ونڈوز پر فونٹ فورج کا استعمال

نبیل

تکنیکی معاون
میں ورچوئل مشین پر فیڈورا میں فونٹ فورج چلانے میں ناکام رہا تھا۔ اس کے بعد میں نے ونڈوز میں cygwin انسٹال کیا اور اس میں فونٹ فورج سیٹ اپ کیا۔ یہ تجربہ کامیاب رہا ہے۔ ذیل کے سکرین شاٹس میں فونٹ فورج میں جمیل نوری نستعلیق لوڈ کیا ہوا دکھایا گیا ہے۔

ff01.gif


ff02.gif

مجھے وقت ملا تو میں فونٹ فورج کو بطور پائتھون ماڈیول کے کمپائل کرکے دیکھوں گا۔ اگر ایسا ممکن ہوا تو اس کے ذریعے کئی تجربات کیے جا سکیں گے۔ ہمارے فونٹ ساز دوستوں کو فونٹ فورج پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ اس پروگرام میں بھی کئی مفید فیچرز شامل ہیں۔ فی الحال میں سائگ ون پر ایکس سرور استعمال کر رہا ہوں۔ میری کوشش ہوگی کہ اس پر gnome ڈیسک ٹاپ بھی سیٹ اپ کر دوں۔
 

سعادت

تکنیکی معاون

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ایک جگہ پڑھا ہے کہ فونٹ فورج کو خود سے بلڈ کیا جائے تو اس کے سورسز میں‌ ایک لائن ان کمنٹ کرنے سے فری ٹائپ کی anti-aliasing بھی کام میں لائی جا سکتی ہے۔ اسے کمنٹ آؤٹ کرنے کی وجہ چند الگورتھمز پر ایپل کے پیٹنٹس تھے جو کہ ویسے بھی ختم ہو گئے ہوں گے۔
 
Top