ووٹ دو بجلی لو،ن لیگ کی نئی پالیسی سامنے آگئی

میرا حال ان پاکستانیوں جیسا ہے جنہوں نے ساری عمر ملک سے باہر قدم نہیں رکھنا ہوتا لیکن پھر بھی امریکی الیکشن و سیاست سے غیر معمولی دلچسپی ہوتی ہے۔
ویسے یاز فارسی کے شاعر ہیں؟
محاورے کے لیے شاعر ہونا ضروری ہے کیا....؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
عمران خان نے جب سے بجلی کے بل جلائے ہیں تب سے کم از کم بجلی کی حد تک میں تحریک انصاف کی پالیسیوں کا مخالف ہوں۔ موجودہ حکومتی پالیسی بھی کافی منصفانہ ہے کہ جہاں چوری زیادہ ہے وہاں لوڈ شیڈنگ بھی زیادہ ہونی چاہئے۔
کیا بجلی کی چوری ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری نہیں۔؟ لوڈ شیڈنگ بڑھانا اس کا حل ھے۔؟
 
محمد وارث

لائبریرین
لطائف اس رپورٹ میں جتنے مرضی ہوں، لیکن اس میں حقیقت کچھ نہ کچھ ضرور ہے۔

میں پچھلے تین ادوار، ق لیگ، پی پی پی اور نون لیگ، میں لوڈ شیڈنگ شیڈول کو بہت اچھی طرح سے جانتا ہوں۔ میرا حلقہ خواجہ آصف والا ہے۔ ق لیگ کے دور میں غیر اعلانیہ دس دس بارہ بارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی اور گجرات والے کئی کاروباری لوگ ہمیں مطلع کرتے تھے کہ یہاں ایک منٹ کی بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہے۔ پھر پی پی کا دور آیا تو لوڈ شیڈنگ اس سے بھی بدتر ہو گئی۔ بارہ چودہ گھنٹے اور بعض دفعہ تو اس سے بھی زیادہ، وہ بھی غیر اعلانیہ۔

پھر نواز شریف کا دور آیا، پہلے دن سے، جب کہ ملک میں مجموعی بجلی کی پیداوار میں ذرہ برابر فرق نہیں تھا، سیالکوٹ میں لوڈ شیڈنگ معمول پر آ گئی۔ پہلے کچھ سال دو سے چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی رہی وہ بھی ایک انتہائی سخت روٹین سے۔ پھر لگ بھگ پچھلے ایک سال سے ایک منٹ کی بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی۔ لائنوں کی مرمت یا اوور ہیڈ کی تعمیر کے سلسلے میں دن کے وقت بجلی ایک آدھ ماہ سے بند ہو رہی ہے لیکن یہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہے۔

آخری بات یہ کہ میری بیوی (جس نے پچھلے الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا) اور تینوں بچے، اسی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے، خواجہ آصف اور نون لیگ کے بہت بڑے حمایتی بن چکے ہیں۔ ق لیگ اور پی پی دور کا جہنم (جب یو پی ایس اور جنریٹر بھی جواب دے جاتے تھے) اور نون لیگ کی بہشت (پچھلے کافی عرصے سے میں نے یو پی ایس بند رکھا ہوا ہے کہ بجلی جاتی ہی نہیں) ہمارے حصے میں صرف اسی وجہ سے آئی کہ یہ خواجہ آصف کا حلقہ ہے!
 
عباس اعوان

محفلین

پڑھوں لکھوں کو ایسے قابو کر لیا انہوں نے تو نیم خواندوں کے ساتھ کیا کرتے ہوں گے ن لیگ والے ؟؟؟؟
 
متفق ہمارے ہاں بھی لوڈ شیڈنگ میں آپ کی ذکر کردہ صورتحال رہی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
عبدالقیوم چوہدری اے کیڑی سائنس اے۔ سانوں وی دسو! :)
ویسے آپ بھی وہی کام کر رہےہیں جو پاکستانی صحافی کرتے ہیں، یعنی بیان کو توڑ موڑ کر بیان کرنا۔ میں نے نون لیگ کی مطلق 'جنت' کا ذکر نہیں کیا تھا بلکہ ق لیگ اور پی پی کے 'جہنم' کے تضاد میں اس کا ذکر کیا تھا۔

ویسے ابھی چوہدری صاحب کی بتائی گئی روشن پاکستان ایپ سے اپنے علاقے کا سٹیٹس دیکھا ہے، یہاں بجلی کی چوری یا نقصان کی شرح صفر اعشاریہ دو فیصد بتائی گئی ہے اور لوڈ شیڈنگ بھی صفر!
 
شاہد شاہ

لوڈ شیڈنگ کو بجلی چوری کیساتھ مشروط کرکے ان علاقوں کے مکینوں کو مشکل میں ڈال دیا گیا ہے جہاں بجلی زیادہ چوری ہوتی ہے۔ میرے خیال میں یہ کافی حد تک منصفانہ پالیسی ہے مگر جو چوری کر رہے ہیں انکو اسکا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
 
درست ہے کہ اس طرح جو بیچارے بجلی چوری نہیں بھی کرتے وہ بھی مشکل میں آ جاتے ہیں، لیکن اس صورتحال میں گلی محلے والوں کو علم ہوتا ہے کہ کون بجلی چوری کر رہا ہے اور کس کی وجہ سے سب کو سزا مل رہی ہے سو اُس چور کی رپورٹ کرنی چاہیئے۔

باقی یہ طریقہ کافی حد تک درست ہے، بجلی مہیا کرنے کی اولین ترجیح بھی انہی کو دی جائے جو بیچارے بِل بھر رہے ہیں! اور مزید خوشی مجھے یہ ہوئی کہ میں ایک ایسی جگہ رہتا ہوں جہاں بجلی چوری صفر ہے! :)

Screenshot_2018_03_27_21_31_18.jpg
 
Top