ون پلس تھری

زیک

مسافر
ای بے اور امیزون سے مصنوعات منگوا کر نتائج بھگت چکا ہوں۔ کوالٹی اور پیکیجنگ ناقص۔ ری فنڈز کے رپھڑ الگ۔ اسلیے لوکل نیٹ شاپس بہت بہتر ہیں۔ قانون صارفین کیساتھ ہے۔ ہر چیز ۱۴ دن کے اندر اندر بغیر کسی وجہ کے واپس کی جا سکتی ہے۔ ریفنڈ اسی دن ہو جاتا ہے۔
ناروے کافی نکما ملک لگتا ہے۔ ایمزون کی اکثر چیزیں تو ایک دو دن میں پہنچ جاتی ہیں اور اس کی ریٹرن پالیسی بھی اچھی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ناروے کافی نکما ملک لگتا ہے۔ ایمزون کی اکثر چیزیں تو ایک دو دن میں پہنچ جاتی ہیں اور اس کی ریٹرن پالیسی بھی اچھی ہے۔
متفق، مگر اس میں ناروے یا سکینڈے نیوین ممالک کا قصور نہیں بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایمازن اور ای بے کا ان ممالک کا الگ سے سٹور نہیں ہوتا
 

قیصرانی

لائبریرین
کافی چھوٹے ملک ہیں۔ جرمنی یا یوکے سٹور سے منگواتے ہیں؟
جی، میں نے آج تک جرمنی سے شاید ایک مرتبہ خریداری کی ہو، مگر یو کے سے کئی مرتبہ کی اور چند دن میں پہنچ جاتا تھا سامان۔ یو کے میں البتہ اسی دن یا اگلے دن مل جاتا ہے عموماً
 

arifkarim

معطل
ناروے کافی نکما ملک لگتا ہے۔ ایمزون کی اکثر چیزیں تو ایک دو دن میں پہنچ جاتی ہیں اور اس کی ریٹرن پالیسی بھی اچھی ہے۔
بین الاقوامی یا مقامی چیزیں؟ ہمارے پاس یہاں مقامی کوئی سٹور موجود نہیں ہے اسلئے کئی ہفتے لگ جاتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
کی بورڈ کتنی حد تک مکمل ہے؟
اگر سوئفٹ کی سے مقابلہ کریں تو کہاں کھڑا ہے؟
ابھی اس پر سوائپ کا آپشن نہیں ملا
Screenshot_20160823-163915.png

Screenshot_20160823-163920.png
 

سعادت

تکنیکی معاون
میرا خیال تھا فونیٹک ہوگا۔ خیر
فونیٹک لے‌آؤٹ ہی میں تبدیلیاں کی ہیں: کچھ مقامات پر تو شِفٹ والے کیریکٹرز ساتھ ہی شامل کر دیے ہیں، جبکہ کچھ اور مقامات پر شِفٹ والے کیریکٹرز کو سب سے بالائی سطر پر منتقل کر دیا ہے۔
اعراب نہیں ہیں۔ ؤ آ بھی نظر نہیں آ رہے۔
کچھ کیریکٹرز مخصوص کِیز کو لانگ پریس کرنے پر ظاہر ہوتے ہیں:

و ← ؤ
ء ← ٔ
ہ ← ۂ ، اور ه (عربی ه)
ا ← آ
ز ← ژ
م ← ؟
! ← ¡
؟ ← ?، اور ¿

البتہ اعراب کی عدم موجودگی کا معاملہ کچھ عجیب ہے۔
 
Top