ونڈوز ایکس پی اردو میں

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ دنوں پہلے دوستوں نے ونڈوز کے اردو لینگویج پیک کا ذکر کیا تو میں نے یہ سوچ کر نظر انداز کر دیا کہ شاید یہ اسی مائیکروسوفٹ آفس کے لینگویج انٹرفیس پیک کی بات کر رہے ہیں جو کہ کئی ماہ قبل منظر عام پر آ چکا ہے لیکن آج یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ پر جا کر معلوم ہوا کہ واقعی ونڈوز ایکس پی کے لیے ایسا لینگویج پیک ریلیز کر دیا گیا ہے۔ میں نے فوراً اسے ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کیا اور کچھ استعمال کرکے بھی دیکھا۔ اردو لینگویج پیک انسٹال کرنے کے بعد ونڈوز بائیں سے دائیں ہو جاتی ہے، یعنی سٹارٹ بٹن دائیں جانب چلا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ ونڈوز کے پیغامات اردو میں نظر آنے لگتے ہیں جیسے کہ applying settings کی جگہ سیٹنگیں لاگو کی جا رہی ہیں لکھا نظر آتا ہے۔

ونڈوز پر اردو لینگویج پیک انسٹال کرنے کے بعد اس کا استعمال دلچسپ ضرور ہے لیکن اس کے استعمال کی کچھ عادت ڈالنی پڑے گی۔ میں یہاں اس کے کچھ امیج پوسٹ کر رہا ہوں۔ کوشش کروں کہ اس کے علاوہ بھی سکرین شاٹ پوسٹ‌ کر سکوں۔

windows_start_menu.jpg


task_manager.jpg


usual_folders.jpg


explorer.jpg


windows_paint.jpg
 

آصف

محفلین
اچھا حیرانی کی بات ہے کہ میرے کمپیوٹر پر یہ مواجہ پیک نصب نہیں ہو سکا حالانکہ ونڈوز بھی اصل ہے اور windows genuine advantage بھی چلتا ہے۔ سیٹ اپ ختم ہونے سے ذرا پہلے رول بیک ہو جاتا ہے؟؟؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
کچھ پتہ تو چلے کہ ڈاون لوڈ مفت ہے کہ پے منٹ۔ نقلی ونڈو پر بھی چلے گا یا صرف اصلی کے لیے ہے اور یہ بھی کہ ڈاون لوڈ لنک کیا ہوگا :roll:
قیصرانی
 

نبیل

تکنیکی معاون
دوست اس لینگویج پیک کو انسٹال کرتے ہوئے احتیاط برتیں۔ میں نے اسے ان-انسٹال کر دیا ہے لیکن لگتا ہے کہ یہ سسٹم پر اپنے نشان چھوڑ گیا ہے۔ کچھ اپلیکیشنز نے چلنے سے انکار کر دیا ہے اور کچھ عجیب سی حرکتیں کر رہی ہیں۔ :(
 

قیصرانی

لائبریرین
ڈاون لوڈ لنک تو دیں

میرے پاس ابھی تین پی سیز ہیں۔ ایک سسٹم کی قربانی میرے لیے کوئی بڑی بات نہیں۔

قیصرانی
 

زیک

مسافر
نبیل نے کہا:
دوست اس لینگویج پیک کو انسٹال کرتے ہوئے احتیاط برتیں۔ میں نے اسے ان-انسٹال کر دیا ہے لیکن لگتا ہے کہ یہ سسٹم پر اپنے نشان چھوڑ گیا ہے۔ کچھ اپلیکیشنز نے چلنے سے انکار کر دیا ہے اور کچھ عجیب سی حرکتیں کر رہی ہیں۔ :(

مجھے ان‌انسٹال کرنے پر ایک مسئلہ آیا تھا کہ nonunicode پروگراموں کی ڈیفالٹ زبان بھی اردو رہ گئی تھی۔ اس سے کچھ سافٹویر میں گڑبڑ ہو رہی تھی مگر باقی سب ٹھیک تھا۔
 

پاکستانی

محفلین
میں نے بھی اسے ڈاون لوڈ کر لیا ہے مگر سروسپیک ون ہونے کی وجہ سے اسے انسٹال نہیں کر سکا کیونکہ انسٹالیشن کے لئے یہ ایکس پی سروس پیک ٹو مانگتی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
میں نے بھی اسے ڈاون لوڈ کر لیا ہے مگر سروسپیک ون ہونے کی وجہ سے اسے انسٹال نہیں کر سکا کیونکہ انسٹالیشن کے لئے یہ ایکس پی سروس پیک ٹو مانگتی ہے۔
پاکستانی بھائی، کیا آپ بھی توثیق شدہ ونڈوز استعمال کرتے ہیں؟
قیصرانی
 

دوست

محفلین
قیصرانی آپ پریشان نہ ہوں۔ ایکس پی کا اردو ورژن کونسا آسمان سے اترا ہے۔ ہو سکتا ہے کوئی شیر جوان اس کو بھی کریک کردے۔ ورنہ اس کے بغیر بھی چل رہا تھا نا تو چلنے دیں۔ آپ لینکس کے ترجمے کی طرف توجہ دیں۔ مجھے لگ رہا ہے آہستہ آہستہ ونڈوز استعمال کرنا مشکل تر ہوتا جائے گا اور پھر صارفین کو مجبورًا آزاد مصدر خدمتگار نظاموں کو اپنانا پڑے گا۔
 

احمد

محفلین
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکۃ
بھائی آپ اس لنک سے ڈائونلوڈ کر لیں ۔۔۔
http://www.microsoft.com/downloads/...f9-79c4-4625-a07a-0cc1b341be7c&displaylang=ur

میں نے تو اس کو ڈائونلوڈ کیا ہے تو کوئی مشکل پیش نہیں آئی ۔۔۔
آپ بھی اوپر والے لنک سے ڈائونلوڈ کر لیں ۔۔۔ اگر کوئی مسئلہ ہو تو پی ایم یا یاہو پر رابطہ کر لیں ۔۔۔
جزاک اللہ خیر ۔۔۔۔ والسلام ۔۔۔۔ احمد
 

احمد

محفلین
نہیں بھائی وہ تو سرچ کے دورن ایک فائل ملی تھی جس کی وجہ سے یہ ممکن ہوا
یہاں پر اس لئے پتہ نہیں لکھا کہ ہو سکتا ہے یہاں منع ہو ۔۔۔۔
احمد
دوست نے کہا:
کیا یہ لوگ اطلاقیوں کو کریک کرنے کا کام کرتے ہیں؟؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
احمد بھائی، ذپ کر دیں وہ لنک یا فائل ہمیں ‌پلیز۔ اس پر کوئی پابندی نہیں‌ ہے :)
قیصرانی
 
Top