فارقلیط رحمانی

لائبریرین
وُضو کرتے وقت کلی کرنے میں پانچ سنتوں کا خیال رکھنا چاہیے:
1۔ تثلیث: یعنی تین مرتبہ کلی کرنا (بحر صفحہ: 21، جلد1)
2۔ ترتیب: یعنی پہلے کلی کرنا بعد میں ناک میں پانی ڈالنا، اس ترتیب کو ملحوظ رکھنا یعنی اس ترتیب کا خیال رکھنا۔
3۔ تجدیدالماء: یعنی کلی کرنے کے لیے ہر مرتبہ نیا پانی لینا۔
4۔ دائیں ہاتھ سے کلی کرنا: دائیں ہاتھ سے کلی کرے اور ناک میں پانی ڈالے۔ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ دایاں ہاتھ چہرے کے لیے اور بایاں ہاتھ استنجاء کے لیے، یہ سنت ہے۔
5۔ مبا لغہ کرنا کلی کرنے میں:کلی کرنے میں اور ناک میں پانی ڈالنے میں مبالغہ کرے حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ل+قی+ط بن صبرہ سے فرمایا کہ تم وضومکمل کرو، انگلیوں کا خلال اور ناک میں پانی ڈالنے میں مبالغہ کرو، ہاں اگر تم روزہ دار ہو (یعنی اگر روزہ دار ہو تو مبالغہ مت کرو)(رواہ اصحاب السنن سعایہ صفحہ: 121، جلد:1)صاحب بحر نے اور شامی نے فتح سے نقل کیا وہ یہ ہے کہ مضمضہ یعنی کلی میں غرغرہ کرنے سے ہو جائے گا۔ اور ناک میں پانی ڈالنے کا مبالغہ پانی کو ناک کی نرم ہڈی تک پہنچانے سے ہوگا۔ (بحر صفحہ: 21، جلد 1، شامی، صفحہ 116، جلد1)
اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کی توفیق رفیق عطا فرمائے، آمین۔
 
Top