وطین کی وائی میکس ڈیوائس

img0134afp3.jpg
 

حسن علوی

محفلین
حضور اس کا مصرف بھی بیان فرما جاتے تو خاصی تشفی اور تسلی ہو جاتی اور یہ کہ یہ ڈیوائس کب متعارف ہوئی مارکیٹ میں اور اس کے فیچرز وغیرہ بھی۔۔۔۔ دِکھنے میں تو براڈ بینڈ ٹائپ کی کوئی شہ معلوم پڑتی ھے۔
شکریہ
 

ساجداقبال

محفلین
جی بالکل، وطین ٹیلی کام وائی میکس استعمال کرتی ہے براڈبینڈ سروسز کیلیے، جس کیلیے یہ ڈایوائس راؤٹر اور وائرلیس اور وائرڈ سوئچ یا ہب کا کام دیتی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
چلیں معلوم ہوا کہ میرا موبائل صاحب/ صاحبہ کو کی بورڈ کا استعمال آتا تو ہے، ورنہ اب تک تو مجھے ایک کیریکٹر بھی نظر نہیں آیا تھا۔ اور تصویریں میں دیکھتا نہیں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
حضور اس کا مصرف بھی بیان فرما جاتے تو خاصی تشفی اور تسلی ہو جاتی اور یہ کہ یہ ڈیوائس کب متعارف ہوئی مارکیٹ میں اور اس کے فیچرز وغیرہ بھی۔۔۔۔ دِکھنے میں تو براڈ بینڈ ٹائپ کی کوئی شہ معلوم پڑتی ھے۔
شکریہ


میں نے اس بارے میں 25 دسمبر کو ایک الگ دھاگے میں ایک جواب لکھا تھا، جو
آپ اور دیگر احباب کے ملاحظے کی خاطر ذیل میں دوبارہ پیش خدمت ہے:

'وطین' کے دو پیکیج ہیں، ایک 18000 روپے کا جس میں اس رقم کو یا تو آپ یکمُشت طور پر پُوری ادا کر سکتے ہیں دوسری صورت میں آپ کو ابتدائی طور پر اس میں سے مبلغ 3000 روبے + پہلا ماہانہ خرچہ (تقریباً 2250 روپے) + 500 روپے ناقابلِ واپسی سیکوریٹی، یعنی کُل ملا کر 5750 تقریباً روبے ادا کرنا ہوں گے اور بقیہ 14850 روپے آپ کو 1350 روپے ماہانہ کے پیشگی 11 چیکوں کی صورت میں ادا کرنا ہوں گے۔ اس سے آپ کو مندرجہ ذیل سہولیات حاصل ہوں گی:

kbps 512 (1 انٹر نیٹ، نیز ان کے ‘Evergreen Unlimited’ پیکیج ٹیلیفون کی سہولت یعنی:
2) وطین ٹو وطین فری کالیں
3) دیگر لینڈ لائن تک 80 ہیسے فی منٹ
4) موبائل تک 1.60 روپے فی منٹ
5) لائن رینٹ 270 روپے ماہانہ جوپہلے ایک سال کے لئے معاف ہوگا
PTCL (6کی نسبت رعایتی نرخوں پر بین الاقوامی کالیں۔
مندرجہ بالا نرخوں کے مطابق کی جانے والی تمام کالوں کے اخراجات کا بِل PTCL کی طرح الگ سے آئے گا۔

دوسرا پیکیج مبلغ 8500 روپے کا ہے، جس میں اس رقم کو یا تو آپ یکمُشت طور پر پُوری ادا کر سکتے ہیں یا دوسری صورت میں آپ کو ابتدائی طور پر اس میں سے مبلغ 3000 روبے + پہلا ماہانہ خرچہ + 500 روپے ناقابلِ واپسی سیکوریٹی ادا کرنا ہوں گے اور بقیہ رقم کو 500 روپے ماہانہ کے پیشگی چیکوں کی صورت میں ادا کرنا ہوگا۔ اس سے آپ کو مندرجہ ذیل سہولیات حاصل ہوں گی:

1) انٹر نیٹ جس کی قیمت کا انحصار آپ کی انتخاب کردہ رفتار پر ہوگا۔ نیز اس کے ساتھ ان کے ‘Evergreen’ پیکیج ٹیلیفون کی سہولت میسر ہوگی یعنی:
2) وطین ٹو وطین 80 ہیسے فی منٹ
3) دیگر لینڈ لائن تک 80 ہیسے فی منٹ
4) موبائل تک 1.60 روپے فی منٹ
5) لائن رینٹ 150 روپے ماہانہ جو پہلے ایک سال کے لئے معاف ہوگا
PTCL (6کی نسبت رعایتی نرخوں پر بین الاقوامی کالیں۔
مندرجہ بالا نرخوں کے مطابق کی جانے والی تمام کالوں کے اخراجات کا بِل PTCL کی طرح الگ سے آئے گا۔

مندرجہ بالا دونوں پیکیجز کی تنصیب کے اخراجات مبلغ 1000 روپے ہوں گے اور کنکش فقط وہاں پر دئیے جائیں گے جہاں پر ان کے سگنل بخوبی موصول ہوں گے۔ ورنہ آپ کو چھت پر نصب ہونے والا ’ Jupiter ‘ نامی ایک اضافی ایکوئپمنٹ خریدنا پڑے گا جس کے اخراجات الگ سے دینا ہوں گے (اگر اس کے ذریعے بھی خاطر خواہ سگنل موصول ہوئے تو)۔ وطین کا Apparatus وارد موبائل کے تمام ٹاوروں پر نصب کیا گیا ہے۔

دوستوں کی اطلاع کے لئے مزید عرض ہے کہ عنقریب PTCL بھی کئی مزید شہروں میں DSL کی سہولت دے رہا ہے، جس کے لئے ٹی وی پر تشہیر جاری ہے۔ لیکن اس میں بھی:

(1 ابتدائی تنصیب کے اخراجات کےعلاوہ ماہانہ اخراجات بھی 'وطین' کے قریب قریب (یا اس سے زیادہ بھی) متوقع ہیں۔
(2 ٹیلیفون لائن کی پَخ پھر بھی ساتھ ہوگی اور ڈائیل اَپ کنکشن کی مانند انٹر نیٹ کی رفتار اور “Connectivity’ کا تعلق بڑی حد تک اس لائن کے' بلا نقص' ہونے پر بدستور رہے گا۔

اس لئے احباب سے گُذارش ہے کہ ڈا ئیل اپ سے براڈ بینڈ کو مُنتقل ہوتے ہوئے PTCLاور 'وطین' میں سے انتخاب کرنے کے لئے مندرجہ بالا تمام باتوں کو براہ مہربانی ذہن میں رکھیں۔
 

الف عین

لائبریرین
پتہ چلا کہ پاکستان میں براڈ بینڈ ابھی بہت مہنگا ہے۔۔ یہاں تو آج کل 4 ایم بی پی ایس کی رفتار میں بھی ماہانہ کرایہ کافی کم ہے۔ اور بہت سی کمپنیاں اس کے ساتھ آئ پی فون بھی مہیا کر رہی ہیں جس پر کچھ منٹ آپ انتر نیشنل کالس بھی کر سکتے ہیں اسی ماہانہ رینٹل میں۔ مثال کے طور پر:
http://youtele.com
 

تلمیذ

لائبریرین
اعجاز صاحب!

کیا بتائیں جناب ! اس موازنے میں ہم کہاں کہاں پر پیچھے ہیں ۔ ۔ ۔

ع پنبہ کجا کجا نہم ۔ ۔ ۔ ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
براڈ بینڈ کا پاکستان یا انڈیا میں بہت دیر سے تعارف ہوا ہے۔ اس وجہ سے وہاں بیسک انفرا سٹرکچر نہیں بن سکا۔ قیمتوں‌ میں فرق اسی وجہ سے ہے

یہاں‌ فن لینڈ میں جیسے 1mbps کا کنکشن 24 یورو پر منتھ ان لیمیٹڈ ڈاون لوڈ کے ساتھ ہے۔ لیکن 8 میگا بٹس کی قیمت کوئی انتالیس یورو ان لیمیٹڈ ڈاون لوڈ کے ساتھ ہے۔ پاکستان بھر میں ابھی تک ایک میگا سے زیادہ سپیڈ کا کوئی غیر سرکاری کنکشن میرے علم میں نہیں

آج کل یورو پچانوے روپے کے لگ بھگ ہے

کل بھائی بتا رہا تھا کہ اس کے پاس اس وقت 2000 پر منتھ میں 256 کلو بٹس کا کنکشن ہے، ان لیمیٹڈ ڈاون لوڈ کے ساتھ۔ اگلے ماہ وہ پی ٹی سی ایل کا نیا پیکیج لے رہا ہے جس میں 2000 روپے کے ساتھ ان لیمیٹڈ ڈاون لوڈ 1 میگا بٹ سپیڈ ہوگی

واضح رہے کہ انسٹالیشن اور ایکوئپمنٹ چارجز میں یہاں ویسے تو کوئی 100 یورو کے لگ بھگ لگ سکتے ہیں۔ لیکن اگر کسی کمپنی کی کسی سیل پر چلے جائیں تو انسٹالیشن بمع ایکوئپمنٹ مفت مل جاتی ہے۔ یہ سیل والی سکیمیں‌ تقریباً ہر ماہ کئی دن تک جاری رہتی ہیں اور ہر کمپنی ایسا کرتی ہے
 

ساجداقبال

محفلین

انکل یہ دونوں ریلائنس اور بی ایس این ایل پھر 1 ایم بی ان لمیٹڈ پی ٹی سی ایل سے مہنگا دے رہے ہیں۔ پی ٹی سی ایل 1 ایم بی ان لمیٹڈ 2 ہزار پاکستانی روپوں میں دیتا ہے جبکہ ریلائنس 3000 کا اور بی ایس این ایل 30 جی بی والیوم کے ساتھ 3300 کا دے رہا ہے۔ :)
بہرحال چھوڑیے کیونکہ اس سے کسی کا پیٹ تو بھرنے رہا(بقول شاکر)۔ ہمیں روزمرہ کی چیزیں بہت مہنگی ملتی ہیں، ڈی ایس ایل جائے بھاڑ میں۔:grin:
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
اس کا مکمل نام Worldwide Interoperability for Microwave Access ہے
وایا میکس ایک جدید ٹیکنالوجی ھے ۔ پاکستان موبی لنک کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے وایا میکس دنیا میں سب سے پہلئ چلاٰئی
پاکستان میں وتین کا دوسرا نمبر ھے انہوں‌نے بھی وایا میکس لانچ کر دی
وایا میکس وایرلیس مین کو کہتے ہیں ۔ آسان الفاظ میں یوں سمجھ لیں یہ کیبل نیٹس کے مجموع ہے ۔ یعنی اس کی سپیڈ بہت زیادہ ہے ۔
دنیا میں موبی سے پہلے کسی نے وایا میکس لانچ نہیں کیا تھا ۔ یہ تھری جی اور ایج سے اگلی ٹیکنالوجی ہے۔
وایا میکس صرف وہاں چلتا ھے جہاں ٹرانسمیٹر پر وایا میکس کا ٹرانسمیٹر لگایا گیا ہو ، میرا مطلب یہ ہے کہ یہ ہر موبایل ٹاور پر وایا میکس کی انٹینا نہیں ہوتا یہ ابھی تک صرف چند شہروں میں ہے ۔ وایا میکس اپنے براڈ کاسٹنگ پواینٹ سے 1 کلو میٹر تک ٹھیک چلتا ھے اس کے بعد اس کی کوالٹی خراب ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔
پاکستان میں انٹرنیٹ کے لحاظ سے یہ بڑی کامیابی ہے ، یہ 802.16 کو استعمال کرتا ھے(انجینیرز اس کوڈ کو جانتے ہوں گے)
عام صارفین کیلیے پاکستان میں وتین نے وایا میکس موبی لنک سے پہلے لانچ کر دیا ، موبی لنک والے 5 ماہ سے مسلسل اس کی ٹیسٹنگ کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں کبھی کوئی مسیلہ نہ آے ۔ وتین والوں‌نے بنا چیک کیے ہی لانچ کر دیا
اس وقت موبی لنک کراچی میں وایا میکس لانچ کر چکی ہے اور وتین 7 شروع میں لانچ کر چکی ہے

اتنی تفصیل کافی ہے وایا میکس کی ۔ کیوں‌کہ یہاں سب ٹیلی کام کی فیلڈ سے نہیں ہیں ان کو مشکل ہو گی اگر میں وایا میکس کے اندر جا کر تفصیل بیان کروں‌۔
 
شکریہ بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔ وایا میکس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وائی میکس
وتین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وطین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکر ہے کہ یتیم نہیں لکھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں پشاور میں کئ جگہوں پر چونکہ ان کی سروس اطمینان بخش نہیں ہے ۔ اس لیے لوگ " وطین " کو " یتیم " کہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
 
دبئی سے موازنہ

ارے بھئی دبئی میں تو ایک سو پچاس درہم میں 256کے بی پی ایس گھریلو ، ایک سو نواسی درہم 512کے بی پی ایس گھریلو جبکہ 250 درہم میں 1 ایم بی گھریلو ہے جو کے پاکستان کی بنسبت بہت ہی زیادہ ہے جبکہ کاروباری پیکج میں 512کے بی پی ایس 865درہم میں ہے۔ لیکن ایک بات یہاں پر اچھی ہے کہ 512کے بی پی ایس کی ڈاونلوڈنگ سپیڈ 103 کے بی پی ایس ہے جبکہ 1ایم بی کی ڈاونلودنگ سپیڈ 147 سے اوپر اوپر ہی ہے۔
 

بلال

محفلین
اس وقت سب سے کم ترین ریٹ پاکستان میں ہی ہیں

بھائی کم ترین ریٹ تو پاکستان میں ہیں۔۔۔ لیکن یہاں کی سروس کا بھی تو کچھ اندازہ کریں۔ ہمارے دفتر میں 512 کے بی پی ایس کا کنکشن ہے اور ڈاؤن لوڈنگ عام طور پر 25 سے 30 آتی ہے۔ کئی بار تو بالکل بھی نہیں ہوتی۔ ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جائے تو جواب ملتا ہے کچھ مسئلہ ہے جلد ٹھیک ہو جائے گا۔ خیر دن بدن بہتری آ رہی ہے۔ دیکھو آگے کیا ہوتا ہے۔۔۔
 
Top