السلام علیکم، میں نے ورڈپریس 2.8 کا اردو ترجمہ مکمل کر لیا ہے اور اس کی پو فائل یہاں مہیا کر رہا ہوں تاکہ باقی دوست اس ترجمے پر نظر ثانی کر سکیں۔ آپ دوست چاہیں تو ترجمے میں اصلاح کے بارے میں اسی تھریڈ میں تجاویز پیش کر سکتے ہیں۔ اپڈیٹ: فی الحال یہ فائل اغلاط کی وجہ سے ہٹا دی گئی ہے۔ والسلام
یہاں ایک وضاحت کرتا چلوں کہ ورڈپریس کا پہلا ترجمہ شاکر عزیز نے کیا تھا۔ بعد میں اس کو اپڈیٹ کیا جاتا رہا ہے۔ یہ وضاحت اس لیے ضروری سمجھی تھی تاکہ آپ اردو ترجمے میں شاکر کی فنکاریوں کو بھی میرے کھاتے میں نہ ڈال دیں۔
میں نے ابھی اس ترجمے کی نظرثانی کا آغاز کیا ہے اور اس میں کافی اغلاط مل رہی ہیں۔ میں حتی الامکان انہیں درست کرنے کی کوشش کروں گا۔ یہ بعد میں دیکھنا پڑے گا کہ مختلف لوگوں کے ترجمے پر نظرثانی کے کام کو کیسے یکجا کیا جائے۔
ہمم۔۔ میں نے ابھی فزی ترجموں پر نظر ڈالی ہے اور یہ ترجمہ کم از کم اس حالت میں قابل استعمال نہیں ہے۔ ابھی اس کی کافی درستگی کی ضرورت پیش آئے گی۔
ایک ہی لفظ کے مختلف جگہ مختلف ترجمے ہیں انہیں یکساں کرنا ہوگا۔ بادی النظر میں یہ ترجمے قابل توجہ معلوم ہوئے: اس تحریر پر تبصرے تدوین کرنے کا آپ کو اختیار نہیں. آپ کو اس تحریر میں تبصروں کی تدوین کا اختیار نہیں ہے۔ اس صفحے میں تحریف کی آپ کو اجازت نہیں. تحریف کی جگہ ترمیم یا تدوین مناسب ہوگا رویو کی منتظر نظرثانی کی منتظر استعمال کا شکریہ۔ استعمال کرنے کا شکریہ۔ جد زمرہ اول زمرہ بطور سپیم نشان زدہ کریں اسپیم کا نشان لگائیں۔ فوری پبلش کریں فوراً شائع کریں مزید کسی ایکشن کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ایکشن کی جگہ عمل ٹھیک ہے Page Order صفحیقرینہ صفحہ کی ترتیب یا صفحاتی ترتیب پوسٹس تحریریں Your page has been saved. آپ کی کلید صاف کردی گئی ہے. آپ کا صفحہ محفوظ کردیا گیا ہے۔ View page نیا صفحہ صفحہ دیکھیے Edit page تدوینِ وقت تدوینِ صفحہ Your post has been saved. آپ کی کلید صاف کردی گئی ہے. آپ کی تحریر محفوظ کردی گئی ہے۔ Enabling Maintenance mode. مینٹینینس موڈ فعال کیا جا رہا ہے۔ لفظ مینٹینینس نستعلیق فونٹ میں صحیح نہیں دکھ رہا custom field صوابدیدی قطعہ کچھ آسان سا ہوجائے
بہت شکریہ باسم۔ دراصل مجھ سے آغاز میں ہی ایک سنگین غلطی ہو گئی تھی۔ میں نے شاکر کے ترجمے کو اردو پریس 2.3.2 میں شامل کرنے سے پہلے اس میں کافی تبدیلیاں کی تھیں، لیکن اس مرتبہ اس اصلاح کردہ ترجمے کی بجائے غلطی سے اسی پرانے ترجمے پر کام کو آگے بڑھا دیا جس کی وجہ سے تمام غلطیوں کو دوبارہ سے ٹھیک کرنا پڑے گا۔ یہ کام کافی زیادہ ہے۔ میں پھر بھی کوشش کروں گا کہ محفل کی سالگرہ کی سوفٹویر ریلیز میں اردو پریس 2.8 بھی شامل ہو سکے۔
ترجمے میں کچھ پرانے شاہکار ملے ہیں، جیسے کہ اپلوڈز کا ترجمہ چڑھاوے، اور ڈیٹ کا ترجمہ چوری چوری سجن ملن کو من کرے۔
میں اپنی لوکل انٹرانس انسٹالیش پر فزی ترجموں کو دوبارہ سے چیک کر رہا ہوں اور میں نے نوٹ کیا ہے کہ بہت سے غلط ترجمے خود انٹرانس نے شامل کیے ہوئے ہیں۔ یہ غالباً کوئی translation memory قسم کی فیچر استعمال ہو رہی ہے۔
جہ ہاں نبیل فزی ترجمے ٹرانسلیشن میموری قسم کے فیچر کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ یہ فیچر پوایڈٹ میں بھی ہے۔ میرا خیال ہے کہ اردو کے لئے شاید اسے ڈسایبل کرنا مناسب ہو کہ یہ کافی غلط کام کرتا ہے۔
جی زیک، آئندہ کے لیے اس فیچر کو ڈس ایبل کر دوں گا۔ ابھی تو ترجمے کا پہلے سے بھی زیادہ کام سامنے آ گیا ہے۔
میں نے آج خدا خدا کرکے فزی ترجمہ بھی مکمل کر لیا ہے۔ ابھی بھی اس میں کافی غلطیاں باقی ہونے کا امکان ہے۔ مجھ سے جتنا ممکن ہوا، ان غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش کروں گا۔ اب میری کوشش ہوگی کہ اردو پریس 2.8 پیکج جلد از جلد تیار کر دوں۔
مجھے یہ دریافت کرنا تھا کہ ۔۔۔۔۔ کیا اردو ورڈ پریس کے ایڈوانسڈ صارفین کے لیے ترجمہ ضروری ہے؟ کیونکہ ، فرنٹ اینڈ پر بمشکل بیس پچیس انگریزی الفاظ ہوتے ہیں جنہیں اپنی زبان میں تبدیل کر لیا جا سکتا ہے۔ باقی بیک اینڈ کے لئے انگریزی بھی چل سکتی ہے۔
اب تو 2۔8۔4 بھی ریلیز ہو گیا، یہ ترجمہ کب آئے گا جناب؟ اور ورڈ پریس کے اردو سانچے کہان دستیاب ہیں، میں نے بھی ایک بنایا ہے اور میں بھی پبلک ڈاون لوڈ کے لیے رکھنا چاہتا ہوں، کہاں رکھوں؟