"وہم" باہمی تعلقات میں سب سے بڑا مسئلہ

زبیر مرزا

محفلین
وہم کی وجہ باہمی رابطے کی کمی ہوتی ہے جب آپ اپنےمعاملات اورمسائل میں قریبی لوگوں کو شریک رکھتے ہیں تو وہم اوربدگمانی کے امکانات نہیں رہتے
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
''دہرا'' ۔۔۔۔ ''کوہ نوازی '' نئی ترکیب لگ رہی ہے ۔ پہلے سنی کبھی نہ تھی
دہرا تو دگنا، دو چند، دونا، دو تہہ کا، وغیرہ کے معنوں میں عام مستعمل ہے۔
ذرہ نوازی کا مطلب ہوتا ہے کہ خود کو عجز و انکسار کا پتیلا (پُتلا) بنا کر ذرے سے تشبیہ دینا کہ میں تو ایک مٹی کا ذرہ ہوں جسے آپ نے تعریف سے نواز دیا۔ یہاں مذاق میں انکساری کے پتیلے سے باہر نکل کر یہ کہا کہ میں صرف مٹی کا ذرہ نہیں بلکہ پہلے ہی کوہ (پہاڑ ) ہوں جسے آپ نے نوازا۔ :laughing:
 
فاتح

لائبریرین
کسی ایکسورسسٹ سے رابطہ کیا جائے پھر ؟
بابوں سے تو جِن نکلوانے نہیں آپ نے
:)
میرے خیال میں تو exorcist صرف انگریزی ترجمہ ہے۔ ڈرامے باز جن نکالنے والا بابا ہو یا مائی اور وہ انگلستان یا امریکا میں ہو یا پاکستان ہندوستان میں، اسے ایکسورسسٹ ہی کہا جائے گا
 
عباس اعوان

جو فرق حکیم اور ڈاکٹر میں ہے، اسی کو سامنے رکھ کر میں نے یہ بات کہی تھی
:)
 
فاتح

لائبریرین
جو فرق حکیم اور ڈاکٹر میں ہے، اسی کو سامنے رکھ کر میں نے یہ بات کہی تھی
:)
ڈاکٹر کے پاس کسی مستند جامعہ کی ڈگری ہوتی ہے لیکن حکیم عموماً سینہ بہ سینہ چلنے والے علم کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ فرق ہوتا ہے ڈاکٹر اور حکیم میں ۔
جب کہ انگریزی میں جن نکالنے والے بابے کے لیے ایکسورسسٹ کا لفظ متعین کر دیا گیا ہے لیکن اردو میں شاید کوئی خاص لفظ نہیں لہٰذا ان دونوں میں کوئی فرق نہیں۔
 
کام تو حکیم اور ڈاکٹر بھی ایک ہی کرتے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
کام تو حکیم اور ڈاکٹر بھی ایک ہی کرتے ہیں۔
کام تو کافی سارے انسان اور گدھے بھی ایک ہی کرتے ہیں کھانا، سونا، وزن اٹھانا وغیرہ وغیرہ :laughing:
شاید آپ نے میرا مراسلہ غور سے نہیں پڑھا کہ حکیم اور ڈاکٹر کا فرق کیا ہوتا ہے۔
کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ایکسورسسٹ صرف انگریزی ترجمہ ہے جن نکالنے والے بابے کا :)
 
جنابِ محترم، مار مار کر جن نکالنے اور مغربی ایکسورسزم میں آپ کو کوئی فرق نظر نہیں آتا ؟
آپ کیوں بابوں کو سنجیدہ و مہذب ایکسورسسٹ بنانے پر تُلے ہوئے ہیں۔
یا پھر ڈاکٹر صرف انگریزی ترجمہ ہے حکیم کا؟
 
ایکسورسسٹ اور مہذب و سنجیدہ ۔ کیا لطیفہ ہے قبلہ :laughing:
 
عباس اعوان

محفلین
ایکسورسسٹ اور مہذب و سنجیدہ ۔ کیا لطیفہ ہے قبلہ :laughing:
ڈسکوری وغیرہ پر آپ نے مغربی پروگرام وغیرہ تو دیکھے ہو ں گے، اور دیسی بابوں کی چھترول کے مدد سے جن، بدروح اور بعض اوقات روح تک نکال دینے کا آپ نے سنا ہی ہو گا۔

قبلہ، میں نے نہ صرف ایسے پروگرامز دیکھے ہیں بلکہ ایسے ہر دو دیسی و بدیسی فراڈیوں سے بنفس نفیس ملاقات کا شرف بھی حاصل رہا ہے۔ اور دونوں کے طریقۂ ہائے واردات کا واقف و شاہد ہوں۔
بلکہ جوہانسبرگ میں بہت سے ویک اینڈز پر محض فراغت کاٹنے کی غرض سے کسی ووڈو یا جوجو کے نام نہاد ماہرکالے جادوگر کو کام کا کہہ کر اپنے ہوٹل کی لابی میں بلوا لیا کرتا تھا اور وہ شکار پھانسنے بھاگے آتے تھے۔ یاد رہے کہ ہوٹل کی لابی میں بے شمار مسلح سیکیورٹی گارڈز تعینات ہوتے تھے۔ :laughing: پھر گھنٹوں وہ اپنی مہارتوں اور روحوں بد روحوں و دیگر مخلوقات پر اپنے قابو کی داستانیں اور طریقے بتاتے اور میں انہیں کام یہ بتاتا تھا کہ کم از کم 200 ملین ڈالرز کا کوئی "جگاڑ" لگوا دو۔ وہ 100 فیصد کام ہونے کی گارنٹی دیتے اور مانگتے تھے پیسے اور کالے بکرے وکرے۔ جواباً میں انہیں 200 میں سے 100 ملین ڈالر کا حصے دار بننے کی دعوت دیتا کہ تمہیں تو یقین ہے پیسے آنے کا تو بجائے تھوڑے سے پیسوں کے تم 100 ملین ڈالرز کے لیے کام کرو۔ بے چارے بھاگ جاتے تھے۔ ان سب سے یہ شغل لگانے کے باوجود میرا بال تک بیکا نہیں ہوا جو ثبوت ہے ان کے فراڈ ہونے کا۔
 
arifkarim

معطل

200 ملین ڈالر کچھ کم نہیں مانگ لئے؟ اگر جنات نے ہی لاکر دینے ہیں تو کم از کم ایک بلین ڈالر تو ہونے چاہئے تھے :)
 
arifkarim

معطل
ایک مرتبہ یہ "ٹوکن منی" ہاتھ لگ جاتی تو اگلا ٹاسک ان ووڈو اور جوجو والوں کو یہی دینا تھا میں نے۔ :laughing:
ویسے دنیا کتنی بھولی بھالی ہے کہ ان جاہل عاملوں کے پاس اپنی مادی خواہشات پوری کروانے پہنچ جاتے ہیں۔ بندہ ان سے پوچھے اگر عامل کے منتروں میں کوئی دم ہوتا تو اسے اس کام کیلئے "دکان" سجانے کی کیا ضرورت تھی؟ محض چند جادوئی بول موصوف کو دنیا کا امیر ترین اور طاقت ور انسان نہ بنا دیتے :)
 
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ بل گیٹس، کارلوس سلم، وارن بفٹ، امنکایو اورٹیگا، لیری ایلیسن وغیرہ دراصل کالے جادو کے ماہرین ہوں اور انہوں نے یہ ساری دولت جادو اور جنات کے ذریعے حاصل کی ہو لیکن دنیا کو نہ بتایا ہو :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
اسکا تو پتا نہیں البتہ اپنی کمائی ہوئی زیادہ تر دولت فلاحی کاموں کیلئے عطیہ کر دینے والا معاملہ یقیناً کسی حاتم طائی نامی جن کی کاروائی لگتی ہے :)
میرے خیال میں دنیا کے امیر سے امیر ترین انسان کے پاس لامتناہی قوت خرید ہونے کے باوجود موت سے بچ نکلنے کا کوئی حل فی الحال موجود نہیں۔ یوں نہ چاہتے ہوئے بھی وہ اپنی دولت مرنے سے قبل فلاحی کاموں کیلئے وقف کر جاتے ہیں :)
اپنی آنے والی نسلوں کے نام یہ تمام تر دولت کر دینے کا مطلب اپنے ہی قیمتی جنیاتی پول کیساتھ کھلواڑ ثابت ہوگا جیسا کہ عرب دنیا میں امراء کے شہزادوں کی حالت زار دیکھ کر ہوتا ہے :)
 
آخری تدوین:
Top