نبیل
تکنیکی معاون
میں ورچوئل مشین پر فیڈورا میں فونٹ فورج چلانے میں ناکام رہا تھا۔ اس کے بعد میں نے ونڈوز میں cygwin انسٹال کیا اور اس میں فونٹ فورج سیٹ اپ کیا۔ یہ تجربہ کامیاب رہا ہے۔ ذیل کے سکرین شاٹس میں فونٹ فورج میں جمیل نوری نستعلیق لوڈ کیا ہوا دکھایا گیا ہے۔
مجھے وقت ملا تو میں فونٹ فورج کو بطور پائتھون ماڈیول کے کمپائل کرکے دیکھوں گا۔ اگر ایسا ممکن ہوا تو اس کے ذریعے کئی تجربات کیے جا سکیں گے۔ ہمارے فونٹ ساز دوستوں کو فونٹ فورج پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ اس پروگرام میں بھی کئی مفید فیچرز شامل ہیں۔ فی الحال میں سائگ ون پر ایکس سرور استعمال کر رہا ہوں۔ میری کوشش ہوگی کہ اس پر gnome ڈیسک ٹاپ بھی سیٹ اپ کر دوں۔