ورڈپریس 2.3.2 کا اردو ترجمہ دستیاب ہے

دوست نے 'اردو پریس ڈیویلپمنٹ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 19, 2008

  1. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,081
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    ورڈپریس کو ہم پچھلے قریبًا دو سالوں سے اردو کرنے کی کوشش فرما رہے ہیں۔ ہر بار کچھ ایسا واقعہ ہوا کہ کام کہیں نہ کہیں آکر اڑ گیا۔ کبھی ہمارا موڈ نہ رہا اور کبھی نیا ورژن آگیا۔ اب تو ایک عرصے سے عادت ہوگئی تھی کہ زکریا پرانی پو فائل کو اپڈیٹ کردیتے اور میں اسے ترجمہ کردیتا اور کام ختم۔ ایک رکاوٹ ورڈپریس کی دائیں سے بائیں سپورٹ کی عدم دستیابی بھی تھی۔ تاہم اب ورڈپریس میں رائٹ ٹو لیفٹ کی بہت اچھی سپورٹ موجود ہے۔ بس فونٹ کے معاملے میں ہمیں اس سے اتفاق نہیں چونکہ ٹائمز نیو رومن ہی کو دوسری زبانوں پر منڈھا گیا ہے۔ چلو بھائی اردو تو ہے نا۔ تو اردو کا طریقہ کار حاضر ہے۔ طریقہ کار کیا ہے آپ نے بس چند فائلیں اپلوڈ کریں ہیں اور ایک آدھ جگہ تبدیلی کرنی ہے ۔ بلاگرز جانتے ہیں کہ ہم wp-config.php نامی فائل میں ڈیٹابیس کی معلومات وغیرہ دیتے ہیں۔ یہی پر ہمیں اردو زبان کا اختیار بھی شامل کرنا ہے۔ اگر اس پر غور کریں تو آخری لائنیں کچھ ایسے ہیں۔
    PHP:
    // Change this to localize WordPress.  A corresponding MO file for the
    // chosen language must be installed to wp-content/languages.
    // For example, install de.mo to wp-content/languages and set WPLANG to 'de'
    // to enable German language support.
    define ('WPLANG''ur');

    /* That's all, stop editing! Happy blogging. */

    define('ABSPATH'dirname(__FILE__).'/');
    require_once(
    ABSPATH.'wp-settings.php');
    ?>
    WPLANG کے بعد کوما اور اس کے بعد دو واوین میں آپ ur لکھا دیکھ چکے ہونگے۔ یہی اصل کام ہے۔ آپ کو ایسے ہی یو آر ڈالنا ہے اپنے والی فائل میں۔ پھر اسے محفوظ فرما دیجیے اور اگلے کام کے لیے تیار ہوجائیے۔ اس فولڈ میں چلے جائیں /wp-content اور جاکر ایک فولڈر بنا لیں جس کا نام ہوگا languages چناچہ پورا پاتھ یوں بنا کہ wp-content\languages
    یہاں آپ نے یہ دو فائلیں کاپی کردینی ہیں۔ ایک مو فائل ہے جس میں ترجمہ ہے دوسری
    ur.php نامی فائل جو اسے رائٹ ٹو لیفٹ کرنے کا حکم دیتی ہے۔ فائلیں یہاں سے اتاریں۔
    ترجمہ فائل میں ایک بگ تھا جو زکریا اجمل کی مہربانی سے ٹھیک ہوگیا۔ ان کا شکریہ۔ آپ کو انشاءاللہ ہر نئے ورژن پر ترجمہ فائل اپڈیٹ شدہ مل جایا کرے گی۔ آج سے اردو ورڈپریس کا پراجیکٹ رسمی طور پر ہم اپنے ذمے لیتے ہیں۔ ترجمے میں کمی محسوس کریں تو مجھے ذاتی طور پر مطلع کریں میں اسے اپڈیٹ کردوں گا۔ پوفائل میں یہاں نہیں دے رہا اگر احباب کہتے ہیں تو وہ بھی مہیا کئے دیتا ہوں۔
    وسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. شازل

    شازل محفلین

    مراسلے:
    228
    ڈاؤن لوڈ کے سلسلے میں پرابلم ہے شاید
    کہتے ہیں‌ کہ اختیار ہی نہیں‌ہے:)
    اس سلسلے میں کوئی تدبیر کریں۔
    شکریہ
     
  3. نعمان

    نعمان محفلین

    مراسلے:
    650
    بہت خوشی کی خبر ہے۔
     
  4. نعمان

    نعمان محفلین

    مراسلے:
    650
    ڈاؤنلوڈ کرنے میں ناکامی ۔۔۔
     
  5. مکی

    مکی معطل

    مراسلے:
    939
    مبارک ہو.. اب ایکسفس کی نظرِ ثانی کا بھی کچھ کریں..
     
  6. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,081
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
  7. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    39,457
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Aggressive
    اب دیکھیں کہ یہاں والا ڈاؤنلوڈ کام کر رہا ہے؟
     
  8. MyOwn

    MyOwn محفلین

    مراسلے:
    162
    اچھی خبر ہے۔۔۔


    اپکا شکریہ
     
  9. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,507
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    فانٹ‌ کا کیا مسئلہ ہے ذرا بتائیں یہ بھی
     
  10. نعمان

    نعمان محفلین

    مراسلے:
    650
    محب

    اسطرح ورڈ پریس کو اردو کرنے سے صارف کی اسٹائل شیٹ تبدیل نہیں ہوگی صرف ترجمہ دستیاب ہوگا جو درست نظر نہیں آئے گا۔ اس کے لئے ایڈمن سیکشن کی اسٹائل شیٹ میں تبدیلی کرنا ہوگی۔
     
  11. نعمان

    نعمان محفلین

    مراسلے:
    650
    ایڈمن سیکشن کی اسٹائل شیٹ‌ میں‌ نفیس ویب نسخ‌ اور اردو نسخ ایشیا ٹائپ فانٹ‌ ڈالنے کے لئے اپنے بلاگ کے wp-admin فولڈڑ میں‌ rtl.css کو تبدیل کریں۔ میں‌ نے اپنے بلاگ پر اس فائل کو تبدیل کرکے دیکھا ہے۔ یہ اسٹائل شیٹ‌ یہاں‌ سے اتاریں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  12. ساجداقبال

    ساجداقبال محفلین

    مراسلے:
    2,018
    زبردست شاکر۔ آپ لوگ اس کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس ترجمہ کو مو فائل سے ایڈٹ کیا جا سکتا ہے؟ کیا اس کے لئے کوئی خاص ایڈیٹر درکار ہوگا؟
     
  13. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,081
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    پو فائل سے کرنا ہوگا۔ میں‌ وہ بھی مہیا کرتا ہوں‌‌ آج کسی وقت۔
     
  14. باسم

    باسم محفلین

    مراسلے:
    1,767
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    بہت خوب ماشاءاللہ ایک بار پھر اردو سوفٹ ویئرز کی بہاریں آگئی ہیں
    قالب دائیں سے بائیں کرنے کیلیے ایک ربط ہاتھ لگا ہے
    1۔ کسی قالب کی سی ایس ایس، پی ایچ پی اور ایچ ٹی ایم ایل مسلیں ایک زپ پوشہ میں جمع کیجیے،
    اس ربط تک جائیے اور CSSMirror کے تحت دیے گئے "Browse" کے بٹن کو دباکر مطلوبہ مسل چنیے،
    3۔ اب "ارسال الملف" کا بٹن دبائیے سرور مسلوں کو دائیں سے بائیں تبدیل کرکے اتارنے کیلیے پیش کرے گا، اتارلیجیے!
    4۔ اب فولڈر کو Extract کرنے کے بعد مسلیں قالب پوشہ میں منتقل کردیجیے۔

    اگرچہ اس کے بعد بھی تصاویر کی سمت، فونٹ کا انتخاب، اور ترجمہ کا کام باقی رہے گا لیکن اس باریک کام سے بڑی حد تک چھٹکارا مل جائے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,081
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    یہ اچھی چیز ہے تھیم اردو کرنے کے لیے بہترین۔۔۔
     
  16. باسم

    باسم محفلین

    مراسلے:
    1,767
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    http://www.thumbalizr.com/
    یہاں سے آپ کسی بھی ویب پیج کا تھیمب نیل لے سکتے ہیں
    اردو تھیمز میں اکثر کے تھمب نیل انگریزی کے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,507
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ورڈ پریس کا ورژن 2.5 آ گیا ہے
     
  18. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,810
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    کہاں آ گیا ہے؟ ورڈ پریس کی سائٹ پر تو اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
     
  19. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,507
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    یہ رہا لنک

    شاید ابھی مستحکم نہیں ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,081
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    اس کا ترجمہ زیر تعمیر ہے انشاءاللہ ایک ہفتے میں دستیاب ہوگا۔ ویسے یہ ابھی ریلیز کنیڈیٹ 1 ہے۔
     

اس صفحے کی تشہیر