وزیراعظم نےاکانومک ایڈوائزری کونسل قائم کر دی: معروف ماہر اقتصادیات عاطف میاں کونسل کا حصہ ہوں گے

جاسم محمد

محفلین
یہی تو اصل جھگڑا ہے کہ آئین پاکستان اور اجماع امت انہیں مسلمان نہیں مانتا کیونکہ وہ ختم نبوت کے منکر ہیں جبکہ آپ کی جماعت انہیں دیگر مسلمانوں کی طرح سمجھتی ہے۔ جس دن یہ بات سمجھ آجائے گی آپ کو ہماری تکلیف بھی سمجھ آجائے گی۔
میں نے مسلمانوں کی کوئی بات نہیں کی۔ بلکہ یہ کہا تھا کہ پاکستانی قادیانی بھی اتنے ہی پاکستانی شہری ہے جتنے دیگر مسلمان ، مسیحی، پارسی یا ہندو پاکستانی شہری۔
مولانا فضل الرحمان کی جماعت تحریک پاکستان کی ہی مخالف تھی اور ہندو کانگریس کے ساتھ کھڑی رہی۔حالیہ جنرل الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے کہا وہ جشن آزادی نہیں منائیں گے۔ نیز قومی اداروں کے خلاف بیانات دئے۔ آج وہ امیدوار بن کر صدر پاکستان کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ یہ ہیں وہ دوہرے معیار جو قادیانیوں کے لئے کچھ اور دیگر پاکستانیوں کیلئے کچھ اور ہوتے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
جسے آپ تعصب سمجھتے ہیں اسے ہم ختم نبوت صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے وفا اور آئین پاکستان سے وفاداری کا تقاضا سمجھتے ہیں
تعصب کی ایک مثال اس ٹویٹ میں دیکھیں۔ ان کو ہر پاکستانی اقلیت قبول ہے سوائے قادیانیوں کے۔
 
کیا قادیانیوں کیلئے دوہرا معیار ہے؟ ماضی میں مرد حق، مرد مومن جیسے جرنیلوں نے آئین پاکستان کی دھجیاں اڑا دیں۔ کسی ایک کا بھی آج تک کوئی احتساب نہیں۔ یہاں ایک قادیانی جو آئین کی ایک مذہبی شق نہیں مانتا ، کوبنیاد بنا کر آسمان سر پر اٹھا لیا گیاہے۔
تاریخ ان آئین شکنوں کو جنہوں نے آئین توڑا کن الفاظ سے یاد کرتی ہے ۔ جبر سے تو بہت بار ملکوں پر بھی قبضہ ہو جاتا ہے آپ کو اس ملک کی عوام نے منتخب کر کے حکومت کا منصب دیا ہے تو اس عوام کی خواہشات پر آپ کے فلسفے جہ معنی دارد۔
دوسرے لفظوں میں فوجی آمروں کا وجود اور انکی آئین شکنی مرزائیت کے آئین سے انکار کی دلیل ہے۔۔؟؟
یہ ایک مذہبی شق کتنی اہم ہے کسی بھی مسلمان سے پوچھ کر دیکھ لیجئے گا۔ اس شق کا انکار قرآن وحدیث سے ثابت شدہ حقائق سے انکار ہے۔ اور اقرار ہے کہ اس ایک مذہبی شق کو نہ ماننے والے اپنے عقائد سے اختلاف رکھنے والوں کو ذریۃالبغایا اور کافر سمجھنے میں حق بجانب ہیں
 
قادیانی عقیدہ ختم نبوت کے انکار کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں۔
سابقہ حکومت نے اس حوالے سے حلف میں چند تبدیلیاں کی تھیں جس کے خلاف تحریک لبیک یا رسول اللہ اور تحریک انصاف نے بھرپور احتجاج کیا تھا۔ ہم انصافین آئین پاکستان میں ختم نبوت کی بھرپور حفاظت کریں گے۔ کوئی ترمیم یا تبدیلی نہیں ہونے دیں گے۔ یہ نان ایشو ہے۔
 
تعصب کی ایک مثال اس ٹویٹ میں دیکھیں۔ ان کو ہر پاکستانی اقلیت قبول ہے سوائے قادیانیوں کے۔
خود کو غیر مسلم ہونے کے باوجود مسلم کہلانے پر اصرار ہی اصل مسئلہ ہے ۔ یہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے ۔ جو دین اسلام کی بنیادی اساس کے انکار کے بعد خود کو مسلمانوں میں چھپا کر رکھنے والوں کو اس فعل سے منع کرنے اور عوام الناس کو دھوکہ کھانے سے محفوظ رکھنے کے لیئے ۔ دوسری اقلیتیں اپنے آپ کو دوسرے دین کا پیروکار مانتی ہیں اور کوئی دھوکہ نہیں دیتیں جبکہ احمدی خود کو مسلمان کہتے ہوئے مسلمانوں کو دھوکہ دیتے ہیں یہی اصل مسئلہ ہے۔ وہ تسلیم کر لیں کہ وہ اپنے عقائد کو اسلام کا نام نہیں دیں گے تو ہمیں ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے-اپنے دین کے مطابق وہ کیا کرتے ہیں ہمیں بطور اقلیت ان کے تمام حقوق کا پاس ہوگا۔ لیکن خود کو مسلمان بھی کہلانا اور ہمارے سامنے ہی کسی اور کو نبی بھی ماننا ۔ اسکی خلافت جاری کرنا اور اس کی وفاداری کا حلف بھی رکھنا اور پھر کہنا کہ مسلمان ظالم ہیں
 
جاسم محمد

محفلین
وہ تسلیم کر لیں کہ وہ اپنے عقائد کو اسلام کا نام نہیں دیں گے تو ہمیں ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے-اپنے دین کے مطابق وہ کیا کرتے ہیں ہمیں بطور اقلیت ان کے تمام حقوق کا پاس ہوگا۔ لیکن خود کو مسلمان بھی کہلانا اور ہمارے سامنے ہی کسی اور کو نبی بھی ماننا ۔ اسکی خلافت جاری کرنا اور اس کی وفاداری کا حلف بھی رکھنا اور پھر کہنا کہ مسلمان ظالم ہیں
متفق ہوں۔ یہاں ایک بات جاننا چاہوں گا کہ کیا ایڈوائزی کونسل میں شمولیت کا حلف وہی ہے جو عام وزرا کے لئے مختص ہے؟ یا ٹیکنوکریٹس کے لئے حلف اٹھانا ضروری نہیں؟ کیونکہ مبشر زیدی کی اس ٹویٹ سے یہی تاثر دیا گیا ہے۔
 
قادیانی عقیدہ ختم نبوت کے انکار کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں۔
سابقہ حکومت نے اس حوالے سے حلف میں چند تبدیلیاں کی تھیں جس کے خلاف تحریک لبیک یا رسول اللہ اور تحریک انصاف نے بھرپور احتجاج کیا تھا۔ ہم انصافین آئین پاکستان میں ختم نبوت کی بھرپور حفاظت کریں گے۔ کوئی ترمیم یا تبدیلی نہیں ہونے دیں گے۔ یہ نان ایشو ہے۔
تحریک انصاف کا احتجاج ہم دیکھ چکے ہیں اور اس تحریک میں کس کس نے کیا کیا کردار ادا کیا وہ بھی سب کے علم میں ہے۔ بات نکلے گی تو بہت دور تلک جائے گی ۔ اپنے لیڈرز کی تائید ضرور کریں لیکن غلط اور درست کا معیار مدنظر رکھتے ہوئے وگرنہ ایسی تائید ذہنی غلامی کہلاتی ہے۔
 
وجی

لائبریرین
احمدیوں کو امور مملکت میں شامل کریں لیکن اس سے پہلے جس مملکت کے امور میں شامل کر رہے ہیں اس کا آئین تو تسلیم کروا لیں۔ جو آپ کے آئین کو نہیں مانتے آپ انہیں اسی آئین کے تحت کوئی ذمہ داری کیسے تفویض کر سکتے ہیں۔۔؟؟
میری ایک مودبانہ گزارش ہے کہ برائے مہربانی احمدی کہنا چھوڑ دیں
یا تو قادیانی کہیں یا مرزئی
 
جاسم محمد

محفلین
تحریک انصاف کا احتجاج ہم دیکھ چکے ہیں اور اس تحریک میں کس کس نے کیا کیا کردار ادا کیا وہ بھی سب کے علم میں ہے۔ بات نکلے گی تو بہت دور تلک جائے گی ۔ اپنے لیڈرز کی تائید ضرور کریں لیکن غلط اور درست کا معیار مدنظر رکھتے ہوئے وگرنہ ایسی تائید ذہنی غلامی کہلاتی ہے۔
ترجمان حکومت اور تحریک انصاف فواد چوہدری نے کچھ دیر قبل ڈاکٹر عاطف میاں کی کونسل میں شمولیت کا دفاع کر دیا ہے۔ آپ اس سے اختلاف کریں یا تحریک چلائیں۔ جو بھی ہے۔ حکومت اپنے مؤقف پر قائم ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
پاکستان کے آئین کے تحت بعض مخصوص عہدوں کے علاوہ کسی بھی عہدے پر غیر مسلم فرد کی تقرری کی جا سکتی ہے۔ ہماری دانست میں اگر عاطف میاں دین اسلام سے متعلق معاملات میں حکومت کی مشاورت کرتے تو پھر ان کے خلاف محاذ کھڑا کیا جا سکتا تھا۔ فواد چوہدری صاحب کا موقف کافی حد تک درست ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
فواد چوہدری صاحب کا موقف کافی حد تک درست ہے۔
کافی حد تک ؟ بالکل درست مؤقف ہے۔ ریاست پاکستان کے مذہبی امور سے ہٹ کر اقلیتیں کہیں بھی کسی بھی عہدے پر کام کر سکتی ہیں۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ملک کی پہلی کابینہ میں وزیر خارجہ میرٹ پر ایک قادیانی کو رکھا تھا۔ شدت پسندوں نے اس وقت بھی اسی قسم کے اعتراضات کئے تھے۔ مگر قائد اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے۔ تحریک انصاف کی حکومت 71 سال بعد اصل نظریہ پاکستان کی طرف واپس لوٹ چکی ہے۔ الحمدللہ۔
 
آج ۴ ستمبر ہے صدر بھی آپ کی پارٹی کا بن رہا ہے لیکن ان بقول آپ کے شدت پسندوں کی پسند نا پسند کا فرق آنے والے دنوں میں نظر آجائے گا۔ اگر آپ کا منتخب وزیر اعظم اسے مشیر باقی رکھ گیا تو دیکھیں گے ۔ تاریخ یاد رکھئے گا۔ پاکستان کا مطلب کیا۔۔؟؟ لا الہ الا اللہ -------کون ہمارا راہ نما ۔۔؟؟؟ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ ہے وہ نظریہ پاکستان جس سے روگردانی کرنے والوں کو پاکستان زیادہ عرصہ مسلط نہیں رہنے دیتا
 
جاسم محمد

محفلین
لا الہ الا اللہ -------کون ہمارا راہ نما ۔۔؟؟؟ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ ہے وہ نظریہ پاکستان جس سے روگردانی کرنے والوں کو پاکستان زیادہ عرصہ مسلط نہیں رہنے دیتا
پچھلے 71 سال سے یہی کچھ ملک میں چل رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نظریہ پاکستان جو جناح اور اقبال کا نظریہ تھا ، کسی عالم دین کا نہیں، اس پر قائم رہتی ہے۔ یا دیگر حکومتوں کی طرح مذہبی حلقوں سے خوفزدہ ہو کر میرٹ کے اصول سے ہٹ جاتی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ترجمان حکومت اور تحریک انصاف فواد چوہدری نے کچھ دیر قبل ڈاکٹر عاطف میاں کی کونسل میں شمولیت کا دفاع کر دیا ہے۔ آپ اس سے اختلاف کریں یا تحریک چلائیں۔ جو بھی ہے۔ حکومت اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

اقلیتوں کے حق میں آواز اُٹھانے سے پہلے چوہدری صاحب اس بات کا تعین ضرور کر لیں کہ

عاطف صاحب خود کو اقلیت مانتے بھی ہیں یا نہیں؟
 
محمداحمد

لائبریرین
ماننے نہ ماننے سےان کی اقتصادیات سے متعلقہ قابلیت پر کیا فرق پڑتا ہے؟ پڑھے لکھے لوگ ایسی باتیں کریں گے اب۔

میرا خیال ہے کہ موصوف آخری ماہرِ اقتصادیات نہیں ہیں ۔

پڑھے لکھے لوگ ایسی باتیں کریں گے اب۔

صرف میری پوسٹ پر کہہ رہے ہیں یااس معاملے پر تمام تر ڈسکشن پر۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہےاگر :

  • کسی مسلمان کو اس عہدےپر لگایا جائے یا
  • کسی غیر مسلم کو اس عہدے پر لگایا جائے۔
 
Top