ونڈوز 8 میں نستعلیق فونٹ

دوست

محفلین
بہت عرصے بعد ہاتھ سے کتابت کی ہوئی عمران سیریز یاد آگئی۔ بالکل ایسی ہی ٹیڑھی میڑھی تحاریر بڑے چھوٹے الفاظ ذرا "امپرفیکٹ" سا تاثر لیے ہوتے تھے وہ صفحات۔ خیر اچھا اضافہ لگ رہا ہے یہ فونٹ۔
 
الف عین

لائبریرین
اچھا فانٹ ہے ہلکا پھلکا۔ میں خطاطی والی خوبصورتی کی جگہ یہی زیادہ پسند کرتا ہوں کہ حجم چھوٹا ہو۔
 
میں نے ڈاونلوڈ کرکے فونٹ فولڈر میں انسٹال کرلیا لیکن ایم ایس ورڈ میں جو کچھ لکھا وہ نظر نہیں آرہا جیسے ان پیج میں پشتو لکھنے کے بعد نہیں آتی۔
 
mfdarvesh

محفلین
میں نے ڈاونلوڈ کرکے فونٹ فولڈر میں انسٹال کرلیا لیکن ایم ایس ورڈ میں جو کچھ لکھا وہ نظر نہیں آرہا جیسے ان پیج میں پشتو لکھنے کے بعد نہیں آتی۔

اچھا حیرت ہے، میرے پاس تو بلکل ٹھیک ہے
ونڈوز کون سی استعمال کررہے ہیں آپ؟
 
بلال

محفلین
میرے پاس یہ فانٹ ونڈوز ایکس پی سروس پیک 2 میں مائیکروسافٹ آفس اور فائر فاکس میں ٹھیک نہیں چل رہا۔ کچھ اس طرح کا نظر آتا ہے۔
urdu-type-font-screen-shot.PNG

جبکہ ونڈوز سیون میں بالکل ویسا ہی یعنی ٹھیک نظر آتا ہے جیسا کہ اس دھاگے کے شروع کے سکرین شاٹ میں ہے۔ میرے خیال میں یہ usp10.dll فائل کا فرق ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس کا مطلب ہے کہ usp10.dll تبدیل کرکے تجربہ کرنا چاہیے۔
اب معلوم نہیں کہ ونڈوز 7 میں بھی usp10.dll ہے یا نہیں، اور اگر ہے تو کیا یہ ایکس پی میں کام کرے گی یا نہیں؟
ایک اور کام یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ ایکس پی میں مائیکروسوفٹ آفس کے نئے ورژن (2010) میں اس فونٹ کو آزما کردیکھا جائے۔ ایم ایس آفس کے ساتھ بھی عام طور پر usp10.dll کا بہتر ورژن موجود ہوتا ہے۔
 
ونڈوز 7 میں usp10.dll موجود ہے۔ لیکن جب میں نے 7 والی فائل کو ایکس پی میں کاپی کیا تو ونڈوز ایکس پی نے چلنے سے جواب دے دیا۔ پھر اوبنٹو کے ذریعے دوبارہ ایکس پی کی اصل فائل واپس کاپی کی تو ٹھیک ہو گیا۔ باقی مائیکروسافٹ آفس کا نیا ورژن انسٹال کر کے چیک کرتا ہوں پھر مزید بتاتا ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں براہ راست ونڈوز کی ڈائریکٹری میں کوئی dll تبدیل کرنا آسانی سے ممکن نہیں ہے۔ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ اگر usp10.dll کا اپڈیٹڈ ورژن اپلیکیشن کی ڈائریکٹری میں کاپی کر دیا جائے تو ونڈوز کے ساتھ انسٹالڈ ورژن کی بجائے یہی اپڈیٹڈ ورژن استعمال ہوتا ہے، لیکن میں ابھی تک خود اس چیز کا تجربہ نہیں کر سکا ہوں۔
 
بلال

محفلین
جی آپ کی بات درست ہے لیکن میں یہاں موجود ٹول کی مدد سے تبدیل کرتا ہوں تو فائل تبدیل ہو جاتی ہے۔ باقی یہ اپلیکیشن کی ڈائریکٹری کہاں پر ہوتی ہے؟ کیا اس مراد پروگرام فائل والی ڈائریکٹری تو نہیں؟
 
بلال

محفلین
ونڈوز ایکس پی، سروس پیک 2، مائیکروسافٹ آفس 2007 میں اس کا رزلٹ ٹھیک ہو گیا ہے۔ مجھے تو یہی لگ رہا ہے کہ یہ usp10.dll کا ہی فرق ہے۔
نمونہ
urdu-type-font-in-office-2007.PNG
 
جی اس سے مراد ایگزیکیوٹیبل کی ڈائریکٹری ہی مراد ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ونڈوز ایکس پی، سروس پیک 2، مائیکروسافٹ آفس 2007 میں اس کا رزلٹ ٹھیک ہو گیا ہے۔ مجھے تو یہی لگ رہا ہے کہ یہ usp10.dll کا ہی فرق ہے۔
نمونہ
urdu-type-font-in-office-2007.PNG

زبردست۔ اس کا مطلب ہے کہ اس نستعلیق فونٹ کا استعمال عام ہونے کا امکان ہے۔
اسی فورم پر عارف کریم نے ایک مرتبہ آفس 2007 کے ساتھ انسٹال ہونے والی usp10.dll کے ونڈوز میں استعمال کے نتائج کے بارے میں بتایا تھا۔ اسے ونڈوز فولڈر میں کاپی کرنے سے ایکسپلورر میں بھی نفیس نستعلیق والے متن کی رینڈرنگ کئی گنا تیز اور بہتر ہو گئی تھی۔ ہو سکتا ہے کہ آفس 2010 والی dll کے استعمال سے مزید بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہوں۔ کچھ تجربات اس فونٹ کو اوبنٹو یا کسی دوسرے لینکس سسٹم میں استعمال کرکے بھی دیکھے جانے چاہییں۔ اب لینکس میں نستعلیق فونٹ ونڈوز کی نسبت بہتر رینڈر ہو رہا ہے۔
 
arifkarim

معطل
فانٹ کی کوالٹی بہت اعلیٰ ہے۔ایک کیریکٹر فانٹ کی حیثیت سے اسکو مستقبل کے لگیچر فانٹس میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ویسے اگر یہ 2006 میں تخلیق کیا گیا تو اتنی دیر سے کیوں ریلیز کیا جا رہا ہے؟ شاید بچاروں کو حقیقی گاہک نہ ملنے کی وجہ سے یہ قدم اٹھانا پڑا۔ خیر یہ فانٹ جوہر نستعلیق، جو کہ اسوقت جمیل، فیض اور علوی نستعلیق کا بیس فانٹ ہے سے ہزار گنا بہتر ہے۔ شیئرنگ کا شکریہ۔
 
najmi

محفلین
بہت عمدہ جی۔ یعنی ایک مستقل مسئلہ حل ہو رہا ہے۔ شاید تہوما منحوس سے جان چھوٹنے والی ہے۔ بلاگوں اور سائیٹوں پہ جب لوگ کہتے۔۔" بھیا بس بکسے دکھ رہے ہیں تمہارے پورے جواب میں" تو سر پیٹ کر واپس تہوما سے رجوع فرمانا پڑتا تھا۔
 
دوست

محفلین
ابھی اس کو تازہ ترین کبنٹو میں ٹرائی کیا ہے۔ لبر آفس رائٹر میں الفاظ ٹوٹ رہے ہیں جیسے کی زمانے میں پاک نستعلیق کے ساتھ فائر فاکس کرتا تھا۔
 
Top