ویب صفحات میں اشعار کی فارمیٹنگ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اردو کے ویب صفحات میں اشعار کے مصروں کی مساوی لمبائی رکھنا ابھی تک ایک غیر شدہ معمہ ہے۔ کچھ عرصہ قبل میں نے فورم پر ایک موڈ انسٹال کیا تھا جس کی بدولت اشعار کو کئی طرح فارمیٹ کرنا ممکن ہو گیا تھا، لیکن یہ فیچر صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کام کرتی تھی، اسی لیے اس فیچر پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی تھی اور بعد میں بعض مسائل کی وجہ سے اسے ہٹا بھی لیا گیا تھا۔ کچھ دن پہلے میں نے اسی پرانے موڈ کے کوڈ‌ میں تجربات کی غرض سے کچھ تبدیلیاں کرنی شروع کیں اور اس کے کچھ نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اگرچہ اشعار کی فارمیٹنگ 100 فیصد مکمل نہیں ہے لیکن کم از کم یہ اب تمام براؤزرز پر کم و بیش ٹھیک نظر آ رہی ہے۔ ذیل میں اس کا ایک نمونہ ملاحظہ فرمائیں:

attachment.php


جیسا کہ اوپر کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، یہاں اشعار کی فارمیٹنگ کے علاوہ ان کے گرد گرافک فریم شامل کرنے کی فیچر بھی فراہم کی گئی ہے۔

کچھ فونٹس انٹرنیٹ ایکسپلورر میں مسئلہ دے رہے ہیں جبکہ دوسرے براؤزرز فائر فاکس اور اوپیرا وغیرہ میں ان کے ذریعے اشعار کی فارمیٹنگ ٹھیک ہو رہی ہے۔ ذیل میں انٹرنیٹ ایکسپلورر میں عماد نستعلیق کےذریعے ایک شعر کی فارمیٹنگ دکھائی گئی ہے:


attachment.php

اور ذیل میں یہی فارمیٹنگ فائرفاکس میں دکھائی گئی ہے:


attachment.php

فی الحال یہ کام تجرباتی سٹیج پر ہے۔ اسے مزید ٹیسٹ کرنے کے بعد فورم میں شامل کر دوں گا۔ میرا ارادہ اس فیچر کو اردو بلاگرز کے لیے عام کرنے کا بھی ہے تاکہ وہ اپنے بلاگ پر شاعری کو خوبصورتی سے پیش کر سکیں۔
 

Attachments

  • poem1.gif
    poem1.gif
    24 KB · مناظر: 106
  • poem2.gif
    poem2.gif
    16.8 KB · مناظر: 105
  • poem3.gif
    poem3.gif
    18.6 KB · مناظر: 105

مغزل

محفلین
اللہ بھلا کرے صاحب ، ایک مدت سے ہم بھی اسی کوشش میں غلطاں تھے ۔ مگر کام بن نہ سکا۔ یہ کام ہو جائے تو بہت بڑا کا م ہوگا ، اللہ جزا عطا فرمائے (امین)
 

arifkarim

معطل
کیا بات ہے! اب پتا چلا کہ نبیل بھائی اپنے ویک اینڈز "کن" نیک کاموں میں گزارتے ہیں:)
 
نبیل عربی میں‌ المودہ نامی پلگ ان ہے جو کئی پلگ انز کا مجموعہ ہے۔ اس میں‌ یہ فیچر موجود ہے۔ البتہ بلاگ والوں کے لیے ایک نیا کام ضرور ہوگا۔ حب اسے ختم کرلو تو مجھے بتائیے گا کہ عربی ترجمہ بھی عربی بلاگرز کے لیے کریں گے۔
 

دوست

محفلین
واقعی، اردو شاعری کی فارمیٹنگ کے پیچھے لوگ پاگل ہوجاتے ہیں۔ ویب پر یہ فیچر بہت ضروری تھا۔
 

مغزل

محفلین
دوست بھائی، ہم اگر فارسی شعر لکھیں تب بھی ’’ پاگل ‘‘ ہوسکتے ہیں ،۔ اردو شاعری کی شرط ہی کیوں
 

دوست

محفلین
اصل میں پاگل سے مراد وہ "فیشن" ہے جس میں‌ شاعری کے ساتھ پورا آرٹ ورک بنایا جاتا ہے۔ بامعنی تصاویر، پس منظز غرض کہ ہر قسم کے پھول بوٹے لگائے جاتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اور پس منظر کے فیشن میں ایک روتی ہوئی لڑکی یا کوئی اداس سا منظر بھی شاکر صاحب :)

لیکن میرے خیال میں برادرم نبیل کا مقصد یہ تھا کہ کم از کم شعر کے دونوں مصرعے لکھنے میں بھی ایک ہی طوالت کے ہوں، یہ بھی شعر کا ایک حسن ہے، شعر وزن میں تو ہوتا ہی ہے یعنی دونوں مصرعوں ایک جیسے لیکن جب ہم ویب پر لکھتے ہیں تو مصرعوں کی لمبائی ایک جیسی نہیں رہتی، یہ بھی ضروری ہے اور اسی لیے کتب میں شاعری اسی طرح لکھی جاتی ہے کہ شعر دیکھنے میں بھی حسین نظر آتا ہے!
 

مغزل

محفلین
نبیل بھائی کہاں تک پہنچا یہ سلسلہ ، ؟؟
اللہ سے آپ کی کامیابی کی دعا ہے ۔
سب سے پہلے ہم اس کا اسکرپٹ اپنے بلاگ میں شامل کریں گے ۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمود، اس طرح کے سلسلے کافی جانگسل مرحلوں کے بعد ہی آگے بڑھتے ہیں۔ :)
آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ میں نے ورڈ پریس کے لیے ایک شاعری کے پلگ ان کا پروٹوٹائپ تیار کر لیا ہے۔ :) یہ آپ کے لیے شاعری نہیں کرے گا بلکہ اشعار کو فارمیٹ کرنے میں مدد دے گا۔ اس پلگ ان پر ابھی مزید کام کی ضرورت ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ اس ویک اینڈ پر اس جانب کچھ پیشرفت کر سکوں۔
 

مغزل

محفلین
صاحب ہم بھی ایک اسی طرح کے سانچے پر کا م کررہے ہیں مگر مشکل یہ ہے کہ یہ ایچ ٹی ایم ایل کی بنیاد پر ہے، جس میں یونی کوڈ اردو کا جسٹیفائی پر راضی کرنا ہے ، جو کہ ایک نظر نہ آنے والی ٹیبل میں ہوگا انشا اللہ ،۔ میرے حق میں بھی دعا کیجے گا، میں آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں ۔والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایچ ٹی ایم ایل میں اشعار کی فارمیٹنگ پر کام کے ابتدائی نتائج میرے ٹیسٹ بلاگ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ اشعار کی فارمیٹنگ کے چار سٹائل سیٹ کیے جا سکتے ہیں۔ ان میں سے تین درست کام کر رہے ہیں جیسا کہ ذیل کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے:

poem3.gif


poem2.gif


poem1.gif

جبکہ چوتھا سٹائل کچھ براؤزر میں مسئلہ دے رہا ہے۔ ذیل میں اس سٹائل کا انٹرنیٹ‌ ایکسپلورر میں ڈسپلے کا سکرین شاٹ موجود ہے:

poem4.gif

یہی سٹائل اوپیرا براؤزر میں درست نظر آ رہا ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں نظر آ رہا ہے:

poem4a.gif
 

الف عین

لائبریرین
گوگل کروم میں چاروں غزلیں بالکل درست جسٹی فائڈ ہیں، آئے کچھ ابر والی بھی جو انٹر نیٹ اکسپلورر میں غلط نظر آ رہی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
واہ بہت خوب برادرم، اور مجھے لگتا ہے کہ اب ایکسپلورر کا تیرہ سالہ پرانا ساتھ چھوڑنا ہی پڑے گا :)

برادرم نبیل یہ بھی بتا دیں گے کرنا کیا ہوگا، یا یہ سب کیسے ہوگا، جزاک اللہ خیر۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
برادرم محمد وارث، میں انشاءاللہ جلد ہی اس کا طریقہ یہاں بیان کر دوں گا۔ بلاگر ڈاٹ کام والے بلاگز پر اس انداز میں اشعار کی فارمیٹنگ کے لیے پوسٹ کو بطور ایچ ٹی ایم ایل محفوظ کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔

عجیب بات ہے کہ آفس والے کمپیوٹر پر مجھے انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 پر یہ پوسٹس ٹھیک نظر آ رہی ہیں۔ آفس والے کمپیوٹر پر انگریزی ونڈوز ایکس پی انسٹالڈ ہے۔ دوسری جانب گھر والے کمپیوٹر پر جرمن ونڈوز وسٹا انسٹالڈ ہے اور اس پر بھی انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 چل رہا ہے اور اس پر تمام پوسٹس کی فارمیٹنگ خراب ہو رہی ہے۔ :confused:
 
Top