ووٹ دو بجلی لو،ن لیگ کی نئی پالیسی سامنے آگئی

محمداحمد

لائبریرین
پھر ایک ہی صورت بچی ہے کہ ایک تار مرکزی بجلی گھر سے آپ کے گھر تک مسلسل فراہم کی جائے۔ کیسا ہے؟:)
بھئی مذاق کر رہے ہیں:D

ہاہاہاہا۔۔۔!

کیجے مذاق! سارا دن کے الیکٹرک والے کرتے ہیں تو آپ کیوں نہیں کر سکتے۔ :)
 
صاحبان، ایپ پر دوبارہ دیکھ کر بتلائیں کہ اب کیا حالات ہیں؟
ایدھر 20% نقصان بتا رہا ہے اور 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جبکہ دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تو پچھلے 3 گھنٹوں میں ہو چُکی اور اگلے 21 گھنٹوں میں مزید 7 گھنٹے لوڈ شیڈنگ متوقع ہے-(گزشتہ دو دنوں کے شیڈول کے مطابق)

ویسے ابھی چوہدری صاحب کی بتائی گئی روشن پاکستان ایپ سے اپنے علاقے کا سٹیٹس دیکھا ہے، یہاں بجلی کی چوری یا نقصان کی شرح صفر اعشاریہ دو فیصد بتائی گئی ہے اور لوڈ شیڈنگ بھی صفر!
یہ والا شیڈول میرے آفس والے علاقے کا ہے۔ نقصان 15 فیصد سے زائد ہے اور 24 گھنٹوں میں دو گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔
 
صاحبان، ایپ پر دوبارہ دیکھ کر بتلائیں کہ اب کیا حالات ہیں؟
ایدھر 20% نقصان بتا رہا ہے اور 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جبکہ دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تو پچھلے 3 گھنٹوں میں ہو چُکی اور اگلے 21 گھنٹوں میں مزید 7 گھنٹے لوڈ شیڈنگ متوقع ہے-(گزشتہ دو دنوں کے شیڈول کے مطابق)
آج نقصان 5.9 فیصد ہے- لوڈ شیڈنگ نا ہوئی ہے اور نا شیڈول میں درج ہے.
 

حسیب

محفلین
لطائف اس رپورٹ میں جتنے مرضی ہوں، لیکن اس میں حقیقت کچھ نہ کچھ ضرور ہے۔

میں پچھلے تین ادوار، ق لیگ، پی پی پی اور نون لیگ، میں لوڈ شیڈنگ شیڈول کو بہت اچھی طرح سے جانتا ہوں۔ میرا حلقہ خواجہ آصف والا ہے۔ ق لیگ کے دور میں غیر اعلانیہ دس دس بارہ بارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی اور گجرات والے کئی کاروباری لوگ ہمیں مطلع کرتے تھے کہ یہاں ایک منٹ کی بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہے۔ پھر پی پی کا دور آیا تو لوڈ شیڈنگ اس سے بھی بدتر ہو گئی۔ بارہ چودہ گھنٹے اور بعض دفعہ تو اس سے بھی زیادہ، وہ بھی غیر اعلانیہ۔

پھر نواز شریف کا دور آیا، پہلے دن سے، جب کہ ملک میں مجموعی بجلی کی پیداوار میں ذرہ برابر فرق نہیں تھا، سیالکوٹ میں لوڈ شیڈنگ معمول پر آ گئی۔ پہلے کچھ سال دو سے چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی رہی وہ بھی ایک انتہائی سخت روٹین سے۔ پھر لگ بھگ پچھلے ایک سال سے ایک منٹ کی بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی۔ لائنوں کی مرمت یا اوور ہیڈ کی تعمیر کے سلسلے میں دن کے وقت بجلی ایک آدھ ماہ سے بند ہو رہی ہے لیکن یہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہے۔

آخری بات یہ کہ میری بیوی (جس نے پچھلے الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا) اور تینوں بچے، اسی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے، خواجہ آصف اور نون لیگ کے بہت بڑے حمایتی بن چکے ہیں۔ ق لیگ اور پی پی دور کا جہنم (جب یو پی ایس اور جنریٹر بھی جواب دے جاتے تھے) اور نون لیگ کی بہشت (پچھلے کافی عرصے سے میں نے یو پی ایس بند رکھا ہوا ہے کہ بجلی جاتی ہی نہیں) ہمارے حصے میں صرف اسی وجہ سے آئی کہ یہ خواجہ آصف کا حلقہ ہے!
ہمارا حلقہ آپ کے ساتھ والا ہے این اے 111۔ ق لیگ دور میں امیر حسین اور پی پی دور میں ڈاکٹر فردوس
یعنی دونوں ادوار میں حکومتی حلقہ ہی تھا۔ لیکن لوڈ شیڈنگ کی صورتحال آپ جیسی ہی تھی
اب بھی پچھلے چند دنوں سے دو تین گھنٹے لوڈ شیڈنگ شروع ہو چکی ہے
 
xqfwI2.png
Xbzj9Q.png

شاہد شاہ
حکومت ان دو علاقوں کو بجلی مہیا کرے یا نہیں ؟
 
Top