ونڈوز ایکس پی اردو میں

آصف

محفلین
زکریا نے کہا:
مجھے ان‌انسٹال کرنے پر ایک مسئلہ آیا تھا کہ nonunicode پروگراموں کی ڈیفالٹ زبان بھی اردو رہ گئی تھی۔ اس سے کچھ سافٹویر میں گڑبڑ ہو رہی تھی مگر باقی سب ٹھیک تھا۔
تو زکریا آپ نے پھر اسے کیسے حل کیا؟ میرے کمپیوٹر پر یہ مکمل انسٹال بھی نہیں ہوا اور اس کے باوجود بہت سے اطلاقیوں میں مخصوص جرمن حروف درست دکھائی نہیں دیتے۔
 

آصف

محفلین
شکریہ۔ یہ مسئلہ تو حل ہو گیا۔

البتہ ایسا کرنے سے آؤٹ لُک کی ای میلوں کے متون میں سے بھی اردو جاتی رہی۔ (مثلا اردو ویب کی طرف سے جو میل آتی ہے پیغام کی اطلاع کے حوالے سے، اس میں اب دوبارہ سے اردو کی جگہ کیڑے مکوڑے نظر آنا شروع ہو گئے۔)
 

الف عین

لائبریرین
میری شکایت تو وہی قائم ہے کہ جہاں کوئ بڑی فایل لوڈ کی، یا کسی بھی فائل کو محفوظ کیا، فعال اطلاقیہ اپنا عکس بن جاتا ہے کچھ لمحوں کے لئے، مرر امیج۔ بلکہ کچھ لمحوں‌کے لئے تو دوسرے پروگرام بھی کار کرد نہیں رہتے کبھی کبھی۔
دوسری پرابلم نیرو میں آتی ہے۔ میرا ایک پارٹیشن نیا بنایا تھا، اور اسے اس مواجے نے ’نئ ڈرائیو‘ کا نام دے دیا اور میں نے تبدیل نہیں‌کیا۔ اب اس سے کوئ فائل نیرو میں‌سی ڈی برن کرنا چاہتا ہوں تو نہرو اس ڈرائیو کو پہچانتا نہیں۔ یوں بھی یہ اس کا نام ایکسٹینڈیڈ لیٹن کے کیریکٹرس میں تبدیل کر دیتا ہے۔ ویسے یہ مسئلہ نیرو کا یونی کوڈ کمپلائینٹ نہیں ہونے کا ہے، ڈرائیو کا نام بدل دوں تو مسئلہ نہیں رہے گا۔
ابھی تک تو میں مرر امیج والے مسئلے کو عشقِ اردو کی وجہ سے صرفِ نظر کر رہا ہوں۔ کہ بہت سے اردو داں ادباء اور شعراء میرے پاس اردو مواجہ دیکھ سکیں۔
 

زیک

مسافر
آصف نے کہا:
شکریہ۔ یہ مسئلہ تو حل ہو گیا۔

البتہ ایسا کرنے سے آؤٹ لُک کی ای میلوں کے متون میں سے بھی اردو جاتی رہی۔ (مثلا اردو ویب کی طرف سے جو میل آتی ہے پیغام کی اطلاع کے حوالے سے، اس میں اب دوبارہ سے اردو کی جگہ کیڑے مکوڑے نظر آنا شروع ہو گئے۔)

متن میں یا عنوان میں؟ اگر عنوان میں تو اس کا کوئی حل مجھے نہیں ملا۔ اگر متن میں تو آؤٹلک کی ڈیفالٹ اینکوڈنگ utf-8 کر دیں۔
 

AHsadiqi

محفلین
سلام سب کو
بھائي جان مجھ سے تو ڈاونلوڈ نھيں ھو رھا جو لنک آپ نے ديااس پر کليک کيا ايک صفحہ کھل گيا ليکن نہ ڈاونلوڈ شروع ھوا نہ کوئي بٹن ھے ڈاونلوڈ کا کيسے کروں
 

mushtaq lashari

محفلین
یہ ایک بہت اچہی کوشش ہے اور ان افراد کےلئے جو کہ انگریزی سے ناواقف ہیں ان کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں ہے امید ہے کہ آئندہ بہی کو شش جاری رہے گی
 
Top