وسکانسن کے کھیت کھلیان

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت عمدہ ظہیر بھائی ۔ شاندار تصاویر ہیں۔
کہیں پڑھا تھا (شاید محاورتاً لکھا ہو) کہ وسکونسن سٹیٹ اکیلے ہی پورے امریکہ کو دودھ سپلائی کرنے کے لئے کافی ہے
بہت شکریہ ،یاز بھائی۔
ریاست وسکانسن کی عرفیت یا نک نیم Dairy-State ہے ۔ ویسے امریکا میں سب سے زیادہ دودھ کیلیفورنیا میں پیدا ہوتا ہے لیکن وسکانسن کا پنیر بہت مشہور ہے۔ درجنوں ا قسام کا پنیر بنایا جاتا ہے یہاں۔
اگر پنیر اور دودھ کی دیگر اشیا نہ بنائیں تو شاید یہاں کا دودھ پورے امریکا کو کافی ہو۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
Fargo فلم کی وائب آ رہی ہے کچھ کچھ۔
اکثر ریاستوں کے دیہی علاقے جب برف سے ڈھک جائیں تو سب ایک جیسے لگتے ہیں۔ میلوں پر پھیلے ہوئے طویل و عریض سفید براق برف زاروں میں کہیں کہیں ایک دو گھر بنے نظر آتے ہیں ۔
مجھے اور میرے بچوں کو برفوں میں چلنا اور اسنو اسپورٹس پسند ہوا کرتے تھے۔ لیکن سردی بڑا عذاب ہے۔ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ایک ہی جگہ کی مختلف موسموں میں کافی اچھی تصویریں ہیں
بہت شکریہ۔
وسکانسن ان ریاستوں میں سے ہے کہ جہاں باقاعدہ چاروں موسم ہوتے ہیں اور اپنی الگ الگ پہچان رکھتے ہیں ۔ مشی گن اور یہاں کا موسمِ خزاں انتہائی دیدہ زیب ہوتا ہے۔ لوگ دور دور سے دیکھنے آتے ہیں ۔
 
Top