ون پلس تھری

محمدظہیر

محفلین
بریگزٹ کے بعد پاؤنڈ کی قیمت بہت گری ہے۔ سو ون پلس والے اپنا ریٹ بڑھائیں گے
سو پانچ جولائی کو میں نے فون خرید لیا
کہیں نقصان کی وجہ سے تو سیلز منجمد نہیں ہوئے
کل یو کے سٹور سے آرڈر کیا ہے شپنگ فارورڈنگ سروس کا استعمال کر کے۔ دیکھیں کب تک منزل پر پہنچتا ہے
پیشگی مبارک :)
arifkarim اب آپ بھی ضد چھوڑ کر اینڈرائیڈ پر آجائیے:p
آج سوچ رہے ہیں ون پلس تھری آرڈر کر دیں
لے لیجیے بھیا، زبردست فون ہے:)
 
قیصرانی

لائبریرین
آج سوچ رہے ہیں ون پلس تھری آرڈر کر دیں۔ ایڈ آن میں کیا کچھ شامل کرنا چاہیے؟ ابھی ون پلس ون زیر استعمال ہے اور اس میں تھرڈ پارٹی اسکرین پروٹیکٹر اور پروٹیکٹیو کیس استعمال کر رہے ہیں۔ البتہ ون پلس تھری میں اسکرین پروٹیکٹر لگا ہوا آتا ہے جب کہ پروٹیکٹیو کیس لینا پڑے گا۔ سوچتے ہیں کہ کوئی تھرڈ پارٹی کیس لیں یا فرسٹ پارٹی سینڈ اسٹون بلیک کیس لے لیں۔ فون کے رنگ کے معاملے میں سافٹ گولڈ اور گریفائٹ میں کچھ دیر متذبذب رہے، لیکن پھر گریفائٹ کو منتخب کر لیا کیونکہ سوفٹ گولڈ کا فرنٹ سفید ہے جو اسکرین آف ہونے کی صورت میں بہت واضح محسوس ہوتا ہے۔ :) :) :)
میں نے نے سینڈ سٹون کور چنا تھا۔ باقی سکرین پروٹیکٹر جو ون پلس ٹو پر تھا، وہ محض سکریچ پروف کی حد تک تھا اور کافی چکنائی جمع کرتا ہے۔ اگر ویسا ہی سکرین پروٹیکٹر ہے تو اس کا شاید نہ ہونا ہی بہتر ہو
گولڈ والا یکم اگست سے شروع ہوا ہے۔ اس سے قبل محض نمونے ہی دیکھے گئے تھے
مشورہ فرسٹ پارٹی والے کور کا ہی دوں گا کہ ان کو چھونا خوبصورت احساس ہے
 
ہم نے کل ہی گریفائٹ کلر والا آرڈر کر دیا تھا، سینڈ اسٹون کیس کے ساتھ۔ ویسے اس دفعہ پہلے سے موجود اسکرین پروٹیکٹر کی تعریف سننے کو ملی ہے۔ :) :) :)
 
زیک

مسافر
آج سوچ رہے ہیں ون پلس تھری آرڈر کر دیں۔ ایڈ آن میں کیا کچھ شامل کرنا چاہیے؟ ابھی ون پلس ون زیر استعمال ہے اور اس میں تھرڈ پارٹی اسکرین پروٹیکٹر اور پروٹیکٹیو کیس استعمال کر رہے ہیں۔ البتہ ون پلس تھری میں اسکرین پروٹیکٹر لگا ہوا آتا ہے جب کہ پروٹیکٹیو کیس لینا پڑے گا۔ سوچتے ہیں کہ کوئی تھرڈ پارٹی کیس لیں یا فرسٹ پارٹی سینڈ اسٹون بلیک کیس لے لیں۔ فون کے رنگ کے معاملے میں سافٹ گولڈ اور گریفائٹ میں کچھ دیر متذبذب رہے، لیکن پھر گریفائٹ کو منتخب کر لیا کیونکہ سوفٹ گولڈ کا فرنٹ سفید ہے جو اسکرین آف ہونے کی صورت میں بہت واضح محسوس ہوتا ہے۔ :) :) :)
میں نے تو سافٹ گولڈ آرڈر کیا کہ امی ابو کے فونوں میں آسانی سے تمیز ہو سکے۔

ون پلس والوں کا کیس لینے کے بارے سوچا مگر سافٹ گولڈ کے ساتھ کوئی اچھا نہ لگا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ کا فون کیوں ابھی تک ہولڈ پر ہے؟
اس بارے کوئی نہیں جانتا، کل ون پلس والوں نے ٹکٹ پر جواب لکھا تھا کہ ڈی ایچ ایل سے ہونے والی اپنی گفتگو شیئر کرو کہ ان کا کیا جواب تھا۔ ان کا جواب دینے کے بعد ابھی تک ان کا رپلائی نہیں آیا
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ کا فون کیوں ابھی تک ہولڈ پر ہے؟
پرسوں ون پلس والوں نے تسلیم کر لیا کہ اتنے دن ہو گئے ہیں، اب تمہارا پیکج لاسٹ/سٹولن شمار کرتے ہیں۔ پھر انہوں نے ری سینڈ کا کہا کہ ایک بار ری سینڈ کرتے ہیں، اگر وہ بھی نہ پہنچا تو ری فنڈ کر دیں گے
 
قیصرانی

لائبریرین
ری سینڈ والا 12 کو آرڈر ہوا، پچھلی پیمنٹ کو آگے قبول کر لیا گیا۔ آج شپمنٹ پک ہوئی اور "اس" جگہ سے آگے نکل آیا ہے جہاں پچھلی دو مرتبہ پھنسا تھا۔ سو دیکھتے ہیں کہ پرسوں پہنچتا ہے یا نہیں
 
Top