ووٹ دو بجلی لو،ن لیگ کی نئی پالیسی سامنے آگئی

شاہد شاہ

محفلین
ووٹ دو بجلی لو،ن لیگ کی نئی پالیسی سامنے آگئی

اسلام آباد(24نیوز) ن لیگ کے نعرے صرف ن لیگ تک ہی محدود، لیگی حکومت نے صرف ن لیگ کوبجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردینے کافیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حکمرانوں نے جلسوں میں کئے تھے 2018میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے بلند و بانگ دعوے لیکن ہونے جارہا ہے بالکل اس کے برخلاف۔
news-1522050142-2641.jpg


شہریوں کو اگر بجلی کی بلا تعطل فراہمی درکار ہے تو ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیں کیونکہ لیگی ووٹرز کیلئے خوشخبری ہے کہ ان گھروں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ حکومت لوڈشیڈنگ پر قابو تو پا نہ سکی لیکن اپنے ووٹرز کو ریلیف ضرور دے گی۔
news-1522050196-6637.jpg


پاورڈویژن ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ووٹ بینک والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔لاہور سمیت قصور،ساہیوال، شیخوپورہ ،گوجرانوالہ کے علاوہ فیصل آباد اور سیالکوٹ کے بیشترز فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ اوربلوچستان کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشترز علاقوں میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی۔جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں 16گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے بیک اپ ٹرانسفارمرز کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔
ووٹ دو بجلی لو،ن لیگ کی نئی پالیسی سامنے آگئی
 

شاہد شاہ

محفلین
جی جی۔ رپورٹر نے نئی قسم کا گرڈ سٹیشن اور ٹرانسفارمر بھی ایجاد کر لیا ہے۔
غیر سائنسی چیزیں نکال دیں تو اس میں کچھ نہ کچھ صداقت ضرور ہے:
جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں 16گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
 
روشن پاکستان نامی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، بجلی کے بل پر دیا گیا ریفرنس نمبر لکھیں اور اپنے علاقےمیں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال جان لیجیے۔
PkXDGQ.jpg

یہ والا شیڈول میرے رہائش والے علاقے کا ہے۔ نقصان دس فیصد سے کم اور گذشتہ تین چار ماہ سے کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں۔ اس عرصہ کے دوران مرمتی کاموں کے لیے بجلی تین سے چار بار بند ہوئی تو ایک دن پہلے موبائل پر پیغام آ جاتا رہا، مزید براں مقامی مساجد سے اعلان بھی ہوا۔


tu20ZQ.jpg

یہ والا شیڈول میرے آفس والے علاقے کا ہے۔ نقصان 15 فیصد سے زائد ہے اور 24 گھنٹوں میں دو گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔

gTbACO.jpg

گھر سے دفتر تک کل فاصلہ 1.1 کلو میٹر ہے۔ دونوں علاقوں کے فیڈرز الگ الگ ہیں، ایک میں لوڈ شیڈنگ ہے اور ایک میں نہیں۔
VdlYXE.png
اور آخری بات اس علاقے کا MNA پی ٹی آئی کا ہے۔ ھن تسی رپورٹر تے میڈیا تے رہنا اے تے کم چُک کے رکھو۔ ;)
 

یاز

محفلین
یہ شرلی غالبا عبدالقیوم چوہدری صاحب نے ہی چھوڑی تھی کہ جن علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے وہاں بجلی چوری ہوتی ہے۔
لیکن آپ کی لاجک کے تحت سارے نون لیگیے واپڈائی صادق اور امین وغیرہ قرار پاتے ہیں کہ بجلی کے بل پابندی سے جمع کراتے ہیں۔
اور ہم اس سے غیرمتفق وغیرہ ہیں۔
 
آخری تدوین:

شاہد شاہ

محفلین
لیکن آپ کی لاجک کے تحت سارے نون لیگئے واپڈائی صادق اور امین وغیرہ قرار پاتے ہیں کہ بجلی کے بل پابندی سے جمع کراتے ہیں۔
عمران خان نے جب سے بجلی کے بل جلائے ہیں تب سے کم از کم بجلی کی حد تک میں تحریک انصاف کی پالیسیوں کا مخالف ہوں۔ موجودہ حکومتی پالیسی بھی کافی منصفانہ ہے کہ جہاں چوری زیادہ ہے وہاں لوڈ شیڈنگ بھی زیادہ ہونی چاہئے۔
 

شاہد شاہ

محفلین
ایسی پراپیگنڈا پوسٹ لگانی ہی ہے تو لطائف والا زمرہ منتخب کر لیاکریں۔
آپنے بہت دیر سے بتایا کہ آپکے علاقہ کا ایم این اے انصافین ہے۔ پہلے بتا دیتے تو آپکی پراپگنڈہ پوسٹس کو زیادہ ’سنجیدگی‘ سے لیتا ۔ اب تو واقعی تذبذب کا شکار ہوں کہ کس سیاسی جماعت کو سپورٹ کرنا چاہئے :)
 

فرقان احمد

محفلین
غیر سائنسی چیزیں نکال دیں تو اس میں کچھ نہ کچھ صداقت ضرور ہے:
رپورٹنگ کا معیار بھی ایک طرف رکھ دیں اور ریسرچ وغیرہ کو بھی ایک کنارے پر رکھ چھوڑیں تو شاید ایک آدھ جملہ برآمد ہو ہی جائے جو صداقت کے اصولوں پر پورا اترے۔ کوشش میں کیا حرج ہے؟
 

شاہد شاہ

محفلین
رپورٹنگ کا معیار بھی ایک طرف رکھ دیں اور ریسرچ وغیرہ کو بھی ایک کنارے پر رکھ چھوڑیں تو شاید ایک آدھ جملہ برآمد ہو ہی جائے جو صداقت کے اصولوں پر پورا اترے۔ کوشش میں کیا حرج ہے؟
تفصیلات کے مطابق حکمرانوں نے جلسوں میں کئے تھے 2018میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے بلند و بانگ دعوے
 
آپنے بہت دیر سے بتایا کہ آپکے علاقہ کا ایم این اے انصافین ہے۔ پہلے بتا دیتے تو آپکی پراپگنڈہ پوسٹس کو زیادہ ’سنجیدگی‘ سے لیتا ۔ اب تو واقعی تذبذب کا شکار ہوں کہ کس سیاسی جماعت کو سپورٹ کرنا چاہئے :)
شہریت آپ کی رہی کوئی نہیں، ووٹ آپ دے نہیں سکتے، پھر ایک پاکستانی سیاسی پارٹی میں آپ کی دلچسپی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یاز بھائی کوئی فارسی محاورہ ہو جائے;)
 
آپنے بہت دیر سے بتایا کہ آپکے علاقہ کا ایم این اے انصافین ہے
اس سے پہلے پیپلیا، قاف لیگیا اور آزاد بھی رہا ہے اور آئندہ کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔ آج کل ایسے’نظریاتی‘ انصافین عمران خان کے ساتھ جلسوں اور تقریبات کی پہلی صف میں بیٹھے نظر آتے رہتے ہیں۔
 

شاہد شاہ

محفلین
پھر ایک پاکستانی سیاسی پارٹی میں آپ کی دلچسپی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یاز بھائی کوئی فارسی محاورہ ہو جائے;)
میرا حال ان پاکستانیوں جیسا ہے جنہوں نے ساری عمر ملک سے باہر قدم نہیں رکھنا ہوتا لیکن پھر بھی امریکی الیکشن و سیاست سے غیر معمولی دلچسپی ہوتی ہے۔
ویسے یاز فارسی کے شاعر ہیں؟
 

زیک

مسافر
میرا حال ان پاکستانیوں جیسا ہے جنہوں نے ساری عمر ملک سے باہر قدم نہیں رکھنا ہوتا لیکن پھر بھی امریکی الیکشن و سیاست سے غیر معمولی دلچسپی ہوتی ہے۔
ویسے یاز فارسی کے شاعر ہیں؟
آپ کس ملک سے باہر قدم نہیں رکھ رہے؟ موناکو، ڈنمارک، ناروے یا سویڈن؟
 
Top