ورڈپریس 2.0 کی پو فائل

زکریا بھائي : کیا انگریزی لفظ " ایرر " کو اردو میں ایسا ہی لکھنے کی بجائے " غلطی " لکھنا بہتر نہ ہو گا ؟

اگر ایسا کیا گیا تو در جزیل جملے بنیں گے ۔

Error getting table structure of %s%s کا جدوِلی ڈھانچہ لیتے ہوئے غلطی

Error getting table detailsجدوِل کی تفاصیل لیتے ہوئے غلطی

There was an error writing a line to the backup script: پشتادہ نقل(بیک‌اپ) سکرپٹ لکھتے ہوئے ایک لائن میں غلطی ہوئی ہے:

اس سلسلے میں آپ لوگوں کی کیا رائے ہے ۔
 

زیک

مسافر
شمیل: میں نے ترجمے میں کئی جگہ error کو غلطی کیا تھا مگر کچھ رہ گئیں تھی انہیں بھی غلطی کر دیں۔
 
زکریا بھائی : میری ڈکشنری میں انگریزی لفظ " ڈائریکٹری " کا اردو ترجمہ " عنوان نامہ " کیا گیا ہے ۔

آپ کی اجازت ہو تو کیا میں اس کو اپنے ترجمہ میں شامل کر لوں ؟
 

دوست

محفلین
واہ جی واہ۔
بہت ہی اچھی بات کی دو دن والی۔
اور ایک اور بات۔ آپ پشتادہ نقل کی جگہ اگر پشتبان استعمال کر لو۔
پشتادہ نقل کچھ بڑی اصطلاح ہوجاتی ہے۔میں کافی دنوں سے اس بارے سوچ رہا تھا رات ہی یہ لفظ ذہن میں آیا۔
 

دوست

محفلین
#: wp-admin/admin-functions.php:1404
msgid "Sorry, can’t edit files with \"..\" in the name. If you are trying to edit a file in your WordPress home directory, you can just type the name of the file in."
msgstr "متاسفانه امکان ویرایش فایلها با \"..\" در نام نمیباشد. اگر میخواهید یک فایل را در پوشه اصلی وردپرس ویرایش کنید، میتوانید فقط نام فایل را وارد کنید."
یہ ہے جی ایک کمانڈ کا ترجمہ ۔
یہاں ویرایش شاید ترجمہ ہے ڈائرکٹری کا۔کنید تو کوئی ہے،جیسی چیز لگتی ہے۔
 

زیک

مسافر
ہندی والوں نے تو ڈائریکٹری ہی رہنے دیا ہے۔

مائیکروسافٹ آفس کے اردو پیک میں کیا استعمال ہوا ہے؟
 
زکریا بھائی : کیا انگریزی لفظ " ٹیکسٹ پیٹرن " کی جگہ پر ہم " نمونائے متن " یا " متن کا نمونہ " لکھ سکتے ہیں ؟

جی میں چیک کر کے بتاتا ہوں کہ مائیکروسافٹ والوں نے کیا " ڈائریکٹری " کا کیا ترجمہ کیا ہے ۔
 
انگریزی لفظ " ڈائریکٹری " کے انگریزی میں معنی اور ان کے اردو تراجم درج زیل ہیں ۔

A book of directions

اس کا ترجمہ ہو گا " کتاب ہدایت ، دستور العمل۔ ہدایت نامہ "

An address book

اس کا ترجمہ ہو گا " مجموعہٴ سرنامہ جات۔ سرنامہ بہی۔ "

اب اس سلسلے میں آپ دوستوں کی کیا رائے ہے ۔

یہ تراجم مجھے آج نیچے دیے گئے ربط سے ملے ہیں
http://urduseek.com/dictionary?index=1&efilter=Directory&find=Find&R1=English&sCriteria=2
 
زکریا بھائی : انگریزی لفظ " سسکرائیبر " کے لیے میں نے اسی آن لائن اردو لغت سے استفادہ کیا ہے ۔ وہاں اس لفظ کے اردو معنی " راقم یا خریدار " ہیں ۔ اس سلسلے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟
 

دوست

محفلین
یار یہ ڈائرکٹری کا ترجمہ عجیب سا نہیں ہوگیا۔اسے انگریزی ہی رہنے دیتے ہیں۔
خریدار میرے خیال میں بہترین رہے گا برا راقم بھی نہیں مگر راقم رقم کرنے والا،اس نے نئی تاریخ رقم کردی۔
کچھ اور معنوں میں آجکل مستعمل ہے یہ۔
اور پشتادہ نقل کے سلسلے میں مجھے ایک خیال سوجھا تھا اسے پشتبان نہ کردیں؟؟
پشتادہ نقل کچھ بڑا ہوجاتا ہے۔
نمونہ متن ٹھیک ہے۔
 

زیک

مسافر
محمد شمیل قریشی نے کہا:
زکریا بھائی : کیا انگریزی لفظ " ٹیکسٹ پیٹرن " کی جگہ پر ہم " نمونائے متن " یا " متن کا نمونہ " لکھ سکتے ہیں ؟

بالکل نہیں۔ TextPattern ایک سافٹ‌ویر کا نام ہے۔ اس لئے اس کا ترجمہ نہ کریں۔
 

زیک

مسافر
محمد شمیل قریشی نے کہا:
انگریزی لفظ " ڈائریکٹری " کے انگریزی میں معنی اور ان کے اردو تراجم درج زیل ہیں ۔

A book of directions

اس کا ترجمہ ہو گا " کتاب ہدایت ، دستور العمل۔ ہدایت نامہ "

An address book

اس کا ترجمہ ہو گا " مجموعہٴ سرنامہ جات۔ سرنامہ بہی۔ "

اب اس سلسلے میں آپ دوستوں کی کیا رائے ہے ۔

دونوں نہیں جچتے۔ ڈائریکٹری یا فولڈر جیسے کمپیوٹر کی اصطلاح میں استعمال ہوتا ہے اس کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔ آفس Folder کا کیا ترجمہ کرتا ہے؟
 

زیک

مسافر
محمد شمیل قریشی نے کہا:
زکریا بھائی : انگریزی لفظ " سسکرائیبر " کے لیے میں نے اسی آن لائن اردو لغت سے استفادہ کیا ہے ۔ وہاں اس لفظ کے اردو معنی " راقم یا خریدار " ہیں ۔ اس سلسلے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟

راقم عموماً فرق معنوں میں استعمال ہوتا ہے اور خریدار تو بالکل نہیں چلے گا کیونکہ کچھ خریدنے کا تو چکر ہی نہیں ہے۔

ہار آپ لوگ ذرا ان الفاظ کو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی نظر سے دیکھو نہ کہ عام زبان میں ان کے استعمال سے۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی خریدار اور سبکرائبر قریبًا ایک ہی معنی ہے۔
کبھی کبھی مختلف ہوگا جب کسی مفت خدمت کے لیے اجازت دینی ہو دوسرے معنوں میں سبسکرائب کرانا ہو۔
حاصل کرنے والا کیسا رہے گا۔
اس کی اسمی شکل کا ہوگی اب۔حاصل‌کنندہ؟؟؟؟
 
Top