ونڈوز 10 میں اردو صوتی کی بورڈ

آصف اثر

معطل
مجھے ونڈوز 10 کے لیے اردو صوتی کی بورڈ کی ضرورت ہے۔ براہِ کرم @م بلال م کا پاک اردو انسٹالر نہیں چاہیے کیوں کہ اس کا سائز بہت بڑا ہے(جمیل نستعلیق) کی وجہ سے۔ صرف فونیٹک لے آؤٹ چاہیے۔
 
آصف اثر

معطل
شکریہ رانا۔ مجھے بعد میں دراصل م بلال م کے ویب سائٹ ہی سے اردو صوتی کی بورڈ الگ طور پر مل گیا۔ اور یہی لے آؤٹ مجھے چاہیے تھا۔ یہ ماشاء اللہ ہر طرح سے مکمل ہے۔ مگر ایک کی بورڈ لے آؤٹ ایپ کے لحاظ سے اب بھی اس کا سائز بڑا ہے ( 384کے بی)۔ امید ہے م بلال م AMDاور انٹل کے لیے الگ الگ اسے رکھیں گے۔
یا اگریہاں کوئی طریقہ بتا دیں تو میں خود اپنے لیے اسے الگ الگ کرلوں۔
 
دوست

محفلین
اعجاز اختر صاحب کا تیار کردہ کی بورڈ اردو دوست
یہ پاک اردو انسٹالر والے سے پہلے کا بنا ہوا ہے۔ بدقسمتی سے اردو محفل کا ڈاؤنلوڈ سیکشن دستیاب نہ ہونے کے باعث مجھے ڈراپ باکس پر اپلوڈ کرنا پڑا۔
 
arifkarim

معطل
اعجاز اختر صاحب کا تیار کردہ کی بورڈ اردو دوست
یہ پاک اردو انسٹالر والے سے پہلے کا بنا ہوا ہے۔ بدقسمتی سے اردو محفل کا ڈاؤنلوڈ سیکشن دستیاب نہ ہونے کے باعث مجھے ڈراپ باکس پر اپلوڈ کرنا پڑا۔
یہ بھی اچھا ہے البتہ انپیج والوں کا اردو صوتی کیبورڈ انپیج کیبورڈ کے زیادہ قریب ہے۔
 
آصف اثر

معطل
ہاہاہا! دو مختلف پراسیسرز کا کیبورڈ کے سائز سے کیا لینا دینا؟ وہ تو آپریٹنگ سسٹم پر منحصر ہے کہ آپکی ونڈوز 32 بٹ کی ہے یا 64 بٹ کی۔
مجھے علم ہے کہ پروسیسر کا سائز سے یہاں کوئی لینا دینا نہیں۔ لینا دینا تو میرا ہے۔ میں نے یہاں اپنی بات کی ہے کہ جمیل نوری نستعلیق اور دیگر نستعلیقی فونٹس کے سائز نے مجھے ”سائز فوبیا“میں مبتلا کردیا ہے(کیوں کہ30 -15 ایم بی سائز میں تو سینکڑوں دیگر فونٹ آجاتے ہیں) یہی وجہ ہے کہ میں نے جمیل نستعلیق اور علوی وغیرہ کو اپنے فونٹ ذخیرے میں نہیں رکھا۔ جب ایک ایپ یا زیادہ درست طور پر ایک پلگ ان کا سائزکم وبیش 100 کے بی ہوسکتا ہو تو اس کا سائز خوا مخواکیوں بڑھایا جائے۔۔۔
 
آصف اثر

معطل
یہ اسلئے کہ ان فانٹس میں دیگر نستعلیق فانٹس کے مقابلہ میں ہزاروں لگیچرز ہیں۔
مگر اور بھی تو نستعلیقی فونٹس ہیں جن کا سائز 100-400 کے بی ہے، جیسے کہ اردو عماد، امر وغیرہ۔ بات یہ ہے کہ اگر جمیل کو کرکٹر فونٹ میں تبدیل یا نیے سرےسے کریکٹر بیسڈ بنایا جائے تو یہ سارے مسائل کافی حد تک ختم ہوسکتے ہیں۔
 
کیا یہ کیریکٹر فانٹس بھی جمیل نوری نستعلیق کی طرح خوبصورت ہیں؟ آپکا کمپیوٹر کیا اتنا کمزور ہے جو اس سائز کے فانٹ کو ہینڈل نہیں کر سکتا؟
 
آصف اثر

معطل
کیا یہ کیریکٹر فانٹس بھی جمیل نوری نستعلیق کی طرح خوبصورت ہیں؟
لیکن کیا اسی خوبصورتی کے ساتھ جمیل کو کریکٹر بیسڈ نہیں بنایا جاسکتا؟
آپکا کمپیوٹر کیا اتنا کمزور ہے جو اس سائز کے فانٹ کو ہینڈل نہیں کر سکتا؟
بات کمپیوٹر کی نہیں ۔ ویب فونٹ اور دیگر آپریٹنگ سسٹمز (انڈرائیڈ،وغیرہ) میں کیا اتنا بھاری بھر کم فونٹ کوئی قبول کررہا ہے، یا کرسکتا ہے؟ کیا اس بات کی اشد ضرورت نہیں کہ اسی طرح کا خوبصورت فونٹ کم سائز میں بنایاجائے؟ِ
 
اسکے لئے آپ ہلکے پھلکے فانٹس استعمال کر سکتے ہیں۔ وہ بھاری بھرکم فانٹس تو کمپیوٹر کیلئے ہیں۔

لیکن کیا اسی خوبصورتی کے ساتھ جمیل کو کریکٹر بیسڈ نہیں بنایا جاسکتا؟
ظاہر ہے نہیں۔
 
آصف اثر

معطل
اسکے لئے آپ ہلکے پھلکے فانٹس استعمال کر سکتے ہیں۔ وہ بھاری بھرکم فانٹس تو کمپیوٹر کیلئے ہیں۔
لیکن بات وہی ہے کہ اس میں وہ خوبصورتی اور ریڈیبیلیٹی نہیں ہوتی تو جمیل میں ہے۔عرض صرف یہ ہے کہ اس جیسا جامع فونٹ کم سائز میں بنایا جائے۔
 
arifkarim

معطل
لیکن بات وہی ہے کہ اس میں وہ خوبصورتی اور ریڈیبیلیٹی نہیں ہوتی تو جمیل میں ہے۔عرض صرف یہ ہے کہ اس جیسا جامع فونٹ کم سائز میں بنایا جائے۔
یہ تو وہی بات ہوئی کہ کھانا بھی تڑاکے دار ہو پر اسمیں مصالحہ بھی نہ ڈالے جائیں :)
 
آصف اثر

معطل
اگر متلاشی کی مثال سامنے رکھی جائے تو یہ ممکن ہے۔ جب وہ اکیلے ہی مہر نستعلیق جیسا فونٹ بنانے کی کوشش کرسکتا ہے تو ایک پورے پلیٹ فارم سے ایک کریکٹر بیسڈ جمیل نستعلیق پروجیکٹ کیوں شروع اور پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جاسکتا؟
 
متلاشی کے فانٹ میں نقطوں کے ٹکراؤ کے مسائل ہیں۔ جیسا کہ دیگر کیریکٹر فانٹس میں ہوتے ہیں۔
 
دوست

محفلین
لگیچر بیسڈ فانٹ شاید اگلے پانچ برس بھی ایسے ہی چلتے رہیں۔ جب تک ٹیکنالوجی اتنی ایڈوانس نہ ہو جائے کہ حرفی نستعلیق کی پروسیسنگ کے مسائل حل ہو جائیں۔ تب تک کڑا گھونٹ کریں۔ دوسرے پلیٹ فارمز پر ویب بیسڈ نستعلیق جیسے گوگل کا بھدا سا نستعلیق نوٹو موجود ہے جو گزارہ کرتا ہے۔ کمپیوٹر پر فی الوقت لگیچر بیسڈ فانٹس ہی قابلِ عمل ہیں۔ اور مہر نستعلیق کو میں کم و بیش پانچ برس سے زیرِ تعمیر دیکھ رہا ہوں۔ امید ہے کہ اگلے پانچ برس میں یہ شائع ہو جائے گا۔
 
آصف اثر

معطل
لگیچر بیسڈ فانٹ شاید اگلے پانچ برس بھی ایسے ہی چلتے رہیں۔ جب تک ٹیکنالوجی اتنی ایڈوانس نہ ہو جائے کہ حرفی نستعلیق کی پروسیسنگ کے مسائل حل ہو جائیں۔ تب تک کڑا گھونٹ کریں۔ دوسرے پلیٹ فارمز پر ویب بیسڈ نستعلیق جیسے گوگل کا بھدا سا نستعلیق نوٹو موجود ہے جو گزارہ کرتا ہے۔ کمپیوٹر پر فی الوقت لگیچر بیسڈ فانٹس ہی قابلِ عمل ہیں۔
شکریہ دوست ۔ اچھی راہنمائی کی ہے آپ نے۔
 
Top