستم سے عوام کو ’’بچانے ‘‘ آتی ہے! :rollingonthefloor:

۱۴۰۰ سال پرانی تاریخ کے حوالوں پر بحث فضول ہے، کیونکہ جب ہم ۹/11 کی ’’تاریخ‘‘ پر ہی متفق نہیں‌ہو پارہے کہ آخر اس دن کیا ہوا تھا، حالانکہ سب کچھ ویڈیو ریکارڈڈ تھا تو ۱۴۰۰ سال پہلے کیا ہوا تھا۔ اس پر کیسے متفق ہو سکتے ہیں؟ :eek:
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ پہ بھی لگتا ہے مرحوم ارشاد احمد حقانی کا اثر ہو چلا ہے۔ ان کے اکثر کالم اپنے ہی پرانے کالمز کے اقتباسات سے بھرے ہوتے تھے۔ یا پھر کسی ریڈیو کو دئیے گئے انٹڑویو کو چھاپ دیتے تھے۔
ظفری موڈریٹر کی حیثیت سے اچھے طریقے سے کوئی بات سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں تو اس کا تمسخر اڑانا ٹھیک نہیں ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
میرا نہیں‌خیال ظفری اتنے زود حس ہوں‌گے ۔

اللہ کا شکر ہے میں اس وبا سے محفوظ ہوں ۔ ;)

لیکن مجھے اس بات پر حیرت ضرور ہوئی کہ جس بات کی طرف میں اشارہ کر رہا تھا ۔ آپ نے اس کی طرف بلکل توجہ نہیں دی ۔ بلکہ الگ سے ایک بے منطق بات کردی ۔ جس کا کوئی موقع محل بھی نہیں بنتا تھا ۔ اس لیئے میں کہا تھا کہ " اس پوسٹ کی افادیت ہر دور میں رہے گی " اور اس کا ثبوت آپ نے دیدیا ۔ حقانی مرحوم نے بھی شاید یہ سوچ کر ہمت ہار دی تھی کہ قوم پر کسی نئی بات کا اثر نہیں ہوتا ۔ کیونکہ یہ اپنے ماضی سے نہیں سیکھتے ۔ شاید اسی وجہ سے انہوں نے تاریخ کے جھروکے کھول کھول کر دیکھانا شروع کردیئے تھے کہ شاید 60 سال کی مختصر تاریخ دیکھ کر ہی قوم کو کم از کم ہوش آجائے ۔ مگر لگتا ہے وہ اپنے اس ارادے کی تکمیل کی ادھوری خواہش لیکر ہی دنیا سے رخصت ہوگئے ۔
 
کاشفی

محفلین
قوم مایوس نہیں ہو ۔۔اپنا مورال بلند رکھیں۔مایوسی گناہ ہے۔۔۔۔بہت جلد انشاء اللہ قوم خوشخبری سنے گی۔۔۔ بس قوم سے گذارش ہے آپس میں بھائی چارہ قائم کریں۔مایوسی پھیلانے والے اپنے ارد گرد موجود ملک دشمن عناصر یعنی نواز لیگی اور شہباز شریف ، جماعت اسلامی، اور طالبان اور طالبان کے حامیوں پر گہری نظر یں رکھیں۔ کانی اندھی رشوت خور عدالت اور ججوں اور وکیلوں سے اُمیدیں مت لگائیں۔ ان کی سازشوں کو ناکام بنائیں ان کا بائیکاٹ کریں یہ ملک کی جڑیں کمزور کر رہیں ہیں۔۔۔ قوم پرویز مشرف سید اور ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں کریں ۔ ۔جزاک اللہ
n1163137467_30135514_8303-1.jpg
 
آفت

محفلین
قوم کو اللہ تعالٰی شیطانوں سے محفوظ رکھے اور "بارہ مئی " کے خالقوں کو نیست و نابود کرے ۔ آمین
 
شمشاد

لائبریرین
قوم مایوس نہیں ہو ۔۔اپنا مورال بلند رکھیں۔مایوسی گناہ ہے۔۔۔۔بہت جلد انشاء اللہ قوم خوشخبری سنے گی۔۔۔ بس قوم سے گذارش ہے آپس میں بھائی چارہ قائم کریں۔مایوسی پھیلانے والے اپنے ارد گرد موجود ملک دشمن عناصر یعنی نواز لیگی اور شہباز شریف ، جماعت اسلامی، اور طالبان اور طالبان کے حامیوں پر گہری نظر یں رکھیں۔ کانی اندھی رشوت خور عدالت اور ججوں اور وکیلوں سے اُمیدیں مت لگائیں۔ ان کی سازشوں کو ناکام بنائیں ان کا بائیکاٹ کریں یہ ملک کی جڑیں کمزور کر رہیں ہیں۔۔۔ قوم پرویز مشرف سید اور ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں کریں ۔ ۔جزاک اللہ
n1163137467_30135514_8303-1.jpg

ان سب کی بجائے اللہ اگر مستقل قومی مصیبت سے محفوظ رکھے تو سب مسئلے حل ہو جائیں گے۔
 
کاشفی

محفلین
جی بجا فرمایا جناب نے ملک کے لیے ناسور جیسی بیماری کا درجہ رکھنے والی جماعت نواز لیگ ملک دشمن یعنی نواز لیگی سپورٹرز اور نواز لیگی لیڈرز جیسے نواز شریف اور شہباز شریف سے اگر ملک کو نجات مل جائے اور درویش صفت سالار پرویز مشرف جیسا رہنما نصیب ہو جائے تو مملکت کے لئے بہت ہی اچھا ہوگا۔۔۔ اللہ رب العزت ہم سب پاکستانیوں کو پرویز مشرف سید جیسا لیڈر عطا فرمائے اور اس ملک کی باگ دوڑّ پرویز مشرف سید کو عطا فرمائے۔۔آمین۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں بھی پاکستانی ہوں، میں نے آپ کا کیا بگاڑا ہے جو اس قسم کی بددعا دے رہے ہیں۔ اللہ تعالٰی مجھے اس عذاب سے محفوظ رکھے۔
 
جہانزیب

محفلین
ایک سیکرٹیریٹ‌ لندن میں‌تھا، آج کل نیویارک میں‌ سید صاحب نے کھولا ہوا ہے ۔ جہاں‌ سے فیس بک پر لیڈری چمکائی جا رہی ہے ۔ نیویارک میں‌ اتنی بڑی پاکستانی کمیونٹی رہتی ہے، پہلے ان کے سامنے آنے کی ہمت کر لیں‌ پھر پذیرائی کے بعد پاکستان جانے کا بھی سوچ لیں‌ بے شک ۔
 
کاشفی

محفلین
پاکستانی اور ایک اچھا انسان ہونے کے ناطے ہر انسان کو چاہیئے کہ وہ صرف اپنا نہیں سوچے باقی بنی نوع پاکستانیوں کے بارے میں بھی سوچے اور سب کی بھلائی کو مدنظر رکھے۔۔پاکستانیوں اور پاکستان کی بھلائی صرف پرویز مشرف سید ہی ہیں۔۔۔ اس لیئے پرویز مشرف سید کی رہمنائی میں قوم ترقی کرے گی اور ملک سے جاہل ملاؤں اور ملک دشمن عناصر اور غلط قسم کے لوگ جیسے نواز شریف اور شہباز شریف اور نواز لیگی اراکین اور سپورٹرز کا خاتمہ ہوگا انشاء اللہ ۔۔اور ملک سے طالبا ن کا خاتمہ بھی ہوگا اور ان کے ٹھکانوں کا عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔۔انشاء اللہ۔۔

لندن اور دیگر یورپی ممالک میں نواز لیگیوں کا کیا حال ہے یہ پوری دنیا جانتی ہے۔۔بس اللہ سے دعا ہے ان ممالک سے پاکستان دشمن عناصر جیسے نواز لیگیوں کو لندن اور امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں عبرت ناک سزا دی جائے۔۔۔ آمین۔

بین الااقوامی عدالت کو چاہئیے کہ وہ ہمارے ملک کی کانی اندھی ملک دشمن عدالت اور وکیلوں اور رشوت خور ججوں کے خلاف ایکشن لے۔
 
اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ آپ اچھے انسان نہیں ہیں جو صرف اپنا ہی سوچتے یہں دوسرے پاکستانیوں کا نہیں سوچتے۔ ویسے جہاں جہاں آپ نے جاہل، ملک دشمن عناصر اور غلط قسم کے لوگ لکھا ہے ان کے آگے الطاف اور مشرف لکھ کر دیکھیں، کیسا لگے گا آپ کو؟
 
آفت

محفلین
بھتہ خوروں ، قاتلوں ،بوری بند لاشوں کے موجدین ،"بارہ مئی" اور "نو اپریل" کے دہشت گردوں نواز شریف اور بے نظیر سے لے کر زرداری کو برا بولنے اور پھر بار بار ان کی حکومتوں میں شامل رہنے والے َ ڈاکوؤں ،چوروں کو جب کچھ نہیں سوجھتا تو پھر اسی طرح آئیں بائیں شائیں کرتے ہیں ۔ ویسے آپ یہ بھی بھول گیے ہیں کہ عالمی سطح کی عدالتوں میں عزت ماآب جناب افتخار محمد چوہدری کو پچھلے دو برسوں میں ان کی ایمانداری کی وجہ سے اور برائیوں کے خلاف ڈٹ جانے کے اعتراف میں کئی ایوارڈز دیئے گیے ہیں اس لیے بس جلتے رہو اور کڑتے رہو ۔ ویسے بھی بزرگ کہتے ہیں کہ چاند کی طرف دیکھ کر تھوکنے سے چاند کاکچھ نہیں جاتا منہ اپنا ہی گندا ہوتا ہے ۔ مگر جن کے زہن میں گندگی بھری ہو وہ اس بات کو کیا خاک سمجھیں گے ۔:grin::grin:
ویسے وہ کیا کہا تھا مصطفٰی کمال نے کراچی کی عوام کو ۔ ہاں یاد آیا " الو کا پٹھا" اور شاید کچھ اور بھی ارشاد فرمایا تھا تو موصوف نے وہ بات جن کے لیے کی تھی وہی ان کی "خدمت" میں لگے ہوئے ہیں ۔
ہمارے ہاں اسے "ڈھٹائی" کہتے ہیں ۔:grin::grin:

Top