وزن کی درستگی کے لیے مدد درکار ہے

شوکت پرویز

محفلین
میں بے حد مشکور ہوں کہ آپ نے میری رہنمائی کی لیکن مجھے مزید مشکل میں ڈال دیا کہ اب وزن پورا کرنا اور مشکل لگنے لگا ہے مجھے :(
خیر میں اچھی طرح سمجھ گیا ہوں اس کو اور بہت بہت شکریہ۔
اب میں کوشش کرتا ہوں کہ اس وزن پر مزید کچھ شعرلکھ سکوں :(
کیا مشکل لگ رہا ہے بھائی ! اگر کچھ بتائیں تو کچھ کِیا جا سکتا ہے۔۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
ہاں کہا جا سکتا ہے لیکن اس کو لگتا ہے کہ میرا وزن زیادہ ہو گا تو میں تھوڑا عمر میں بھی بڑا لگوں گا، تھوڑا میچور لگوں گا اور لڑکوں وڑکوں والی حرکتیں چھوڑ کر ایک بچے کا باپ لگوں گا :( (اس بات پر ہنسنا منع ہے)
ویسے وہ تو شاید 55 سے 65 کے بیچ میں ہے :p
:rollingonthefloor:
 
سلمان حمید

محفلین
کیا مشکل لگ رہا ہے بھائی ! اگر کچھ بتائیں تو کچھ کِیا جا سکتا ہے۔۔
مشکل یہ کہ کونسے 2 حرفی کو 1 1 میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور کونسے کو نہیں :(
اب میں نے تو پڑھنے میں باوزن لگتے ہوئے یہ شعر لکھا تھا تو اب آپ نے توڑا تو وزن میں آ گیا ورنہ میں خود ایسے نہیں توڑ سکتا :(
 
سید ذیشان

عروض سائٹ پر اس بحر کی چند ایک مثالیں شامل کی ہوئی ہیں۔ ان میں سے میر اور جرات والی دیکھ لیں۔ ابن انشاء والی نہیں دیکھنی کہ اور بھی کنفیوز کر سکتی ہے۔

تھوڑا سا وقت لگائیں تو یہ بحر بہت ہی مترنم اور آسان محسوس ہونے لگے گی۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
سمپل، وزن کم ہے تو زیادہ کھائیں اور کم ہلت جلت کریں۔ اگر وزن زیادہ ہے تو کم کھائیں اور زیادہ ہلت جلت :-P
 
شوکت پرویز

محفلین
مشکل یہ کہ کونسے 2 حرفی کو 1 1 میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور کونسے کو نہیں :(
اب میں نے تو پڑھنے میں باوزن لگتے ہوئے یہ شعر لکھا تھا تو اب آپ نے توڑا تو وزن میں آ گیا ورنہ میں خود ایسے نہیں توڑ سکتا :(
2 (2) 2 (2) 2 (2) 2 (2) 2 (2) 2 (2) 2 (2) 2
قوسین میں دئے گئے 2 کو 11 میں توڑا جا سکتا ہے۔
مثلاً:
مذ + ہب + کو + نا + مم + کن + کر + کے + بخ + شش + کو + آ + سا + ن ک + یا
2 + (2) + 2 +(2)+2 + (2) + 2 + (2) + 2 + (2) + 2 +(2) +2 + (11) + 2
یہاں نیلے رنگ کے مقام پر (2) کو (11) میں بدلا گیا ہے۔
۔۔۔
استاد میر کا مصرع:
شیخ جو ہے مسجد میں ننگا رات کو تھا میخانے میں
شی + خ جُ + ہے + مس + جد + میں + نن + گا + را + ت کُ + تھا + مے + خا + نے + میں
2 + (11) + 2 + (2) + 2 + (2) + 2 + (2)+ 2 + (11) + 2 + (2) + 2 + (2) + 2
۔۔۔
شاید اب کچھ آسان ہوا ہو۔ تقطیع کے معاملہ میں "الف، ی، و، ہ" کا گِرانا دوسری بحروں جیسا ہی ہے۔ جہاں وزن میں لانے کے لئے حرف گِرانا ہو وہاں گِرایا جائے، جہاں مکمل تقطیع ہوتا ہو وہاں نہ گِرایا جائے۔۔۔
جیسے استاد میر کے مصرع میں "کو" کا "و" گِرایا گیا ہے، جب کہ آپ کے مصرع میں "کو" مکمل تقطیع ہو رہا ہے۔
 
جی شوکت بھائی میں یہ تو سمجھ گیا تھا آپ کے پہلے جواب سے ہی کہ جو سرخ رنگ میں ہیں وہی 1 1 میں ٹوٹ سکتے ہیں لیکن مشکل یہ تھا کہ اس بحر کو یاد رکھنا مشکل ہے کہ کہاں کہاں وہ 2 حرفی ہے جو 1 1 میں ٹوٹ سکتا ہے :)
لیکن میں سمجھ گیا ہوں کافی حد تک اور امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی آپ مدد کرتے رہیں گے :)
 
ہر دوسرے 2 کو 1 1 میں توڑا جا سکتا ہے۔
بس آپ پڑھتے ہوئے (گنگناتے ہوئے) انگلیوں پر گنتے جائیں، ہر جفت کے مقام پر آنے والے 2 کو 11 میں توڑا جا سکتا ہے۔
 
ابن رضا

دی گئی معلومات کے مطابق تمام 15 ارکان میں سے سب جفت سوائے دسویں کے 11 میں ٹوٹ سکتے ہیں اور صرف ایک طاق جو گیارویں نمبر پر وہ بھی ٹوٹ سکتا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
یہ تو بہت آسان کر دیا آپ دونوں بھائیوں نے۔ بس ایک مدد اور کر دیجئے کہ اس کے مزید اشعار لکھنے کے لیے میں قافیہ کسے لوں اور ردیف کونسی؟ الفاظ کی کمی کی وجہ سے میں آسان سا حل ڈھونڈ رہاہوں :(
 
ابن رضا

لائبریرین
یہ سوال ہے یا جواب؟؟
یہ سوال اس لیے بن گیا کہ سب سے پہلے آپ نے جو بتایا ہے

اِسے میر کی ہندی بحر کہتے ہیں۔
2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2
15 مرتبہ 2 رکنی ۔۔۔ ۔ جس میں سے ہر سرخ 2 کو 1 1 میں بدلا جا سکتا ہے۔
جبہ، خرقہ، کرتا، ٹوپی، مستی میں انعام کیا

مگر پھر سوالیہ نشان اس لیے آ گئے کہ

Top