::::: ویلنٹائن ڈے ، عید محبت :::::

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
عادل ۔ سہیل

کیا آپ شعوری طور پر اسلام کو مسخ کر کے پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ؟

کیا آپ واقعی اسلام کی تبلیغ کرنا چاہ رہے ہیں یا اپنی ذاتی خواہشات کو بیان کرنا مقصد ہے ؟ مؤخرالذکر کی صورت میں بہتر ہو گا کہ آپ اسلام کا نام استعمال نہ کریں ۔ اول الذکر کی صورت میں بہتر ہے کہ آپ اپنا مطالعہ بڑھائیں اور تزکیہ نفس پر عملی توجہ رکھتے ہوئے خصوصیت سے اسلام کی اصل روح کو سمجھنے کی سعی و کوشش کریں ۔

 

سپینوزا

محفلین
سب سے پہلے شمشاد کا شکریہ ادا کروں گا کہ وہ بیچارہ لونڈیوں کے شوق میں عادل کے شکریے پہ شکریے ادا کئے جا رہا ہے۔

سپینوزا صاحب ، اب جبکہ مجھے پتہ چل گیا کہ آپ اہل اسلام میں سے نہیں تو ان شا اللہ آپ سے گفتگو میں آسانی رہے گی ،

میرے مذہب کا گفتگو سے کوئ تعلق نہیں۔

میرے وہ مسلمان بھائی جو غلامی کو اسلام کے خلاف کہتے ہیں ، میں نہیں جانتا وہ کہاں ہیں ، اور ان کا ایسا کہنا کا سبب اور مقصد کیا ہے ؟ لہذا میں آپ کے اس سوال کا جواب نہیں دے سکتا،

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=8732
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=12117

اس کے بعد مزید گتفگو سے پہلے میں یہ جاننا چاہوں گا کہ کیا آپ اسلام اور اسلامی احکام کے بارے میں جاننا سمجھنا چاہتے ہیں یا صرف اعتراضات کرنا چاہتے ہیں ؟؟؟

میں یہاں برابری کی سطح پر ڈسکشن کرنے آتا ہوں۔ نہ تبلیغ کرتا ہوں اور نہ تبلیغ سننے آتا ہوں۔

ہم جیسوں کے جہاد کا مقصد اللہ کی واحدانیت اور دین کا نفاذ ہے ، دلوں کے حال اللہ جانتا ہے ، آپ اس قسم کے الفاظ سے گریز کیجیے ،
رہا معاملہ لونڈیوں اور غلاموں اور مال غنیمت کا تو یہ اللہ کی طرف سےمجاھدین کے لیے اکرام ہوتا ہے جب چاہے جسے چاہے جتنا اور جیسا چاہے دیتا رہا ہے اور دیتا ہی رہے گا ،
ٓ""" ما ملکت ایمانکم """ کی سمجھ کے بارے میں آپ سے کیا شکوہ کیا جائے ، ہمارے اپنے مسلمان بھی مختلف فلسفوں کا شکار ہو کر کچھ کا کچھ کہے جاتے ہیں ،
یہاں صرف اتنا کہتا ہوں کہ اسلام میں کسی کی بھی جان مال اور عزت پر بغیر حق کے ہاتھ ڈالنا حرام ہے ، وہ کافر ہو یا مسلمان ،
اور مال غنیمت ، انسانی شکل میں ہو یا دیگر مادی صورتوں میں صرف میدان جہاد میں حاصل ہونے والی چیزوں پر مشتمل ہوتا ہے ،
مسلمان مجاھدوں نے ایسے کسی کے مال جان عزت پر ہاٹھ نہیں اٹھایا جو ان سے لڑنے کے لیے میدان میں نہ آیا ہو
یہ ہی تعلیم ہے ہمارے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی ،

اچھے اور برے ، اپنے عقائد اور دین کے مطابق عمل کرنے والے اور اس کے خلاف کام کرنے والے ہر جگہ پائے جاتے تھے اور پائے جاتے ہیں ، محض سنی سنائی خبروں کی بنا پر ، یا چند ایک کی غلط کاروائی کی بنا پر سب کو ایک جیسا جاننا اور اس کے دین اور اس دین کے قوانین اور احکام کو غلط جاننا فاش غلطی ہے ،
فی الحال اتنا کافی ہے ، اگر میرے سوال کا جواب آپ کے پاس اثبات میں ہے اور اگر آپ ایک اچھے با اخلاق انسان کی طرح گفتگو کرنا پسند فرمائیں تو آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں ، [/size]

کچھ سوالات آپ کے اسلام سے متعلق۔

کیا جنگ کے نتیجے میں دشمن کے مرد اور عورت غلام بنانا جائز تھا؟ ہے؟ ہمیشہ رہے گا؟
کیا لونڈیوں سے جنسی تعلقات جائز تھے؟ ہیں؟ ہمیشہ رہیں گے؟
کیا ان جنسی تعلقات کے لئے نکاح کی ضرورت تھی؟ ہے؟ کبھی ہو گی؟
کیا لونڈی سے تعلقات کے لئے لونڈی کی مرضی کی ضرورت ہے؟ کیا لونڈی مالک کو انکار کر سکتی ہے؟
آپ کا اسلام کب آئے گا جب غلامی دوبارہ پھیلے گی؟
کیا کسی آزاد لڑکی کو ویلنٹائن ڈے پر پھول پیش کرنا زیادہ برا ہے یا کسی غلام لڑکی کے ساتھ اس کی مرضی کے بغیر تعلقات؟
 

شمشاد

لائبریرین
سپینوزا میرا شکریہ ادا کرنے کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ میں لکھنے والے کی رائے سے متفق ہوں۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ میں نے یہ مراسلہ پڑھ لیا ہے۔ رہی بات لونڈیوں اور غلاموں کی، تو آپ نے ماننا تو ہے نہیں، بس بحث برائے بحث کرتے جانا ہے۔ کر لیں۔ ابھی تھوڑی گنجائش باقی ہے۔ اس کے بعد مجھے مجبوراً دھاگہ مقفل کرنا پڑے گا۔
 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
شمشاد بھائی لگتا ہے کہ اب یہاں کافی طویل گفتگو ہو گی ، کیا بحیثیت ناظم خاص آپ اس بات کی اجازت دیں گے کہ میں بہن """ سیدہ شگفتہ """ اور سپینوزا صاحب کے مراسلات کا جواب دینا شروع کروں ؟؟؟ و السلام علیکم۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی بسم اللہ
مجھے انتظار رہے گا۔ ویسے عرض کر دوں کہ پہلے بھی غلامی / لونڈی پر بہت لمبی لمبی بحثیں ہو چکی ہیں۔ لیکن ماننا کسی نے نہیں بھلے ہی کوئی کتنے پکے ثبوت لے آئے اور کتنی ہی دلیلیں دے لے۔
 

ساجد

محفلین
عادل صاحب ، آپ جہاد سے کیا مراد لیتے ہیں؟ کیا جہاد صرف جنگ (لڑائی( کرنے ہی کا نام ہے؟
مسلمانوں کو تمکین عطا فرمائے جانے کو آپ نے جن معدوم سے معانی میں سمو دیا ہے اور ساتھ ہی لونڈیوں اور مال غنیمت کا جو ذکر کیا ، تو کیا تمکین صرف جہاس بالسیف سے ہی ملتی ہے؟
یا عفو و درگزر اور رواداری اسلامی معاشرے کے افراد کی خاص پہچان قرار نہیں دئیے گئے؟ کیا تبلیغ اسلام صرف ڈرانے دھمکانے سے ہی ممکن ہے یا خوش خلقی اور تدریج کا بھی اس میں کوئی دخل ہے؟
میرا تو خیال ہے کہ اس وقت ہم مسلمانوں کو غیر مسلموں کے خلاف جہاد کرنے سے زیادہ ضروری ہے کہ اپنے معاشرے کو سدھاریں کہ موجودہ حالات میں اس سے بڑا جہاد نہیں ہے۔ جہالت ، غربت ، بھوک ننگ ، افلاس ، بے روزگاری ، لا قانونیت اور ان کی وجہ سے اسلامی ممالک میں جرائم میں جو ہوش ربا اضافہ ہو رہا ہے اس کو روکنے کی تدبیر کرنا کیا جہاد نہیں کہلائے گا؟ پستی اور ذلت کے گڑھوں میں گری ہوئی امت ( اگر اس کا وجود ہے تو ( ، اغیار کی امداد کی دستِ نگر، اپنوں کے ہاتھوں اپنوں کا خون کرنے والی امت مسلمہ کو ایسے عذابوں سے نجات دلانا کیا جہاد نہ ہو گا؟
میرے دوست ، یاد رکھئیے جب تک آپ کی قوم تعلیم اور آگہی سے دور رہے گی آپ کا جہاد بالسیف دیوانے کے خواب سے زیادہ نہ ہو گا۔ تمکین تو بہت ہی دور کی بات ہے اور اگر تمکین کے حصول کے پیشِ نظر بھی لونڈیاں اور مالِ غنیمت ہو تو شاید ہمارا رب بھی ہمارے ارادے میں برکت نہیں دے گا۔
سپینوزا ، اب آپ یہ کہہ کر کہ " میرے مذہب کا گفتگگو سے کوئی تعلق نہیں" برابری کا ثبوت نہیں دے رہے۔ آپ ہی مسلمانوں کے عقیدے پر کیچڑ اچھالنے میں پہل کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اب آپ کا عقیدہ اور مذہب تو لا محالہ زیرِ بحث آئے گا ہی۔اپنے آخری مراسلے تک آپ نے کوئی بھی ایسی بات نہیں لکھی کہ جس کی بنیاد پر مثبت انداز میں گفت گو ہو سکے۔ آپ کو تو اس بنیادی انسانی خصلت کا بھی پاس نہیں رہا کہ جس کے تحت انسان جانوروں کی طرح لڑنے کی بجائے مہذب انداز سے بات کرتا ہے۔ جناب ، مذہب کوئی بھی ہو اس کی کچھ اخلاقی حدود و قیود ہوتی ہیں اب جب کہ آپ نے آغاز ہی دوسروں کے مذہب پر حملہ کرنے سے کیا ہے تو آپ کے ساتھ بحث سوائے مغز کھپائی کے اور کچھ نہ ہو گی۔
 
السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ علی من یتبع الھُدیٰ ،
محترمین و محترمات ، جہاد کے بارے میں میرا ایک مضمون """"" جہاد ، تعریف اور اقسام """"" دو قسطوں میں اسی محفل میں موجود ہے ، چونکہ یہ مناسب لگتا ہے کی کسی موضوع کے متعلق سوالات اس کی بنیادی معلومات جاننے کے بعد اور ان معلومات کی موجودگی میں کیے جائیں لہذا میری گذارش ہے کہ اس مضمون کا مطالعہ کر لیا جائے اور پھر جہاد سے متعلق جو سوالات ہوں وہیں کر لیے جائیں ، اگر آپ صاحبان میری گذارش قبول فرما لیں تو وہیں ملاقات رہے گی ان شا اللہ ، اور اگر نہیں تو یہیں بات چلتی رہے گی ان شا اللہ ، و السلام علی من یتبع الھُدیٰ ۔
 
جی بسم اللہ
مجھے انتظار رہے گا۔ ویسے عرض کر دوں کہ پہلے بھی غلامی / لونڈی پر بہت لمبی لمبی بحثیں ہو چکی ہیں۔ لیکن ماننا کسی نے نہیں بھلے ہی کوئی کتنے پکے ثبوت لے آئے اور کتنی ہی دلیلیں دے لے۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا شمشاد بھائی ،
یہاں دو تین موضوعات پر بات چل نکلی ہے ، اور میرا مشورہ ہے کہ انہیں الگ الگ جگہوں پر جاری رکھا یا کیا جائے ،
آپ کی جاازت کے بغیر ہی میں نے جہاد کے متعلق گفتگو کے لیے باقی صاحبان کوجہاد والے مضمون کا ربط دے کر وہاں گفتگو کی گذراش کر دی ،
اگر آپ میرے مشورے سے اتفاق فرمائیں تو ان شا اللہ باقی موضوعات کے لیے بھی اس طرح الگ دھاگوں میں بات کی جا سکتی ہے ، اور اگر نہیں تو ان شا اللہ یہیں جاری رکھیں گے ،
اس کے بعد آپ کے مزخورہ بالا پیغام کے جواب میں عرض ہے کہ ، ہمارا کام حق بات پہنچانا ہے """"" و ما علینا الا البلاغ ::: اور ہمارے ذمہ سوائے بات پہنچا دینے کے کچھ اور نہیں """"" پس ہمیں اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہے ان شاء اللہ تعالیٰ ،
رہا معاملہ ماننے یا نہ ماننے کا تو دلوں کو بدلنا صرف اور صرف اللہ کے اختیار میں ہے ، """"" انّکَ لا تَھدی مَن احببتَ و لَکن اللہ یَھدی مَن یَشاء و ھُوَ أعلمُ بالمُھتَدِین ::: (اے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم ) آپ جسے چاہیں اسے ہدایت نہیں دے سکتے اور لیکن اللہ جسے چاہے ہدایت دے اور اللہ ہدایت پانے کو سب سے زیادہ جانتا ہے """"" پس اگر صاف واضح دلائل سامنے آنے کے بعد بھی کوئی نہ مانے اور اپنی عقل و دانش ، منطق و فسلسفہ وغیرہ کی بنا پر ان بینات کو رد کرے یا ان کی غلط تاویل کرے تو اللہ ہی اس کو جزا دینے والا ہے """"" و اتیناھُم بینات من الامر فَما اختلفُوا اِلا مِن بعد ما جاء ھُم العِلمُ بَغیاً بَینَھُم اِن رَبّکَ یقضِی بَینَھُم یَومَ القِیامۃِ فِیما کانُوا فِیہِ یَختَلِفُون ::: اور ہم نے انہیں (اس)ٰ معاملے (دین) میں سے واضح دلائل عطا فرمائے اور انہوں نے ان کے پاس عِلم ٓ جانے کے بعد ہی آپس میں بغاوت کرتے ہوئے (دین میں) اختلاف کیا (اور یہ نہیں جانتے کہ)بے شک جس بات میں یہ اختلاف کرتے ہیں آپ کا رب قیامت والے دن اس کے بارے میں ان کے درمیان فیصلہ فرما دے گا """""
و السلام علیکم۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا مشورہ یہ ہے کہ جہاد سے متعلق بات چیت جہاد والے دھاگے پر ہو اور اگر لونڈی / غلام کی متعلق بحث کرنی ہے تو اس کا بھی دھاگہ موجود ہے۔ یہاں عید محبت پر ہی گفتگو ہو تو مناسب رہے گا۔
 
میرا مشورہ یہ ہے کہ جہاد سے متعلق بات چیت جہاد والے دھاگے پر ہو اور اگر لونڈی / غلام کی متعلق بحث کرنی ہے تو اس کا بھی دھاگہ موجود ہے۔ یہاں عید محبت پر ہی گفتگو ہو تو مناسب رہے گا۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، شمشاد بھائی آپ کا مشورہ مناسب ہے ، ان شاء اللہ اس پر ہی عمل پیرا ہوتے ہیں ، اللہ ہم سب کے لیے خیر کا حق کی پہچان اور قبول اور اس پر عمل میسر فرمائے ، و السلام علیکم۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں یہاں صرف اپنی معلومات کے لیے پوچھنا چاہ رہا تھا کہ یہ "عید محبت" کی اصطلاح کس زمانے میں مروج ہوئی تھی؟
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے نہیں معلوم، مجھے ویلنٹائن ڈے لکھنا مشکل اور عید محبت لکھنا آسان لگا تھا اس لیے اوپر لکھ دیا۔
 
میں یہاں صرف اپنی معلومات کے لیے پوچھنا چاہ رہا تھا کہ یہ "عید محبت" کی اصطلاح کس زمانے میں مروج ہوئی تھی؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، بہت خوب نبیل بھائی ، اچھا سوال ہے ، اس خرافات کو """ عید محبت """ کا نام کس زمانے میں دیا گیا اس کا بالکل درست جواب دینا تو شاید ممکن نہ ہو ، اگر کوئی ایسی معلومات مہیا کرے تو بہت اچھا رہے گا ان شا اللہ ،
آپ کے سوال کے جواب میں ایک اندازہ یہ مقرر ہو سکتا ہے کہ اس نام کی عمر پندرہ سال سے زیادہ نہ ہوگی ، یعنی تقریبا اس وقت سے جب سے اس دن کو منانے کا سلسلہ عرب دنیا ، جس کی بھاری اکثریت ملسمان ہے ، میں داخل کیا گیا ، تو اسے اس کافر پادری ، یا دیوی دیوتاوں وغیرہ کے نام سے منسوب رکھے ہوئے ایسا کرنا ممکن نہ تھا تو اس کے تاریخی اسباب میں پائے جانے والے """ مشترکہ سبب """ یعنی """ محبت """ کے نام کو استعمال کر کے حقائق کو چھپاتے ہوئے اسے """ عید الحُب """ کے نام سے داخل اور پھر مروج ہی کر دیا گیا ، اور آج عرب دنیا ، اور مسلمان دنیا اس نام کے غچے میں کفر و شرک گناہ و بے حیائی کا یہ دن منانے میں مصروف ہی نہیں بلکہ اس کے دفاع کے لیے اس کو درست ثابت کرنے کے لیے طرح طرح کی تاویلات اور فلسفوں کا شکار بھی ہو رہی ہے ، و اللہ المستعان ،
اللہ ہم سب کو حق جاننے ، ماننے قبول کرنےاور اس پر عمل پیرا رہنے کی توفیق عطا فرمائے ، اس اہم سوال کرنے پر شکریہ ، کہ اللہ تعالیٰ نے اسے اس موضوع میں ایک اور معلومات کے اضافہ کا سبب بنایا ، و السلام علیکم۔
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
اس غیر السلامی دن کی پھر سے آمد ہے لہذا اس کے نقصانات کی یاد دہانی کے لیے اس تھریڈ کو تازہ کر رہا ہوں ، و السلام علیکم۔
 
Top