ویلنٹائن ڈے کی آگ بجھ نہ سکی ، پشاور یونیورسٹی میں آج پھر طلباء تنظیموں میں تصادم

ساقی۔

محفلین
پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) ویلنٹائن ڈے گزر گیا لیکن اس کی لگی آگ نہ بجھ سکی۔ پشاور یونیورسٹی میں آج پھر دو طلبہ تنظیموں میں تصادم ہو گیا ۔ فائرنگ، ہاسٹل کے کمروں میں آگ لگانے اور آنسو گیس کی شیلنگ سے کیمپس میدان جنگ کامنظر پیش کرنے لگا ۔ چودہ فروری کو کیمپس میں ویلنٹائن ڈے منانے کے جھگڑے پر پختون ایس ایف اور اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن الجھ پڑے تھے ۔ لاٹھی چارج ، پتھراؤ اور فائرنگ سے تین طالب علم زخمی بھی ہو گئے تھے ۔ پیر کے روز یہ چنگاری پھر سلگ اٹھی اور دونوں تنظیموں کے کارکن پھر لڑ پڑے ۔ کیمپس پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔ اس دوران ہوائی فائرنگ بھی ہو تی رہی ۔ ہاسٹل میں ایک تنظیم کے کارکنوں کے کمروں کو آگ بھی لگادی گئی ۔ ایس پی محمد حسین کے مطابق 15مسلح طالب علموں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔

ماخذ
 
x boy

محفلین
پاکستان ہم مسلمانوں کا ویلنٹائن کا نہیں ،،، یہ بات یاد رکھنا چاہیے۔
ہر گندی روح یا تو ٹھیک ہوجائے یا اپنے گھروں اپنی بدکاریاں رکھے، خوشگوار مشرقی ماحول پلس اسلامی نظریہ پاکستان کو خراب نہ کرے ،،
 
x boy

محفلین
ابلس کے کارندے ہر جگہہ آجاتے ہیں، آعوذوباللہ منکم،
قوله تعالى وقل رب أعوذ بك من همزات الشياطين وأعوذ بك رب أن يحضرون
 
جمعیت والوں کو غنڈہ گردی کے ذریعے زبردستی اپنی مرضی دوسروں پر مسلط نہیں کرنی چاہئیے تھی۔۔۔۔اگر آپ ویلنٹائن ڈے وغیرہ کو پسند نہیں کرتے اور اسے اسلامی تعلیمات کے منافی سمجھتے ہیں تو اپنا نقطہ نظر مؤثر انداز میں دوسرے کو سمجھائیے، اگر وہ آپ سے متفق ہوگئے تو الحمدللہ کہئیے اور اگر نہیں متفق ہوتے تو الحمد للہ علیٰ کل حال یا انا اللہ وانا الیہ راجعون کہئیے اور انکی ہدایت کی دعا کیجئے۔۔۔۔یہی اسلامی رویہ ہے ۔ باقی سب کچھ نفسانیت ہے۔۔۔۔
 
ساجد

محفلین
پاکستان ہم مسلمانوں کا ویلنٹائن کا نہیں ،،، یہ بات یاد رکھنا چاہیے۔
ہر گندی روح یا تو ٹھیک ہوجائے یا اپنے گھروں اپنی بدکاریاں رکھے، خوشگوار مشرقی ماحول پلس اسلامی نظریہ پاکستان کو خراب نہ کرے ،،
میں اس سے اتفاق نہیں کرتا ۔ جو بھی پاکستانی ہے اُسی کا پاکستان ہے صرف مسلمانوں کا پاکستان نہیں ۔
 
ساقی۔

محفلین
میں اس سے اتفاق نہیں کرتا ۔ جو بھی پاکستانی ہے اُسی کا پاکستان ہے صرف مسلمانوں کا پاکستان نہیں

پاکستان ضرور ہر پاکستانی کا ہے ۔مگر پاکستان کا مطلب کیا؟ ۔۔۔لا الہ الا اللہ ۔۔۔۔ اور لا الہ الا اللہ میں بدکاریاں اپنے گھروں میں رکھنے کی بھی اجازت نہیں چہ جائیکہ انھیں سر بازار کیا جائے۔
 
x boy

محفلین
تمھاری تہذیب اپنے خنجرسے آپ ہی خود کشی کرے گی
جو شاخ نازک پہ آشیانہ بنے گا، نا پائیدار ھوگا

حیات تازہ اپنے ساتھ لائی لزتیں کیا کیا
تعصب، خود فروشی، ناشکیبائی، ھوسناکی

انسان کے ھوس نے جنہیں رکھا تھا چھپاکر
کھلتے نظر آتے ھیں بتدریج وہ اسرار
 
x boy

محفلین
پشاور یونیورسٹی : پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اور اے این پی کے غنڈوں نے میاں افتخار اور ارباب نجیب کی سرپرستی میں اسلامی جمیعت طلبہ کے کارکنان کے نہ صرف کمروں کو آگ لگائی بلکہ وہاں موجود قرآن مجید اور تفہیم القرآن اور تفسیر عثمانی کے نسخوں کو بھی نذر آتش کر دیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
قرآن مجید کو جلانے والوں کو آپ یہ کہتے ہوئے سنتے ہوں گے "ہم بھی مسلمان ہیں" مگر افسوس کہ ایسے لوگ نہ صرف قرآن کی عملداری میں رکاوٹ ہیں بلکہ موقع ملے تو اسے جلا کر اپنی نفرت کا اظہار کرنے سے نہیں چوکتے۔
1959789_659664737413162_680433957_n.jpg

12760_659644890748480_2032109906_n.jpg

1011683_659625834083719_1055345943_n.jpg
 
x boy

محفلین
سورة البَلَد
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم (۱) اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو (۲) اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم (۳) کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے (۴) کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا (۵) کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا (۶) کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں (۷) بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟ (۸) اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے) (۹) (یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے (۱۰) مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا (۱۱) اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟ (۱۲) کسی (کی) گردن کا چھڑانا (۱۳) یا بھوک کے دن کھانا کھلانا (۱۴) یتیم رشتہ دار کو (۱۵) یا فقیر خاکسار کو (۱۶) پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے (۱۷) یہی لوگ صاحب سعادت ہیں (۱۸) اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں (۱۹) یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے (۲۰)
 
قیصرانی

لائبریرین

کہاں کی ہانک رہے ہیں؟ کیا سعودی عرب کی قسم اللہ پاک نے کھائی ہے؟
 
ساجد

محفلین
پاکستان ضرور ہر پاکستانی کا ہے ۔مگر پاکستان کا مطلب کیا؟ ۔۔۔ لا الہ الا اللہ ۔۔۔ ۔ اور لا الہ الا اللہ میں بدکاریاں اپنے گھروں میں رکھنے کی بھی اجازت نہیں چہ جائیکہ انھیں سر بازار کیا جائے۔
جناب آپ انتہائی غلط رُخ پر جا رہے ہیں ۔
 
Top