ویسٹ انڈیز کا دورہ انڈیا

عبداللہ محمد نے 'کھیل اور کھلاڑی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 3, 2018

  1. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    8,663
    جھنڈا:
    Pakistan
    کالی آندھی 2 ٹیسٹ، 5 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے بھارت کے دورے پر ہیں۔

    سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے راجکوٹ میں شروع ہو گا۔
    کافی حد تک یکطرفہ ٹیسٹ سیریز متوقع ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    8,663
    جھنڈا:
    Pakistan
    پرتھوی شا کا ڈیبیو۔
    شاندار است

    انڈیا 74/1
     
  3. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    8,663
    جھنڈا:
    Pakistan
    شا جی تو غضب ڈھا رہے ہیں۔ کمال ہی بیٹنگ کر رہے ہیں ڈیبیو پر۔
     
  4. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    5,524
    کوئی زمانہ تھا کہ ہم کالی آندھی کے ذکر سے سہم سہم جاتے تھے! اب تو گویا بے کار کی کوشش ہے۔ :)
     
  5. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    23,919
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    یادش بخیر، مجھے 84-1983 کا ویسٹ انڈیز کا انڈیا کا ٹور یاد آ گیا۔

    انڈیا 1983 کا ورلڈ کپ جیتا ہوا تھا اور ویسٹ انڈیز والوں کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کے دل بھی ٹوٹے ہوئے تھے، لیکن اس مذکورہ دورے نے دونوں کے لیے مرہم کا کام کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز نے اس ٹور میں ون ڈے سیریز 5-0 سے اور 6 میچوں کی ٹیسٹ سیریز 3-0 سے جیتی تھی، جس میں دو ٹیسٹ اننگز کی فتح سے جیتے تھے، لاجواب! :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  6. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    5,524
    کیا خوب ربط فراہم کیا آپ نے عزیزم! یہ نتیجہ تو بہت دلچسپ ہے۔ :)

    India 176 (41.2/45 ov);
    West Indies 108/0
    (22.4/22 ov, target: 81)
    West Indies won by 28 runs
    ربط
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    23,919
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    اُس زمانے متاثرہ میچوں کے اسی قسم کے رزلٹ ہوتے تھے، یہ میچ نوٹس کے مطابق مٹی کے طوفان کی وجہ سے ختم ہوا تھا، اور 22 مکمل شدہ اوورز کے موازنے سے فیصلہ برآمد کیا گیا تھا۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    23,919
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    پرانے ٹورز کی ایک اور بات کہ ون ڈیز اور ٹیسٹ میچوں کو باہم ملا کر کے کھیلتے تھے، اب ایسا نہیں ہوتا بلکہ ون ڈیز اور ٹیسٹ سیریز علیحدہ علیحدہ مکمل کی جاتی ہیں۔ واقعی وقت کافی بدل چکا ہے! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  9. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    5,908
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    چائے کے وقفے پر انڈیا کا اسکور 232-3
    پرتھوی شا نے ڈیبو پہ ہی شتک جڑ دیا اب کوہلی اور رہانے کھیل رہے ہیں
     
  10. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    8,663
    جھنڈا:
    Pakistan
    اسٹمپس ڈے 1
    انڈیا 364-4
    89 اوورز

    انڈیا نے بیٹنگ پیراڈائز پچ کا خوب فائدہ اٹھاتے ہوئے رنز کا انبار لگا دیا ہے۔ خاص کر پرتھوی 'بیوٹی' شا جی نے کمال شمال اننگ کھیلی ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  11. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    5,908
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    انڈیا 649-9 اننگ ڈیکلیئر
    پرتھوی شا 134
    کوہلی 139
    جڈیجا 100 ناٹ آؤٹ
    پجارا 86 اور رشبھ پنت 92
    دیویندر بشو کو 4، لوئس کو 2، براتھویٹ، چیز اور گیبریل کو ایک ایک وکٹ ملی
     
  12. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    8,663
    جھنڈا:
    Pakistan
    ویسٹ انڈیز کا حسب توقع پھسڈی تر آغاز
    21/3
    9 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل۔
     
  13. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    5,908
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    اسٹمپس ڈے 2
    ویسٹ انڈیز 94-6
     
  14. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    23,919
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    مطلب کل میچ ختم ہی سمجھیں! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  15. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    8,663
    جھنڈا:
    Pakistan
    کالی آندھی پہلی اننگ میں 181 آل آؤٹ
    دوسری اننگ 33/1
    مجموعی طور 435 رنز پیچھے
     
  16. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    5,524
    کوئی زمانہ تھا کہ اس کالی آندھی کا بھی شہرہ تھا۔ اب تو الٰہ دین کے جن کو مسلسل زوال کا سامنا ہے۔
     
  17. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    8,663
    جھنڈا:
    Pakistan
    ویسٹ انڈیز دوسری اننگ میں 196 پر آل آؤٹ
    راجکوٹ ٹیسٹ ایک اننگ اور 272 رنز سے انڈیا کے نام۔
    یہ انڈیا کی گھریلو میدان پر 100ویں کامیابی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  18. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    8,663
    جھنڈا:
    Pakistan
    پرتھوی شا جی کو کمال شمال اننگ پر مین آف دی میچ اعزاز سے نوازا گیا۔ پرتھوی جی کھپے کھپے کھپے :redheart::redheart::redheart:

    پرتھوی جی 6ویں انڈین کھلاڑی ہیں جسکو ڈیبیو ٹیسٹ میں مین آف دی میچ ایوارڈ نصیب ہوا۔

    پرتھوی شا
    روہت شرما
    شیکھر دھاون
    ایشون
    آر پی سنگھ
    پروین امرے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  19. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    8,663
    جھنڈا:
    Pakistan
    دوسرا ٹیسٹ پہلا روز تیسرا سیشن

    کالی آندھی 201/6
    65 اعشاریہ 2 اوورز

    بلکل ہی سیدھی اور فلیٹ پچ پر آج کالی آندھی کے بلے بازوں نے مسلسل پھسڈی اور غیر ضروری شاٹس کھیل کر خود کو آؤٹ کیا۔
     
    آخری تدوین: ‏اکتوبر 12, 2018
  20. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    5,908
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    ایک وکٹ کا گھپلہ کر گئے آپ ابھی 210 پہ 6 ہی آؤٹ ہوئے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر