وزن کی درستگی کے لیے مدد درکار ہے

سلمان حمید

محفلین
میں اس ایک شعر کے بارے میں پوچھنا چاہ رہا ہوں کہ یہ کسی بحر میں آتا ہے؟ اگر ہاں تو کونسی؟
اور اس کا وزن اگر خراب ہے تو کہاں سے۔ تھوڑا آسان کر کے سمجھا دیجیے گا :)

مذہب کو ناممکن کر کے بخشش کو آسان کیا
ایک دھماکہ مسجد سے اب جنت تک لے جاتا ہے۔

شکریہ
 
مقدس

لائبریرین
میں دیکھنے آئی تھی کہ سلمان بھائی اتنے موٹے تو ہیں نہیں۔۔۔۔وزن کی درستگی کاتھریڈ بھلا کیوں بنایا ۔۔ :rollingonthefloor:
 
سلمان حمید

محفلین
ہی ہی ہی ہی۔۔۔ ۔ اب بھابھی کہہ رہی ہیں تو ٹھیک ہی کہتی ہوں گی ناں :rollingonthefloor:
جب 57 کلو کا تھا تو کہتی تھی 70 کے ہو جائیں، 70 کا ہوا تو 75 کی رٹ لگا دی، 75 سے 80 تک لے گئی اپنی ڈیمانڈ کو، اب جب کے 85 کا ہو گیا ہوں تو کہتی ہے کہ 90 کلو کے ہو جائیں تو پھر نہیں کہوں گی مزید موٹا ہونے کو :(
 
ماہی احمد

ایک بات بتائیں، وہ کہیں اپنے مطابق تو نہیں کر رہیں آپ کو :p
 
شوکت پرویز

محفلین
میں اس ایک شعر کے بارے میں پوچھنا چاہ رہا ہوں کہ یہ کسی بحر میں آتا ہے؟ اگر ہاں تو کونسی؟
اِسے میر کی ہندی بحر کہتے ہیں۔
2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2
15 مرتبہ 2 رکنی ۔۔۔۔ جس میں سے ہر سرخ 2 کو 1 1 میں بدلا جا سکتا ہے۔
مثلاً:
مذ + ہب + کو + نا + مم + کن + کر + کے + بخ + شش + کو + آ + سا + ن ک + یا
اس مصرع میں چودھویں "2" کو "1 1" میں تبدیل کیا گیا ہے۔

ای + ک دھ + ما + کہ + مس + جد + سے + اب + جن + نت + تک + لے + جا + تا + ہے
اس مصرع میں دوسرے "2" کو "1 1" میں تبدیل کیا گیا ہے۔
۔۔۔
میر کا ایک شعر:
شیخ جو ہے مسجد میں ننگا، رات کو تھا میخانے میں
جبہ، خرقہ، کرتا، ٹوپی، مستی میں انعام کیا
 
آخری تدوین:

سلمان حمید

محفلین
اِسے میر کی ہندی بحر کہتے ہیں۔
2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2
15 مرتبہ 2 رکنی ۔۔۔ ۔ جس میں سے ہر سرخ 2 کو 1 1 میں بدلا جا سکتا ہے۔
مثلاً:
مذ + ہب + کو + نا + مم + کن + کر + کے + بخ + شش + کو + آ + سا + ن ک + یا
اس مصرع میں چودھویں "2" کو "1 1" میں تبدیل کیا گیا ہے۔

ای + ک دھ + ما + کہ + مس + جد + سے + اب + جن + نت + تک + لے + جا + تا + ہے
اس مصرع میں دوسرے "2" کو "1 1" میں تبدیل کیا گیا ہے۔
۔۔۔
میر کا ایک شعر:
شیخ جو ہے مسجد میں ننگا، رات کو تھا میخانے میں
جبہ، خرقہ، کرتا، ٹوپی، مستی میں انعام کیا

میں بے حد مشکور ہوں کہ آپ نے میری رہنمائی کی لیکن مجھے مزید مشکل میں ڈال دیا کہ اب وزن پورا کرنا اور مشکل لگنے لگا ہے مجھے :(
خیر میں اچھی طرح سمجھ گیا ہوں اس کو اور بہت بہت شکریہ۔
اب میں کوشش کرتا ہوں کہ اس وزن پر مزید کچھ شعرلکھ سکوں :(
 
سلمان حمید

محفلین
ایک بات بتائیں، وہ کہیں اپنے مطابق تو نہیں کر رہیں آپ کو :p
ہاں کہا جا سکتا ہے لیکن اس کو لگتا ہے کہ میرا وزن زیادہ ہو گا تو میں تھوڑا عمر میں بھی بڑا لگوں گا، تھوڑا میچور لگوں گا اور لڑکوں وڑکوں والی حرکتیں چھوڑ کر ایک بچے کا باپ لگوں گا :( (اس بات پر ہنسنا منع ہے)
ویسے وہ تو شاید 55 سے 65 کے بیچ میں ہے :p
 
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 
Top