فراز وہ لمحے کتنے دروغ گو تھے۔۔۔

طاہر اقبال

محفلین
پيارے دوستو، احمد فراز صاحب کي يہ نظم مجھے بہت پسند ہے۔ مجھے اميد ہے کہ آپ کو بھي يہ نظم بہت پسند آئے گي۔ نظم ملاحظہ ہو:

وہ لمحے کتنے دروغ گو تھے۔
تمہاري پوروں کا لمس اب تک
مري کفِ دست پر ہے
اور ميں سوچتا ہوں
وہ لمحے کتنے دروغ گو تھے
وہ کہہ گئے تھے
کہ اب کے جو ہاتھ تيرے ہاتھوں کو چھو گئے ہيں
تمام ہونٹوں کے سارے لفظوں سے معتبر ہيں
وہ کہہ گئے تھے
تمہاري پوريں
جو ميرے ہاتھوں کو چھو رہي تھيں
وہي تو قسمت تراش ہيں
اور اپني قسمت کو
سارے لوگوں کي قسمتوں سے بلند جانو
ہماري مانو
تو اب کسي اور ہاتھ کو ہاتھ مت لگانا
ميں اُس سمے سے
تمام ہاتھوں
وہ ہاتھ بھي
جن ميں پھول شاخوں سے بڑھ کر لطف نمو اٹھائيں
وہ ہاتھ بھي جو صدا کے محروم تھے
اور ان کي ہتھيلياں زخم زخم تھيں
اور وہ ہاتھ بھي جو چراغ جيسے تھے
اور رستے ميں سنگ فرسنگ کي طرح جا بجا گڑھے تھے۔
وہ ہاتھ بھي جن کے ناخنوں کے نشاں
معصوم گردنوں پرمثال طوق ستم پڑے تھے
تمام نا مہربان اور مہربان ہاتھوں سے
دست کش يوں رہا ہوں جيسے
يہ مٹھياں ميں نے کھول ديں تو
وہ ساري سچائيوں کے موتي
مسرتوں کے تمام جگنو
جو بے يقيني کے جنگلوں ميں
يقيں کا راستہ بناتےہيں
روشني کي لکير کا قافلہ بناتے ہيں
ميرے ہاتھوں سے روٹھ جائيں گے
پھر نہ تازہ ہوا چلے گي
نہ کوئي شمع صدا جلے گي
ميں ضبط اور انتظار کے اس حصار ميں مدتوں رہا ہوں
مگر جب اک شام
اور وہ پت جھڑ کي آخري شام تھي
ہوا اپنا آخري گيت گارہي تھي
مرے بدن ميں مرا لہو خشک ہو رہا تھا
تو مٹھياں ميں نے کھول ديں
اور ميں نے ديکھا
کہ ميرے ہاتھوں ميں
کوئي جگنو
نہ کوئي موتي
ہتھيليوں پر فقط ميري نامراد آنکھيں دھري ہوئي تھيں
اور ان ميں
قسمت کي سب لکيريں مري ہوئي تھيں۔
احمد فراز[fade]
 

NAZRANA

محفلین
السلام علیکم،
احمد فراز صاحب کے کلام سے آپکا انتخاب بہت پسند آیا۔
امید ہے آئندہ بھی ایسا ہی خوبصورت و نایاب کلام عطا فرمائینگے۔
 

طاہر اقبال

محفلین
محترمہ نظرانہ صاحبہ (بقول منتظم اعلٰی جناب نبیل صاحب کےکہ آپ محترمہ نہیں ہیں۔ اور مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا۔ اس لیے میں معذرت خواہ ہوں)

آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اس نظم کو پسند فرمایا۔ بلاشبہ یہ نظم احمد فراز صاحب کی بہترین نظموں میں سے ایک ہے۔ پڑھنے کا شکریہ۔
طاہر۔۔۔
 

طاہر اقبال

محفلین
کیا اس کا مطلب ہے کہ میں ان خاتون یا حضرت کو پہچاننے میں غلطی کا مرتکب ھوا ہوں؟ ویسے ان کے نام سے تو یہی گماں ہوتا ہے کہ یہ خاتون ہیں۔ لیکن اگر حقیقت کچھ اور ہے، تو میں شرمندہ ہوں کہ ایک اچھے بھلے محترم کو محترمہ کہہ گیا۔ میں معذرت خواہ ہوں۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
طاہر ، ابھی شرمندہ نہ ہوں، ہو سکتا ہے شرمندہ مجھے ہونا پڑے، نذرانہ کی وضاحت کے بعد۔۔ :oops:
 

طاہر اقبال

محفلین
:eek: یعنی یہ بھی خوب رہی۔ آپ کو بھی شبہ ہے کہ نذرانہ صاحبہ (یہاں صاحبہ اس لیے کہا ہے کیونکہ لفظ نذرانہ موئنث صنف کا ہے) درحقیقت صاحبہ ہیں یا صاحب۔ محترم نبیل صاحب ، مجھے لگتا ہے کہ نذرانہ سے ایک بڑی مؤدبانہ گزارش کرنا پڑے گی کہ وہ ہمیں اس شش و پنج سے نکالیں۔
 

جہانزیب

محفلین
واہ کیا کہنے فراز کے۔۔
اور جہاں تک میں نذرانہ صاحب کو ایک دو اور فورم سے جانتا ہوں وہ صاحب ہی ہیں نا کہ صاحبہ :lol:
 

طاہر اقبال

محفلین
محترم جہانزیب صاحب!

آپکا بہت شکریہ کہ آپ نے اس غلط فہمی کو دور کرنے میں ہماری مدد فرمائی۔

بڑی مہربانی۔۔۔
 
Top