ورلڈ کپ کرکٹ ۔ویسٹ انڈیز۔ 2007

قیصرانی

لائبریرین
ادھر کے رات ایک بجے۔ لیکن کل سکول ہے اور دوسرا میرے پاس کوئی بھی سپورٹس چینل نہیں‌ آتا :(
 

عمر سیف

محفلین
اب تو لگ بھی چکی صبح 6:30 پہ ختم بھی ہوچکی۔

کافی ٹی وی چینلز ورلڈ کپ کی نشریات دے رہے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میچ شروع ہو چکا ہے اور پاکستان نے ویسٹ انڈیز کا ایک کھلاڑی آؤٹ کر لیا ہے۔ اس وقت ویسٹ انڈیز کا سکور 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر چالیس رن ہے۔ پاکستان کی باؤلنگ کا انحصار رانا نوید کی کارکردگی پر ہے۔
 
رانا نوید کے ابتدائی 5 اوور تو کچھ خاص نہ رہے اور آخرکار انضمام الحق نے اس کے بجائے راؤ افتخار کو گیند تھمادی ہے۔ دیکھئے کیا ہوتا ہے!
 

عمر سیف

محفلین
میچ کا ایک ہاف ختم ہو چکا ہے۔
ویسٹ انڈیز نے 50 اوورز میں 241 رنز کئے اور 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
آخری 5 اوورز میں ویسٹ انڈیز نے 57 رنز بنا لیے۔ 25 سع 30 رنز پاکستان نے مفت میں دے دئیے۔ ایک کیچ یونس خان نے سروان کا چھوڑا جو 49 رنز کر گیا۔ 30 اوورز میں 101 سکور تھا۔ 40 میں 156۔

اب دیکھتے ہیں پاکستان کیا کرتا ہے۔ گراؤنڈ کافی چھوٹا ہے۔ آفریدی کی کمی محسوس ہوگی :) ۔ امید ہے کہ پاکستان میچ جیت جائے گا۔ انشاءاللہ۔
 

فہیم

لائبریرین
یہ میچ پاکستان کو جیتنا چاہیے تھا :?

کیوں کے آگے تو آئرلینڈ اور زمبابوے جیسی ٹیمیں ہیں۔
صحیح مقابلہ تو اسی میچ میں تھا۔
اور ویسٹ انڈیزکی سائٹ بھی کوئی زیادہ ہارڈ نہیں
اب جب ویسٹ انڈیز سےہی شکست کھاگئے :?

اگر سپر 8 میں آسٹریلیا سے آمنا سامنا ہوگیا تو کیا کریں گے :x
 

پاکستانی

محفلین
fahim نے کہا:
یہ میچ پاکستان کو جیتنا چاہیے تھا :?

کیوں کے آگے تو آئرلینڈ اور زمبابوے جیسی ٹیمیں ہیں۔
صحیح مقابلہ تو اسی میچ میں تھا۔
اور ویسٹ انڈیزکی سائٹ بھی کوئی زیادہ ہارڈ نہیں
اب جب ویسٹ انڈیز سےہی شکست کھاگئے :?

اگر سپر 8 میں آسٹریلیا سے آمنا سامنا ہوگیا تو کیا کریں گے :x

آمنا سامنا کیسا فہیم بھیا میرے علم میں آیا ہے :wink: کہ 16 اپریل کو واپسی کی سیٹس کنفرم ہیں۔
 
Top