وہ ایک شخص کہ سب جاچکے تو یاد آیا

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت بہترین۔۔۔
ایسے اشعار کم ہوتے ہیں جنہیں پڑھنا شرو ع کرو تو ختم کیے بغیر رُک نہیں سکتے!!!
بہت شکریہ عمران بھائی ! بہت ممنو ن ہوں اس قدر افزائی کے لئے ۔ اللہ آپ کو دین و دنیا کی تمام نعمتیں عطا فرمائے ۔
 
بہت زبردست
پڑھتے جاتے ہیں مگر دل سیر نہیں ہوتا۔:)

بس اتنا کہیں گے:
ابھی کچھ اور بھی کہنی ہیں آپ کو غزلیں
یہ شوقِ محفلِ یاراں ہے یاد آیا؟

اتنی اچھی غزل کی اتنی "پھسڈی" تضمین پر ہم پیشگی معذرت خواہ ہیں:):)
 
یعنی تابش بھائی نےبالکل صحیح کہا تھا!

تو پھر آپ جلدی سے ’’جملۂ سہو‘‘ ادا کرلیجئے ۔ :):):)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
دیکھئے آپ معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔ اب آپ نے یہ راز کھول ہی دیا ہے تو پھر ہمارے سارے پیسے واپس کریں ۔
میں احمد بھائی سے مناسب معاوضے پر آپ کے خلاف ہجو طویل لکھوالوں گا
ارے یہ بات تو ابھی تک راز میں ہے کہ کون کون سی لکھوائی ہے۔ :D
آپ مجھے ہی پیشکش کریں۔ معاوضہ مناسب ہوا تو میں اپنے خلاف ایک اچھی ہجو لکھ دوں گا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
احمد بھائی کی عنایت اور تعاون سے ساری غزلیں اب ایک ہی فائل میں جمع ہوگئی ہیں ۔
ظہیر بھائی میں بیعت کرنا چاہتا ہوں آپ کے ہاتھ پر۔ یہ کام آخر آپ نے ان سے کروا کس طرح لیا۔ واللہ یہ آدمی ہزار پوستیوں پر اکیلا بھاری ہے۔
 
ظہیر بھائی میں بیعت کرنا چاہتا ہوں آپ کے ہاتھ پر۔ یہ کام آخر آپ نے ان سے کروا کس طرح لیا۔ واللہ یہ آدمی ہزار پوستیوں پر اکیلا بھاری ہے۔
پہلے تعاون کی نوعیت جاننی پڑے گی۔
ہو سکتا ہے، ایک فائل میں جمع کرنے کا طریقہ بتایا ہو۔
 
بہت زبردست
پڑھتے جاتے ہیں مگر دل سیر نہیں ہوتا۔:)

بس اتنا کہیں گے:
ابھی کچھ اور بھی کہنی ہیں آپ کو غزلیں
یہ شوقِ محفلِ یاراں ہے یاد آیا؟

اتنی اچھی غزل کی اتنی "پھسڈی" تضمین پر ہم پیشگی معذرت خواہ ہیں:):)
ہماری صلاح:

ابھی کچھ اور بھی کہنی ہیں آپ کو غزلیں
جو محفلیں کے تقاضے سُنے تو یاد آیا​
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ارے یہ بات تو ابھی تک راز میں ہے کہ کون کون سی لکھوائی ہے۔ :D
آپ مجھے ہی پیشکش کریں۔ معاوضہ مناسب ہوا تو میں اپنے خلاف ایک اچھی ہجو لکھ دوں گا۔
سوری ۔ آپ کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یہ ٹینڈر آپ کو نہیں دیا جاسکتا ۔ رقم اور پروجیکٹ دونوں کے ڈوبنے کا شدید خطر ہ ہے ۔ ادارہ فی الحال اتنا بڑا رسک نہیں لے سکتا ۔

آپ کی شان میں یہ کارِ خیر میں بقلمِ خود انجام دوں گا ۔ خواہ اس کے لئے نثری نظم کا سہارا ہی کیوں نہ لینا پڑے ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی میں بیعت کرنا چاہتا ہوں آپ کے ہاتھ پر۔ یہ کام آخر آپ نے ان سے کروا کس طرح لیا۔ واللہ یہ آدمی ہزار پوستیوں پر اکیلا بھاری ہے۔
بے شک اس شک میں کوئی شبہ نہیں ۔
ویسے یہ ہزار پوستیوں کا استعارہ کمال ہے ۔ واقعی نیرنگ خیال ہے ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
پہلے تعاون کی نوعیت جاننی پڑے گی۔
ہو سکتا ہے، ایک فائل میں جمع کرنے کا طریقہ بتایا ہو۔
نہیں تابش بھائی ۔ یہ بات نہیں ۔ سارا کام انہی نے کیا ہے ۔
ایک دن اچانک احمد بھائی کی ایمیل آئی کہ جس میں ایک اٹیچی کیس اٹیچ تھا ۔ معلوم ہوا کہ انہوں نے بڑی محنت سے اردو محفل پر شائع میرےتمام کلام کو چن چن کر ایک فائل میں جمع کرکے بھجوایا ہے ۔ یہ ان کی محبت ہے ۔ اللہ ان کو سلامت رکھے ۔ وہ بہت بڑے دل کے آدمی ہیں ۔
 
جاسمن

لائبریرین
آداب اعجاز بھائی ! آپ کی داد ہمیشہ باعثِ شرف ہوتی ہے ۔ اللہ آپ کو ہزاری عمر عطا فرمائے ۔

احمد بھائی کی عنایت اور تعاون سے ساری غزلیں اب ایک ہی فائل میں جمع ہوگئی ہیں ۔ میں نظرِ ثانی کررہا ہوں اور جو چیزیں نکالنے کی ہیں انہیں نکال رہا ہوں ۔ ان شاء اللہ اگلے ماہ کے آخر تک مسودہ آپ کو بھیج دوں گا ۔ اس کے لئے آپ کا پیشگی شکریہ ۔ اللہ آپ کے وقت اور توانائی میں برکت دے ۔ اردو کی ترقی اور ترویج کا جو کام آپ کررہے ہیں اس کا اجر صرف اللہ کریم ہی آپ کو دے سکتے ہیں ۔ اللہ آپ کا سایہ سلامت رکھے ۔ آمین ۔

آمین!
ثم آمین!
 
Top