وزن کی درستگی کے لیے مدد درکار ہے

شوکت پرویز

محفلین
یہ تو بہت آسان کر دیا آپ دونوں بھائیوں نے۔ بس ایک مدد اور کر دیجئے کہ اس کے مزید اشعار لکھنے کے لیے میں قافیہ کسے لوں اور ردیف کونسی؟ الفاظ کی کمی کی وجہ سے میں آسان سا حل ڈھونڈ رہاہوں :(
آپ کا شعر:
مذہب کو ناممکن کر کے بخشش کو آسان کیا
ایک دھماکہ مسجد سے اب جنت تک لے جاتا ہے

اگر میں لکھتا تو:
"جنّت" کو قافیہ اور "تک لے جاتا ہے" کو ردیف رکھتا۔
مثلاً:
عزت دار کو بھول گئے سب، بد کردار ہے یادوں میں
دیکھ لے بد نامی کا رستہ شہرت تک لے جاتا ہے
 
ابن رضا

لائبریرین

اس شعر میں جاتا قافیہ کیا جا سکتا ہے اور ہے کو ردیف۔ کہ اس میں بہتر خیال آفرینی ممکن ہے ورنہ قافیہ تنگ ہو جاتا ہے طویل ردیف کی صورت میں
 
شوکت پرویز

محفلین
یہ سوال اس لیے بن گیا کہ سب سے پہلے آپ نے جو بتایا ہے

مگر پھر سوالیہ نشان اس لیے آ گئے کہ
معذرت ابن رضا بھائی،
وہاں رنگ دینے میں کچھ غلطی ہو گئی تھی۔ اب درست کر دیا ہے۔
قطعی بات (میرے مطابق) یہی ہے کہ ہر دوسرے 2 کو (اور اب درست رنگ دینے کے بعد، ہر سرخ 2 کو) 11 میں توڑا جا سکتا ہے۔
 
سلمان حمید

محفلین
آپ کا شعر:
مذہب کو ناممکن کر کے بخشش کو آسان کیا
ایک دھماکہ مسجد سے اب جنت تک لے جاتا ہے

اگر میں لکھتا تو:
"جنّت" کو قافیہ اور "تک لے جاتا ہے" کو ردیف رکھتا۔
مثلاً:
عزت دار کو بھول گئے سب، بد کردار ہے یادوں میں
دیکھ لے بد نامی کا رستہ شہرت تک لے جاتا ہے
سوچا تھا ایسا ہی تھا لیکن پھر اس قافیے سے زیادہ جان پہچان نہیں ہے میری :(
بہت اچھا شعر لکھا آپ نے :)
 
ابن رضا

لائبریرین
معذرت ابن رضا بھائی،
وہاں رنگ دینے میں کچھ غلطی ہو گئی تھی۔ اب درست کر دیا ہے۔
قطعی بات (میرے مطابق) یہی ہے کہ ہر دوسرے 2 کو (اور اب درست رنگ دینے کے بعد، ہر سرخ 2 کو) 11 میں توڑا جا سکتا ہے۔
شکریہ بھائی شاد رہیں
 
سلمان حمید

محفلین
آسانی کو ترجیح دے کر ہی مافی الضمیر بہتر انداز میں بیان کیا جاسکتا ہے۔ ورنہ خیال ہی فوت ہو جاتا قوافی کے لوازمات پورے کرتے کرتے

بالکل صحیح کہا آپ نے۔
مجھے ایک بھلے آدمی نے کہا تھا کہ وزن کے پیچھے پڑو گے تو خیال فوت ہو جائے گا، جیسا لکھنا چاہتے ہو لکھو، وزن خود ہی آ جائے گا۔
 
لیکن اس بھلے آدمی کی ساری بات من و عن نہیں مان لینی آپ نے :pکہ فکر اور فن دونوں کا امتراج ہے یہ۔ اس لیے میانہ روی پر چلیں
 
سلمان حمید

محفلین
لیکن اس بھلے آدمی کی ساری بات من و عن نہیں مان لینی آپ نے :pکہ فکر اور فن دونوں کا امتراج ہے یہ۔ اس لیے میانہ روی پر چلیں
یقین کریں جب سے وزن کا خیال رکھنا شروع کیا ہے، لکھا ہی نہیں جاتا کچھ :(
یہ تو والد صاحب ہر دفعہ پاکستان جانے پر ایک مشاعرہ کروا لیتے ہیں چھوٹا سا تو اس میں کچھ پڑھنا پڑتا ہے تو اسی لیے زبردستی خود کو مائل کرنا پڑ رہا ہے :(
 
وزن کامسئله مقفی صنف نظم میں زیاده ستاتا تاهم آزاد نظم میں تو بڑے آسان طریقے سے خیال اور وزن کا توازن برقرار رکھا جا سکتا
 
Top