ورڈپریس 2.0 کی پو فائل

دوست

محفلین
اسے کسی بھی ایڈیٹر میں کھول لو آپ۔
ویسے اس کےلیے پو ایڈٹ چلتا ہے ونڈوز پر اور لینکس پر ببیبل پیڈ۔
اوپن آفس میں یہ فائل کھل جائے گی۔ایم ایس ورڈ بھی چلے گا۔
میں نے اس کے حصے کرلیے تھے اوپن آفس رائٹر میں کھول کر اسے نبیل بھائی کے اردو لائٹ کی فائلیں بنا لیں تھیں کاپی پیسٹ‌ کرکرکے۔
کوئی آٹھ دس فائلوں میں باری باری کام کرکے انھیں پھر ایک جگہ اکٹھا کیا تھا۔
آپ کوئی بھی ایڈیٹر دیکھ لواس کےلیے جو آپ کے پاس موجود ہو۔
دوسرے اسی فورم کے کسی دھاگے میں پی او ایڈٹ کا ویب پتہ بھی ہوگا۔اسے حاصل کرلو۔
 

زیک

مسافر
شمیل: اگر آپ کے پاس ونڈوز ایکس‌پی یا 2000 ہے تو پو‌ایڈٹ استعمال کریں۔ ورنہ کوئی بھی یونیکوڈ ایڈیٹر کام کرے گا۔
 

جیسبادی

محفلین
kbabel میں فائل نہیں کھل رہی، شاید کوئی گڑ بڑ ہو گئی ہو۔ ٹیکسٹ ایڈیٹر میں تو ٹھیک ہی لگ رہی ہے۔
 

زیک

مسافر
جیسبادی: دوست کی اپلوڈ کی ہوئی فائل میں کچھ گڑبڑ ہے۔ پوایڈٹ میں کھلتے ہوئے ایرر دیتی ہے مگر ویسے چلتی ہے۔ میں اسے صحیح کر کے یہاں اپلوڈ کرتا ہوں۔
 

دوست

محفلین
میں نے اصل میں کاپی پیسٹ کیا تھا اس لیے کام خراب ہوگیا ہے۔
166 صفحے کی فائل 133 کی شاید رہ گئی تھی۔
امید ہے زکریا بھائی کے فائل مہیا کرنے سے کام بن جائے گا۔
 

زیک

مسافر
میں نے دوست کی فائلوں کو اپنے کام سے merge کر کے اور دوست کی اپلوڈ کی ہوئی فائلوں میں syntax کی غلطیوں کو درست کر کے اس تانے بانے کی پہلی پوسٹ کے ساتھ اٹیچ کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ میں نے ترجمے کو ورڈپریس 2.0.2 پر کر دیا ہے۔
 

زیک

مسافر
شمیل: آپ بتائیں گے کہ MS Office کے اردو ترجمے میں انہوں نے File کا کیا ترجمہ کیا ہے؟

چونکہ آپ کے پاس آفس کا اردو پیک ہے اس لئے میں چاہوں گا کہ آپ ورڈپریس کے ترجمے پر نظر ڈالیں اور اس کو آفس کے ترجمے سے consistent بنائیں۔
 
زکریا بھائی : ما‏ئیکرسافٹ آفس میں ( فائل ) کا اردو ترجمہ " مِسل " کیا گیا ہے ۔ اردو لغت میں " مِسل " کے معنی ہیں " مقدمے کی کاروائی کے کاغذات جو ایک جگہ منسلک ہوں ۔ روداد مقدمہ ۔ "
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔
شمیل ایک بات یاد رہے جو چیز آپ کو مشکل لگے وہ یہاں ڈسکس کرلینا۔ میرا مطلب ہے کوئی اوکھا سا اردو لفظ جو اصطلاح کے طور پر کیا پہلے بھی نہ پڑھا ہو اپنی اتنی لمبی زندگی میں یا جس کے معنی سمجھنے میں مشکل ہو۔
اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ جس طرح آفس کا اردو ترجمہ غیر مقبول ہوا ہے ورڈ پریس کا نہیں ہوگا ظاہر ہے جب سمجھ نہیں آئے گی اصطلاح کی تو استعمال کیا کرے گا صارف۔
سو اس کا حل یہ نکالیں گے کہ ساتھ بریکٹ میں اصل اصطلاح اردو میں ہی لکھ دیا کریں گے۔
 
میں ہر ممکن کوشش کروں گا کہ تسلی بخش کام ہو ۔ جو بھی مسلہ در پیش ہوا میں آپ احباب سے ضرور مشورہ لوں گا اور یہاں اس ڈور ( تھریڈ ) پر شایع کر دوں گا ۔

شاکر : میری نظر میں مائیکروسافٹ نے حیران کن حد تک نہایت عمدہ تراجم کیے ہیں ۔ آپ جن تراجم کو غیر معقول سمجھتے ہیں ، براہ کرم ان کا زکر اس ڈور پر ضرور کی جیے تاکہ باقی ممبران بھی ان تراجم پر بحّث کر لیے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمیل، ان تراجم کا اصل کریڈٹ میرے خیال میں مقتدرہ کو جاتا ہے جنہوں نے اس لینگویج انٹرفیس پیک تیار کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
 
میرے کمپیوٹر میں یہ پو فائلیں نہیں کھل رہیں ۔ اگر ان کو میں نوٹ پیڈ پر کھولوں تو ایسے دیکھتی ہیں ۔
115800232_046d9d1ef1.jpg


اگر ان کو میں ورڈ پیڈ پر کھولوں تو ایسے دیکھتی ہیں ۔
115800234_829e25d8a3.jpg


اگر ان کو میں مائیکروسافٹ ورڈ پر کھولوں تو زیادہ مرتبہ یہ پیغام آتا ہے ۔
115800236_214e2700b6_o.jpg


اور ایک دو بار یہ پیغام بھی آیا ہے ۔
115800235_764e3a8533_o.jpg


فائلیں ورڈ پر کھل بھی جائیں تو کچھ ایسے دیکھتی ہیں ۔
115800233_21492c2429.jpg


برہ مہربانی بتائیے کہ میں کیا لائحہ عمل اختیار کروں کہ یہ فائلیں آسانی سے پڑھی جا سکیں ۔ اگر آپ کہیں تو میں کیا اوپن آفس حاصل کر کے استعمال کروں ۔
 
شکر الحمداللہ ، میں نے ابھی ابھی پو ایڈٹ کا سافٹ ویر حاصل کر لیا ہے اور اب پو کی مسلیں با آسانی کھل رہی ہیں ۔ اب کام کی شروعات کل سے ہو گی ۔
 

زیک

مسافر
شمیل: آپ کے پاس تازہ‌ترین پو فائلیں ہیں جو میں نے کل اپلوڈ کی تھیں؟ اگر نہیں تو اس تھریڈ کی پہلی پوسٹ سے انہیں اتار لیں۔
 
میں نے پینگ کے در جزیل تراجم کیے ہیں ۔ ان تراجم پر آپ کی رائے مقصود ہے

Ping is currently closed

وقتِ جواب کی جانچ فی‌الحال بند ہے ۔
وقتِ اثر پزیری کی جانچ فی‌الحال بند ہے ۔
وقتِ رد عمل کی جانچ فی‌الحال بند ہے ۔
وقتِ تاثر کی جانچ فی‌الحال بند ہے ۔
 

زیک

مسافر
معاف کرنا یارو میں نے پرسوں پو فائلوں کو ورڈپریس 2.0.2 پر اپگریڈ کر کے اپلوڈ کی تھیں وہ صحیح نہیں تھیں۔ یہ ورڈپریس والوں کی غلطی تھی کہ ان کی نئی پوٹ فائل خراب تھی۔ ابھی میں نے یہ پو فائلیں ٹھیک کر کے اپلوڈ کی ہیں۔

پلیز پرانی فائلوں پر کام نہ کریں۔ وہ سب ضایع جائے گا۔ یہ نئی فائلیں ڈاؤنلوڈ کریں۔
 

دوست

محفلین
پنگ کے لیے وقت جواب سب سے آسان ترجمہ لگا ہے۔
باقی الفاظ بہت لمبے ہوجاتے ہیں۔
اتنے لمبے کو پڑھ کر کون عمل کرے گا۔وقت کہاں اتنا صارف کے پاس۔
دوسرے آپ نے پوچھا تھا کہ کون سے تراجم صحیح‌ نہیں لگے۔ اصل میں میں نے اردو ورژن سرے سے استعمال ہی نہیں‌ کیا۔میرا مشاہدہ ایک دوست کی رائے اور آپ کی مہیا کردہ تصاویر پر مشتمل ہے۔ اس کے مطابق اس کے پڑوسی نے بڑے چاء کے ساتھ اردو ایم ایس آفس نصب کیا اور اس کے بعد اسے اڑا دیا۔
بکواس ہے یار۔
کچھ اس قسم کا تبصرہ تھا۔
میں نے اس لیے عرض کی تھی کہ ہم جناتی قسم کے اردو ناموں کے ساتھ عام مستعمل انگریزی اصطلاحوں کو بریکٹ میں لکھ دیں گے تاکہ ورڈ پریس کا یہ حشر نہ ہو جو ورڈ کا ہوا ہے۔
 
Top